نتائج کی نمائش 1 تا: 2 از: 2

موضوع: بتوں کے درسے کسی کو کبھی خدا نہ ملا

  1. #1
    مصنف/ادیب
    تاريخ شموليت
    Jan 2012
    پيغامات
    30
    شکریہ
    0
    0 پیغامات میں 0 اظہار تشکر

    بتوں کے درسے کسی کو کبھی خدا نہ ملا

    بتوں کے درسے کسی کو کبھی خدا نہ ملا
    ملا جسے بھی رگ ِ جاں سے ما ورا نہ ملا

    خدا کو ڈھونڈ لیا ہم نے میکدے میں مگر
    صنم کدوں سے تمہیں کوئی ناخدا نہ ملا

    سقوطِ ہجر میں آنسو پئے کہ غم کھایا
    مریض ِ شب کو انوکھا یہ آب و دانہ ملا

    سفرہےعشق کا تنہا ہی کاٹنا ہو گا
    کہ اس سفرمیں کسی کو بھی دوسرا نہ ملا

    بلادِ نور کے مقتل پہ سارے پیاسے تھے
    وجود ِ چشمہ ء آب ِ صفا نہ تھا نہ ملا

    غزل سرا ہے مری قبر پر مرا قاتل
    کہ ذوق اس کو مرے بعد شاعرانہ ملا

    سمندروں کا سفر ہو کہ تپتے صحرا کا
    سفیر ِ دشت کے سر پر کبھی ہما نہ ملا

    چراغ جلتے رہے اور بجھ گئیں آنکھیں
    وصال ِ یار کہاں کوئی نقش ِ پا نہ ملا

    حضور ِ حسن میں درویش جاں لٹا کے چلے
    مرے تو ایک نئی زیست کا بہانہ ملا
    ۔
    فاروق درویش
    ۔
    بحر :۔ بحرِ مجتث مثمن مخبون محذوف مقطوع
    ارکان بحر : مَفاعِلُن۔۔۔۔۔۔ فَعِلاتُن ۔۔۔۔۔۔مَفاعِلُن۔۔۔۔۔۔ فَعلُن
    ہندسی اوزان ۔۔۔۔ 2121۔۔۔۔۔2211۔۔۔۔2121۔۔۔۔۔۔22۔

    آخری رکن یعنی فعلن (22 ) کی جگہ فعلان (122) ، فَعِلُن (211) اور فعِلان (1211) بھی آ سکتے ہیں ۔ اسی اصول کے تحت مطلع اور ہر شعر کے مصرع ثانی میں فعلن ( 22) کی جگہ فَعِلن ( 211) استعمال کیا گیا ہے۔

    تقطیع

    ب۔۔۔بتوں ۔۔۔ کے ۔۔۔ در ۔۔۔ ۔۔۔۔ 2121
    سے ۔۔۔ سے ۔۔۔ سی ۔۔۔ کو ۔۔۔۔ 2211
    ک ۔۔بھی ۔۔۔۔ خ ۔۔۔ دا ۔۔۔۔۔ 2121۔۔۔
    نہ ۔۔۔ م ۔۔۔۔۔ لا ۔۔۔ 211 ( فعلن ۔22۔ کی جگہ فَعِلن۔ 211۔ آیا ہے )۔
    م ۔۔۔ لا۔۔۔ ج ۔۔۔ سے ۔۔۔۔۔ 2121
    بی ۔۔۔ ر ۔۔۔ گے ۔۔۔ جاں ۔۔۔ 2211
    سے ۔۔۔۔ ما ۔۔۔ و ۔۔۔ را ۔۔۔ 2121
    نہ ۔۔ م ۔۔ لا ۔۔ 211 ( یہاں فعلن۔ 22 ۔ کی جگہ فَعِلن ۔ 211۔ آیا ہے )۔
    تقطیع کرتے ہوئے یاد رکھئے کہ ۔۔۔۔۔۔۔ “کیا” اور “کیوں” کو دو حرفی یعنی “کا” اور “کوں ” کے وزن پر باندھا جائے گا ۔ گا، گے،تقط گی، کہ، ہے، ہیں، میں، وہ، جو، تھا، تھے، کو، کے ، تے ، رے اور ء جیسے الفاظ دو حرفی وزن پر بھی درست ہیں اور انہیں ایک حرفی وزن میں باندھنا بھی درست ہیں ۔ لہذا ان جیسے الفاظ کیلئے مصرع کی بحر میں جس وزن کی سہولت دستیاب ہو وہ درست ہو گا ۔
    ایسے ہی “ے” یا “ی” یا “ہ” پر ختم ہونے والے الفاظ کے ان اختتامی حروف کو گرایا جا سکتا ہے ۔ یعنی جن الفاظ کے آخر میں جے ، گے، سے، کھے، دے، کھی، نی، تی، جہ، طہ، رہ وغیرہ ہو ان میں ے، ی یا ہ کو گرا کر انہیں یک حرفی وزن پر باندھنا بھی درست ہو گا اور اگر دوحرفی وزن دستیاب ہو تو دو حرفی وزن پر بھی باندھا جا سکتا ہے۔

    اسی طرح اگر کسی لفظ کے اختتامی حرف کے نیچے زیر ہو اسے دو حرفی وزن پر بھی باندھا جا سکتا ہے اور یک حرفی وزن پر بھی باندھا جا سکتا ہے۔ ( مثال : دشت یا وصال کے ت یا لام کے نیچے زیر کی صورت میں انہیں دشتے اور وصالے پڑھا جائے گا ۔ ایسے الفاظ کی اختتامی ت یا لام کو بحر میں دستیاب وزن کے مطابق یک حرفی یا دو حرفی باندھنے کی دونوں صورتیں درست ہوں گی ) ۔

    تقطیع کرتے ہوئے یہ بات دھیان میں رہے کہ نون غنہ اور ھ تقطیع میں شمار نہیں کئے جائیں گے یعنی تقطیع کرتے ہوئے ، صحراؤں کو صحراؤ ، میاں کو میا، خوں کو خو، کہیں کو کہی ۔ پتھر کو پتر، آنکھ کو آک اور چھیڑے کو چیڑے پڑھا جائے گا

    میری اس غزل کا لنک میرے بلاگ پر دیکھئے
    http://farooqdarwaish.com/blog/?p=1065

  2. #2
    رکنِ خاص نگار کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Dec 2011
    پيغامات
    5,360
    شکریہ
    663
    357 پیغامات میں 424 اظہار تشکر

    RE: بتوں کے درسے کسی کو کبھی خدا نہ ملا

    [size=xx-large][align=center]خدا کو ڈھونڈ لیا ہم نے میکدے میں مگر
    صنم کدوں سے تمہیں کوئی ناخدا نہ ملا[/align]
    [/size]

    بہترین شاعری ارسال کرنے پر بہت بہت شکریہ

متشابہہ موضوعات

  1. اندھی ڈالفن مچھلی کی ہلاکتوں کا معما
    By سیما in forum حیوانات کی دنیا
    جوابات: 4
    آخری پيغام: 02-07-2013, 03:03 AM
  2. جوابات: 2
    آخری پيغام: 11-05-2012, 02:26 PM
  3. ربا سچیا توں تے آکھیا سی
    By ایم-ایم in forum فیض احمد فیض
    جوابات: 1
    آخری پيغام: 04-16-2012, 10:44 AM
  4. یہ نہیں کہ میری محبتوں کو کبھی خراج نہ ملا
    By سقراط in forum میری پسندیدہ شاعری
    جوابات: 3
    آخری پيغام: 03-31-2012, 12:52 PM
  5. کسی غمگسار کی محنتوں کا یہ خوب میں نے صلہ دیا
    By محمدمعروف in forum میری پسندیدہ شاعری
    جوابات: 0
    آخری پيغام: 01-28-2012, 10:14 PM

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University