نتائج کی نمائش 1 تا: 7 از: 7

موضوع: خواتین کو جاب کرنی چائیے یا نہیں

  1. #1
    ناظم
    تاريخ شموليت
    Sep 2012
    پيغامات
    66
    شکریہ
    0
    2 پیغامات میں 2 اظہار تشکر

    خواتین کو جاب کرنی چائیے یا نہیں

    السلام علیکم
    بچو پلس بڑو کیسے ہو آپ سب ،
    عورت اور مرد گاڑی کے دو پہیے ہیں ، زندگی کی دور میں بہت دور تک چلنا ہوتا ہے ، کیا
    خواتین کو جاب کرنی چائیے ، اگر کرنی چائیے تو کیوں کرنی چائیے اور اگر نہیں کرنی چائیے
    تو کیوں نہیں کرنی چائیے ، اورکیسی جاب کرنی چائیے اور کیوں کرنی چائیے اور کیسی جاب نہیں کرنی چاہیے اور کیوں نہیں کرنی چائیے ، جن کا دل مانے جواب دیں اس کے متعلق ڈسکس کریں اور
    جس کے متعلق گفتگو کرنے کو جی نہ چاہے ۔ بے شک وہ سوال چھوڑ دیں

    انکل سیانہ ،

  2. #2
    رکنِ خاص شاہنواز کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Mar 2012
    مقام
    کراچی پیارا پاکستان
    پيغامات
    967
    شکریہ
    603
    370 پیغامات میں 496 اظہار تشکر

    RE: خواتین کو جاب کرنی چائیے یا نہیں

    انکل جی ضرورت کے تحت نه کہ شغل کے طور پر لیکن آپ خواتین کے موضوع زیادہ دلچسپی نہ لے رہے ہیں
    پاکستان پولیس
    پولیس کی مدہ ہے فرض آپ کا

    https://www.iradeo.com/station/48344

  3. #3
    ناظم
    تاريخ شموليت
    Sep 2012
    پيغامات
    66
    شکریہ
    0
    2 پیغامات میں 2 اظہار تشکر

    RE: خواتین کو جاب کرنی چائیے یا نہیں


  4. #4
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    831
    شکریہ
    246
    110 پیغامات میں 168 اظہار تشکر

    RE: خواتین کو جاب کرنی چائیے یا نہیں

    انکل جی عورت کو جاب کرنی چاہیے اب کیوں کرنی چاہیے ؟
    اگر گھر کے حالات بہتر نہ ہوں اگر بچے نہیں ہیں یا بچے اسکول جاتے ہیں اور ماں فارغ ہے تو ضرور جاب کرے اگر عورت گھر کے کام کاج اور خاوند کے کام جاب کے ساتھ ساتھ نمپٹا سکتی ہے اگر اور اعلی تعلیم یافتہ ہے اور اس کو ایک بہتر ملازمت مل رہی ہے ۔ گھر وہ خود چاہے تو ورنہ نہیں کیوں کہ گھر کے اخراجات پورے کرنا مرد کا کام ہے نہ کہ عورت کا ۔
    انکل جی ہم نے 50 فیصد آبادی کو بے کار گھر میں بیٹھا رکھا ہے حالنکہ پرانے وقت میں اور آج کے وقت میں کافی فرق ہے پہلے عورت کے کئی کام کرنے والے ہوتے تھے گھر میں آج گھر کے کام کم ہی رہ گئے ہیں پھر آج کی عورت مرد سے زیادہ تعلیم یافتہ ہے میرے خود تجربے میں ہے کہ جتنی اچھی مینجمنٹ عورت کر سکتی ہے مرد نے کر سکتا بہت سے کام عورت مرد سے بہتر انداز میں کر سکتی ہے ( ھھھھھھھھھھھھھھھھھھا یہاں مرد اور عوت کی بحث چھڑ جائے گی کہ اچھا کون ہے ) جیسے سلائی کڑائی کا کام ریسیپشن منجر انچارج اور بہت سی جاب ہیں جو عورت بہتر طریقے سے انجام دے سکتی ہے بہت سے لوگ یہ کہتے ہیں کہ عورت کے ہاتھ کی کمائی میں برکت نہیں یہ بھی ایک غلط بات ہے ایک نازک مسلے کی طرف آتا ہوں ہمارے ملک میں ایک فلسفہ پایا جاتا ہے کہ اگر عورت جاب کرے گی تو بے حیائی کی طرف نکل جائے گی یہ بھی غلط بات ہے کیوں کہ با حیا عورت خواہ کہاں بھی ہو وہ با حیا ہی رہے گی جس نے غلط رستے پر چلنا ہے اس نے ہزاروں پردوں میں بھی غلط رستہ تلاش کر لینا ہے ۔
    محترم انکل جی اگر عورت خود جاب کرنا چاہے تو اس کو کرنی چاہیے بس زبردستی نہیں عورت کے گھر والوں کو عورت کی قابلیت کو بھی مد نظر رکھنا چاہیے ۔
    ویسے میں اپنے تجربے کی ایک بات کا یہاں ضرور زکر کروں گا یورپ میں میں جس فیلڈ میں کام کرتا تھا اس فیلڈ میں عورتیں زیادہ تھیں ایک فیکٹری میں ہم ٹوٹل چھ مرد تھے جن میں دو مالک بھی شامل ہیں اور ساٹھ عورتیں تھیں تو جب کبھی وہاں پر پاکستان کی بات ہوتی تھی عورتیں پوچھتی تھیں کہ پاکستان میں عورت کے جاب کرنے کا رواج کیوں نہیں ہے تو میرا یہ جواب ہوتا تھا کہ اسلام میں شادی سے پہلے لڑکی کی کفالت کی زمعہ داری والدین پر ہے اور شادی کے بعد اس کے خاوند پر کیوں کہ عورت کو گھر داری چلانی چاہیے دونوں نہیں یعنی جیسے یورپ میں ہے کہ عورت جاب بھی کرے اور گھر داری بھی چلائے ۔
    ھھھھھھھھھھھھھھھھھھا کافی فلسفہ جھاڑ لیا ہے میں نے
    وسلام

  5. #5
    منتظم اعلی
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    456
    شکریہ
    1
    11 پیغامات میں 12 اظہار تشکر

    RE: خواتین کو جاب کرنی چائیے یا نہیں

    انجم بھائی آپ نے فلسفہ نہیں جھاڑا دل کی بات کی ہے وہ بھی بڑی چالاکی سے کہ خواتین جاب کرنے کے لئے گھر سے باہر آئیں اور آپ جلدی سے ہمارے لئے ان میں سے کوئی بھابھی ڈھونڈ نکالیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ھاھاھاھا

  6. #6
    منتظم اعلی
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    456
    شکریہ
    1
    11 پیغامات میں 12 اظہار تشکر

    RE: خواتین کو جاب کرنی چائیے یا نہیں

    میں بھی خواتین کی جاب کے حق میں ہوں مگر اس کے ساتھ ساتھ ان کے تحفظ کی گارینٹی دینا بھی انتہائی ضروری ہے۔۔۔۔ اسلامی اصولوں کے مطابق کوئی بھی خاتون جاب کر سکتی ہے اور اسلامی اصول کہتے ہیں کہ اس کی ہر قسم کی تحفظ کی ذمہ داری معاشرے پر عائد ہوتی ہے۔۔۔۔۔

  7. #7
    رکنِ خاص شاہنواز کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Mar 2012
    مقام
    کراچی پیارا پاکستان
    پيغامات
    967
    شکریہ
    603
    370 پیغامات میں 496 اظہار تشکر

    RE: خواتین کو جاب کرنی چائیے یا نہیں

    بالکل جی اسلام نے اس کی اجازت دی ہے خود حضرت خدیجہ تجارت کرتی تھی اس طرح کی اور بھی مثالیں موجود ہیں
    پاکستان پولیس
    پولیس کی مدہ ہے فرض آپ کا

    https://www.iradeo.com/station/48344

متشابہہ موضوعات

  1. کوہستان میں خواتین کا قتل
    By شاہنواز in forum قلم و کالم
    جوابات: 1
    آخری پيغام: 06-06-2012, 06:21 PM
  2. تین سازشیں
    By مدنی in forum سیرت سرور عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
    جوابات: 1
    آخری پيغام: 06-02-2012, 06:03 PM
  3. خواتین دین کا کام کیسے کریں
    By تانیہ in forum نسائی ادب
    جوابات: 6
    آخری پيغام: 05-21-2012, 05:28 PM
  4. اسلام میں خواتین کے حقوق
    By گلاب خان in forum متفرق موضوعات
    جوابات: 1
    آخری پيغام: 03-19-2011, 03:50 PM
  5. اردو ادب و زبان میں خواتین کا حصہ
    By تانیہ in forum نسائی ادب
    جوابات: 1
    آخری پيغام: 12-01-2010, 06:06 PM

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University