نتائج کی نمائش 1 تا: 3 از: 3

موضوع: نبی مکرم رسول معظم سرور عالم نبیوں کے امام پاکبازوں کے سردار

  1. #1
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Oct 2012
    پيغامات
    299
    شکریہ
    0
    6 پیغامات میں 6 اظہار تشکر

    نبی مکرم رسول معظم سرور عالم نبیوں کے امام پاکبازوں کے سردار

    کے خاکے اور کارٹون اور فلم بنائے جانے کے پس منظر میں لکھے جانیوالے

    چند عربی اشعار اور اُن کا ترجمہ
    نشيد - أعداؤك ولو للعدم -- بصوت المنشد // ابوعلي



    أعداؤك ولّو للعدم .. وبقيت عزيزاً كالعلمِ
    ِآپ کے دشمن نیست و نابود ہو گئے
    اور آپ اونچے پرچم کی طرح موجود رہیں گئے
    -----------

    تاريخك شمس تتجلى .. بل أنت حياة للأُممِ
    ِآپ کی تاریخ سورج کی طرح روشن ہے
    بلکہ آپ تو اُمتوں کے لیے زندگی ہیں

    ---------

    فدعوني أُملي أبياتي .. في وجه النور المبتسمِ

    ---------
    ترجمہ
    خُذ ماء العين لها حِبرا .. واجعل أجفاني كالقلمِ
    میری آنکھوں کے پانی کو سیاہی شعر کی بنا لو اور
    میری پلکوں کو قلم بنا لو
    -----------------

    أتُراهم سخِروا من وجهٍ .. حُر كالشمس بلا تُهمِ
    کیا وہ آپ کے نور والے چہرے کا مذاق اڑاتے ہیں
    وہ چہرہ جو بے داغ سورج کی طرح ہے
    ------------
    يتلألأ نوراً يتلألأ كالبدر وقوراً .. في ليل التمِّ على الظُلَمِ
    اندھیری اورظلمت بھری رات میں وہ چہرہ
    چودہویں کے چاند کی طرح پُرنور اور باوقار ہے
    ----------

    أتُراهم سخِروا من وجهٍ .. كم بات يناجي في عِظمِ
    کیا اس چہرے کا مذاق اڑاتے ہو
    جو اللہ سے راتوں کو مناجات کیا کرتا تھا
    --------

    يتحدر دمعي من جفني .. في دُر ساجٍ منتظمِ
    میری آنکھوں سے آنسو
    موتیوں کی لڑی کی طرح گررہے ہیں
    ----------

    أتُراهم سبُّوا لحيته .. كم سال الدمع بها بدمِ
    کیا اس داڑھی کا مذاق اڑاتے ہو
    کتنےآنسواُس داڑھی پر خون کی طرح بہے
    ---------

    وكأن بقايا الماء بها .. لوضوء نجم في القمم
    اور وضوء کا باقی ماندہ پانی آپ کی داڑھی میں
    پہاڑوں کی چوٹیوں پر ستاروں کی مانندچمکتا تھا
    --------
    بجميل صفاتٍ في ذاتٍ .. في قلبٍ زاكٍ في كرمِ
    اُس ذات کی ساری پیاری صفات
    وہ کریم پاکیزہ دل
    --------
    فصلاة تترا وسلام .. يا خير الدنيا كلهمِ
    اے دنیا کے سب سے افضل انسان
    آپ پر پے در پے اور لگاتار صلاة و سلام ہوں

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


    اور ہم سب کو نبی علیہ الصلا ة و السلام کی سچی محبت نصیب فرمائے
    آخر میں مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ میں کما حقہ ان اشعار کا ترجمہ
    نہیں کر سکا اس لیے اگر اھل علم کوئی کمی محسوس کریں تو اُسے میری غلطی
    سمجھ کر اصلاح فرمادیں
    طالب دعا و اصلاح

  2. #2
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jun 2012
    پيغامات
    5,446
    شکریہ
    138
    96 پیغامات میں 104 اظہار تشکر

    RE: نبی مکرم رسول معظم سرور عالم نبیوں کے امام پاکبازوں کے سردار

    جزاک اللہ

  3. #3
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,187
    شکریہ
    2,149
    1,248 پیغامات میں 1,622 اظہار تشکر

    RE: نبی مکرم رسول معظم سرور عالم نبیوں کے امام پاکبازوں کے سردار

    اللہ تعالی نے خود اپنے حبیب رسول اللہ کی شان کا دفاع کیا ہے ، تو اے مومنوں ہم کیون نہین ایسا کام کرتے ،
    جب پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو دشمنان اسلام نے طعنہ دیا ،کہ آپ کی نسل ختم ہو گئی ہے تو اللہ تعالی نے خود پیارے رسول کی طرف سے جواب دیا ،
    سورۃ الکوثر اسی شان مین اتری تھی ،
    ۔۔

    امام محمود آلوسی اپنی تفسیر روح المعانی میں لکھتے ہیں۔
    عن ابن عباس رضی الله عنها قال کان اکبر ولد رسول الله صلی الله عليه وآله وسلم القاسم ثم زينب ثم عبدالله
    ثم ام کلثوم ثم فاطمه ثم رقيه فمات القاسم عليه السلام وهو اول ميت من ولده عليه السلام بمکة ثم مات عبدالله عليه السلام
    فقال العاص بن وائل السهمی قد انقطع نسله فهو ابتر فانزل الله تعالیٰ ان شَانِئَكَ اوالابتر.
    (روح المعانی ج : 15، جز : 30، ص : 286)
    ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور علیہ الصلوۃ والسلام کے سب سے بڑے صاحبزادے حضرت قاسم تھے، اس کے بعد سیدہ زینب، اسکے بعد عبداللہ، اسکے بعد ام کلثوم، اسکے بعد حضرت فاطمہ، اسکے بعد حضرت رقیہ رضی اللہ عنہم۔ جب حضرت قاسم کا وصال ہوگیا تو مکہ شریف میں آقا علیہ الصلوۃ والسلام کے صاحبزادوں میں یہ سب سے پہلے تھے جن کا وصال ہوگیا۔ اسکے بعد حضرت عبداللہ کا وصال ہو گیا تو عاص بن وائل سہمی نے کہا کہ بس پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نسل ختم ہو گی فھو ابتر پس بے نام و نشان ہو گئے۔

    تو اس وقت یہ سورت نازل ہوئی اور فرمایا کہ محبوب تیرا دشمن بے نام و نشان ہو گا تمہارا دین اور رسالت اور نبوت قیامت تک قائم رہیں گے۔
    ’’اے حبیب مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بے شک ہم نے آپ کو کوثر عطا کر دی ہے۔

    آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے رب کے لئے نماز پڑھا کریں اور قربانی دیا کریں (یہ ہدیہ تشکر ہے) بیشک آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دشمن بے نسل اور بے نام و نشان ہوگا‘‘۔ (ترجمہ عرفان القرآن)


    یعنی ہر خیر سے محروم ہونے والا منقطع النسل ہوگا۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دشمن باقی نہیں رہے گا۔ لفظ کوثر کے درجن سے زیادہ معانی ہیں۔ جنہیں ائمہ تفسیر، ائمہ حدیث نے اپنی کتب میں بیان کیا ہے۔ الکوثر کا ایک معنی اَلْخَيْرُ الْکَثَير ہے جن کو امام بخاری نے صحیح بخاری کی کتاب التفسیر میں بیان کیا ہے۔ اَلْخَيْرُ الْکَثَير میں کم و بیش سارے معانی پائے جاتے ہیں۔ کیونکہ ہر خیر کی کثرت الکوثر میں ہے۔ الکوثر کا معروف ترین معنی جو احادیث صحیحہ میں بیان ہوا ہے وہ حوضِ کوثر ہے۔ (التفسیر الکبیر، 32 : 124) جس کا پانی قیامت کے دن حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی امت کو پلائیں گے۔ یہ معانی وہ ہیں جو اکثر و بیشتر سنے جاتے ہیں ان میں سے پہلا بحر کوثر، دوسرا حوض کوثر زیادہ تر سنا جاتا ہے لیکن تیسرا معنی زیادہ نہیں سنا جاتا جسے امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے صحیح بخاری کے باب کتاب التفسیر میں بیان کیا ہے وہ اَلْخَيْرُ الْکَثَير (بخاری، الصحیح، کتاب التفسیر، 5 : 2405، رقم : 6207) ہے۔ اَلْخَيْرُ الْکَثَير میں ہر چیز کی کثرت آجاتی ہے۔ امام فخر الدین رازی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی کتاب تفسیر الکبیر میں سب سے زیادہ ممکنہ معانی بیان کئے ہیں۔ پہلے قول کے مطابق انہوں نے رَاَيْتُ نَهْرًا فِی الْجَنَّةِ (التفسیر الکبیر، 32 : 124) ’’میں نے جنت میں نہر دیکھی‘‘ کو کوثر کہا ہے۔ دوسرا قول حوض کوثر ہے۔ تیسر اقوال اَلْکَوْثَرُ اَلَادْه. (التفسیرالکبیر، 32 : 124) ہے۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ مزید فرماتے ہیں کہ الْکَوْثر کا یہ معنی باقی بارہ معانی میں سے تیسرا ہے۔
    محمود آلوسی فرماتے ہیں کہ جمہور کے نزدیک اس سورت کا شان نزول یہی ہے کہ عاص بن وائل اور دیگر دشمنان رسول کو جواب دینا مقصود تھا۔

متشابہہ موضوعات

  1. سول ایوی ایشن اتھارٹی کا ناکام سوفٹ ویر
    By بےباک in forum پاکستان کے مجرم
    جوابات: 1
    آخری پيغام: 01-13-2013, 04:47 PM
  2. سوچنے دیجئے۔۔۔بولنے دیجئے
    By نذر حافی in forum بحث و مباحثہ
    جوابات: 3
    آخری پيغام: 11-13-2012, 11:10 PM
  3. اوکھے سوکھے راہ لے لے کے
    By مٹھے کریلے in forum پنجابی ادب
    جوابات: 0
    آخری پيغام: 08-02-2012, 07:41 PM
  4. اہرام مصر صدیوں پرانے رازوں کے امین
    By سقراط in forum ناول وکہانیاں
    جوابات: 7
    آخری پيغام: 05-05-2012, 12:43 PM
  5. فرض نمازوں کے بعد کی دعائیں.
    By اذان in forum متفرق موضوعات
    جوابات: 1
    آخری پيغام: 09-11-2011, 03:35 PM

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University