نتائج کی نمائش 1 تا: 4 از: 4

موضوع: سعودی عرب میں ایک شاندار پارک

  1. #1
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,199
    شکریہ
    2,184
    1,256 پیغامات میں 1,631 اظہار تشکر

    سعودی عرب میں ایک شاندار پارک

    [align=center][size=xx-large]
    430 ۔ میٹر قطر پر محیط فوارے کی تیاری پر نو ملین ریال لاگت[/size]

    سعودی عرب: شاہ عبداللہ پارک کے پُر کشش فوارے کا نام "گینز بک" میں شامل[/align]
    [align=center][/align]
    مملکت سعودی عرب کا مشرقی ضلع الاحساء بحیرہ عرب کے ساحل پر واقع ہونے کے باعث سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہتا ہے لیکن شہر کے مرکز میں بنائے شاہ عبداللہ تفریحی پارک میں رنگا رنگ فوارے نے شہر کی شہرت کو چار چاند لگا دیے ہیں۔ شاہ عبداللہ پارک میں نصب فوارے کو اپنی منفرد خوبصورتی اور کشش کے باعث گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
    [align=center][/align]
    الاحساء سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹر برائے اطلاعات بدر فہد الشہاب کا کہنا ہے کہ شاہ عبداللہ پارک کے فوارے کا نام گینز بک میں شامل کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ فوارے کا نام گینز بک میں شامل کرنے ساتھ ساتھ اس تقریب میں فوارے کی مزید بہتری اور اسے دلکش بنانے کے لیے تجاویز بھی پیش کی جائیں گی، جس کے بعد باضابطہ طور پر اس کا اندراج گینز بُک میں کر لیا جائے گا۔
    [align=center][/align]
    فوارے کی تیاری پر اٹھنے اخراجات سے متعلق سوال پر فہد الشہاب کا کہنا تھا کہ شاہ عبداللہ پارک میں 450 میٹر قطر کے دائرے پر محیط فوارے کی تیاری پر کم سے کم نو ملین ریال لاگت آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اپنی کشش اور خوبصورتی کے اعتبار سے یہ دنیا کا سب سے بڑا فوارہ ہے، جس کی کئی خصوصیات ہیں۔ اس کے اندر سے پھوٹنے والی مختلف رنگوں کی روشنیاں اور پانی کی لہروں کا رقص فوارے کی خوبصورتی کو مزید دو چند کرتی ہیں۔
    [align=center][/align]
    خیال رہے کہ الاحساء میں شاہ عبداللہ پارک شہر کی جنوبی سمت واقع ہے، جہاں اسے پانچ سو مربع میٹر پر محیط اراضی میں تعمیر کیا گیا ہے۔ پارک میں لوگوں کی تفریح کے لیے دیگر سہولیات بھی مہیا کی گئی ہیں تاہم لوگوں کی سب سے زیادہ توجہ اسی فوارے پر مرکوز رہتی ہے۔ پارک میں 700 مربع میٹر کے تالاب کے درمیان ایک چھوٹا جزیرہ بنایا گیا ہے جو سمندروں میں گھرے صحرائے عرب کی نشاندہی کرتا ہے۔ پارک اور تالاب کے گرد دیواریں اور اس پر پیدل چلنے والوں کے لیے بنائے گئے پُل منصٓوبے کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔ پارک کے چھ مختلف کناروں پر الگ الگ چھوٹے فوارے بھی بنائے گئے ہیں۔
    [align=center][/align]

  2. #2
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    831
    شکریہ
    246
    110 پیغامات میں 168 اظہار تشکر

    RE: سعودی عرب میں ایک شاندار پارک

    بہت بہت شکریہ بھائی معلومات دینے کا

  3. #3
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jun 2012
    پيغامات
    5,446
    شکریہ
    138
    96 پیغامات میں 104 اظہار تشکر

    RE: سعودی عرب میں ایک شاندار پارک

    بہت بہت شکریہ جناب

  4. #4
    رکنِ خاص نگار کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Dec 2011
    پيغامات
    5,360
    شکریہ
    663
    357 پیغامات میں 424 اظہار تشکر

    RE: سعودی عرب میں ایک شاندار پارک

    اضافی معلومات پہنچانے پر آپ کا بہت بہت شکریہ

متشابہہ موضوعات

  1. جوابات: 2
    آخری پيغام: 02-07-2013, 02:00 PM
  2. سعودی عرب میں ڈاکٹرز اور ٹیچر کی ضرورت
    By بےباک in forum پردیس سے خبریں - واقعات
    جوابات: 2
    آخری پيغام: 12-27-2012, 03:17 PM
  3. سعودی عرب کی تاریخ میں عجیب و غریب مقدمہ
    By گلاب خان in forum متفرق موضوعات
    جوابات: 0
    آخری پيغام: 12-23-2012, 05:55 PM
  4. جوابات: 0
    آخری پيغام: 10-11-2012, 12:44 PM
  5. جوابات: 0
    آخری پيغام: 12-08-2010, 08:44 PM

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University