ہمارے وطن کے ٹیلی وژن کے مالکان معلوم نہیں کس طرح بےشرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ، مکمل پروگرام ہی انڈیا کے دکھا رھے ہیں ، ایسا محسوس ہوتا ھے کہ وہ انڈیا کی مشہوری کر رہے ہیں
کوہ نور اور ایکسپریس ٹی وی باقاعدہ ھندوستانی پروگرام نشر کرتے ہیں ، یعنی ٹی وی پاکستانی ہے مگر بانچھ ہے ، ان کا اپنا کوئی مقام نہیں اور نہ اپنی کوئی قیمت ۔ اور وہ اپنے پروگرام بھی نہیں بنا سکتے ، صرف زرد صحافت اور زرد میڈیا ،یعنی پیسوں کے لیے کام کرتے ہیں ۔
ہمارے مشہور ٹی وی چینلز بھی انٹرٹینمنٹ کے نام پر ھندوستانی گانے اور ھندوستانی نیم عریان ایکٹریسوں کے رقص دکھاتے ہیں ، اور پھر بےھودگی کے خلاف خود ہی پروگرام منعقد کرتے ہیں اور کہتے ہیں ہمیں دھرا معیار نہیں اپنانا چاھیے اور ایسے اشتہارات اور انٹرٹینمنٹ کی خبریں بالکل نشر نہیں کرنی چاھیے ، پروگرام کے اختتام کو ابھی چند منٹ نہیں گرزے ہوتے کہ وہ ٹی وی چینل پھر انہی ہی اداکاراون کے بےھودہ رقص نشر کر رہے ہوتے ہیں ، یہ دوغلی پالیسی ہماری حکومتی خامیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ،[align=center]
یہ خبر ملاحظہ فرمائیے ،
[/align]