نتائج کی نمائش 1 تا: 2 از: 2

موضوع: رخصت اِک عہدِ جوانی ہی نہیں

  1. #1
    ناظم
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    1,307
    شکریہ
    0
    50 پیغامات میں 68 اظہار تشکر

    رخصت اِک عہدِ جوانی ہی نہیں

    [size=xx-large]
    رخصت اِک عہدِ جوانی ہی نہیں
    کیا کہیں ۔ کوئی کہانی ہی نہیں

    اُس نے اِک تصویر بھی مجھ کو دِکھائی
    میں نے اپنی شکل پہچانی نہیں

    آپ ہم کو لاکھ اُکسائیں جناب
    آپ بیتی تو سنانی ہی نہیں

    جیسے شبنم ہو رگِ گُل میں رواں
    میں ترا آ نسو ہوں ، پانی ہی نہیں

    خواب اِک مُٹھّی میں میری رکھ دیا
    میں نے روکا بھی ، وہ مانی ہی نہیں

    سن رہا ہوں ہاتھ میں ٹھوڑی لیے
    جیسے یہ میری کہانی ہی نہیں

    ہم بھی اپنے دشمنوں کی صف میں تھے
    دوستوں کی مہربانی ہی نہیں

    مصحفؔ اپنے فن میں کچھ اپنا لہو
    خاکِ کوئے میرؔ و فانیؔ ہی نہیں

    [/size]

    [size=x-large] ناراضگی ظاہر کرنا دل میں برائی رکھنے سے بہتر ہے[/size]

  2. #2
    رکنِ خاص نگار کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Dec 2011
    پيغامات
    5,360
    شکریہ
    663
    357 پیغامات میں 424 اظہار تشکر

    RE: رخصت اِک عہدِ جوانی ہی نہیں

    اُس نے اِک تصویر بھی مجھ کو دِکھائی
    میں نے اپنی شکل پہچانی نہیں

    ہم بھی اپنے دشمنوں کی صف میں تھے
    دوستوں کی مہربانی ہی نہیں

    بہت خوب جناب
    بہت شکریہ

متشابہہ موضوعات

  1. اب نہ فرصت ہے نہ احساس ہے غم سے اپنے
    By ایم-ایم in forum احمد فراز
    جوابات: 2
    آخری پيغام: 07-14-2014, 02:20 AM
  2. وقت رخصت کہیں تارے کہیں جگنو آئے
    By ایم-ایم in forum بشیر بدر
    جوابات: 2
    آخری پيغام: 07-03-2013, 11:31 PM
  3. کاش تمہیں سوچنے کی فرصت ہوتی !
    By این اے ناصر in forum متفرق موضوعات
    جوابات: 3
    آخری پيغام: 05-12-2012, 03:32 AM
  4. عجیب ساعت رخصت سے ڈر لگتا ہے
    By سقراط in forum شعر و شاعری
    جوابات: 1
    آخری پيغام: 12-20-2010, 10:31 PM
  5. جوابات: 4
    آخری پيغام: 12-04-2010, 10:15 PM

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University