نتائج کی نمائش 1 تا: 2 از: 2

موضوع: 88 ارب روپیہ لوٹا گیا ۔ مجرم فرار

  1. #1
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,140
    شکریہ
    2,103
    1,215 پیغامات میں 1,587 اظہار تشکر

    88 ارب روپیہ لوٹا گیا ۔ مجرم فرار

    [align=center]

    [/align]

    موٹو دیکھیں اوگرا کا ،،، یعنی اوگرا عوام کےحقوق کی ضامن ، یا لٹیروں کا گروہ

  2. #2
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,140
    شکریہ
    2,103
    1,215 پیغامات میں 1,587 اظہار تشکر

    RE: 88 ارب روپیہ لوٹا گیا ۔ مجرم فرار

    [align=center][size=x-large]توقیر صادق کے غیر قانونی تقرر میں پرویز اشرف اور گیلانی شامل تھے : نیب کی سپریم کورٹ میں رپورٹ[/size][/align]


    اسلام آباد (نوائے وقت نیوز + ایجنسیاں) نیب نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کے غیر قانونی تقرر میں موجودہ وزیراعظم اور ان کے پیشرو یوسف گیلانی شامل رہے، توقیر صادق کی گرفتاری میں پنجاب پولیس تعاون نہیں کر رہی۔ چیف جسٹس نے کہا ہے کہ کیس کے تفتیشی آفیسر کو عدالت تحفظ دے گی۔ عدالت نے توقیر صادق کے خلاف کارروائی اور ریکوری کی رپورٹ چیئرمین نیب کے دستخط کے ساتھ 13 اگست تک طلب کر لی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے توقیر صادق کیس میں توہین عدالت کے مقدمہ کی سماعت کی۔ نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے توقیر صادق کے تقرر سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اس کیس میں کوئی رقم ریکور نہیں ہوئی۔ توقیر صادق لاہور میں چھپا ہے، گرفتاری میں پنجاب پولیس تعاون نہیں کر رہی ہے۔ جسٹس جواد خواجہ نے کہا کہ گرفتاری میں تعاون نہ کرے تو اسے ملزم کو تحفظ دینے کے الزام میں گرفتار کیا جا سکتا ہے، فائدہ اٹھانے والے سامنے پھر رہے ہیں لیکن کارروائی نہیں کی جا رہی، اس کیس میں 36 ارب روپے کا تو صرف ایک پارٹی کو فائدہ پہنچایا گیا، نیب کے تفتیشی آفیسر وقاص نے بتایا کہ توقیر صادق کے خلاف تحقیقات میں ہمیں سیاست دانوں کے دبا¶ کا سامنا ہے، پنجاب پولیس میں ایک شخص ہے جو رکاوٹ ڈال رہا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ توقیر صادق کسی رعایت کا مستحق نہیں، تفتیشی آفیسر نے بتایا کہ توقیر صادق کے غیر قانونی تقرر کے وقت چیئرمین انٹرویو بورڈ راجہ پرویز اشرف تھے، بورڈ میں وفاقی سیکرٹری ظفر محمود اور نرگس سیٹھی شامل تھیں جبکہ وزیراعظم یوسف گیلانی تھے، یہ سب اس تقرر میں شامل ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ یہ نوجوان تفتیشی آفیسر اپنا سب کچھ دا¶ پر لگا کر کھڑا ہو گیا ہے، رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ چیئرمین نیب عدالتی حکم پر عمل نہیں کر رہے۔ چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 83 ارب روپے غبن کرنے والے آزادانہ پھر رہے ہیں لیکن نیب کو نظر نہیں آتے اگر ریکوری ہو جائے تو ملک میں بجلی کا بحران ختم ہو سکتا ہے۔ عدالت نے توقیر صادق کی آئندہ سماعت پر حاضری کے لئے ان کے وکیل کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ دکھ ہوتا ہے جب ادارے عدالت میں آ کر خود کو بے بس ظاہر کرتے ہیں۔ عدالت کیس کے تفتیشی آفیسر وقاص کو تحفظ دے گی، اللہ اس کو عزت دے، اس کے لئے رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں چار پیسے نہ لینا اس سے بدنامی ہو گی۔ جسٹس جواد کا کہنا تھا کہ بجلی بحران سرکلر ڈیٹ کی وجہ سے ہے اگر سرکلر ڈیٹ ختم ہو جائے تو لوڈ شیڈنگ ختم ہو جائے گی۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ یہ رقم آئی پی پیز کو دے دیں بجلی ملتی رہے گی، دیکھنا چاہتے ہیں کہ چیئرمین نیب کس حد تک سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ سٹیل ملز سمیت دیگر کئی کیسز میں چیئرمین نیب کی عدم دلچسپی نظر آتی ہے۔ نیب رپورٹ میں بتایا گیا کہ توقیر صادق کے خلاف کیسز میں وکیلوں کو اوگرا نے 1.2 کروڑ روپے دئیے۔ نیب حکام نے عدالت کو بتایا کہ 17 فروری 2011ءکو سپریم کورٹ نے گیس قیمتیں برقرار رکھنے کا حکم جاری کیا تھا۔ اوگرا حکام نے اسی دن فیصلہ ملنے سے پہلے قیمتیں بڑھا کر نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جسٹس جواد خواجہ نے کہا کہ گیس کی مزید رقم بڑھائے جانے سے 44 ارب کا ٹیکہ لگا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ فیصلے میں 45 روز کے اندر عملدرآمد کے لئے کہا تھا لیکن 9 ماہ گزر گئے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ جسٹس جواد نے کہا کہ نیب کو ملزم کو تحفظ دینے والے کے خلاف کارروائی کا اختیار ہے، تحفظ دینے والے کو دس سال قید ہو سکتی ہے۔

متشابہہ موضوعات

  1. 55 کروڑ کا پلازا ایک ارب روپیہ میں
    By بےباک in forum پاکستان کے مجرم
    جوابات: 0
    آخری پيغام: 08-28-2012, 04:06 AM
  2. کس نے کہا تھا پیپسی 5 روپیہ کم کر دو
    By بےباک in forum موبائل پیغامات
    جوابات: 3
    آخری پيغام: 03-30-2012, 10:38 AM
  3. کرہ ارض پر پایا جانے والا سب سے بڑا جانور﴿بلیو وھیل﴾
    By محمدمعروف in forum جدید دنیا اور سائنس
    جوابات: 1
    آخری پيغام: 07-18-2011, 10:19 AM
  4. اسلام اور پاکستان مخالف پروپیگنڈہ
    By علی عمران in forum آج کی خبر
    جوابات: 3
    آخری پيغام: 03-16-2011, 11:26 PM
  5. تین سوالوں کا جواب ایک ڈھیلہ
    By عبادت in forum متفرق موضوعات
    جوابات: 3
    آخری پيغام: 12-15-2010, 08:47 AM

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University