نتائج کی نمائش 1 تا: 2 از: 2

موضوع: دِل کو حصارِ رنج و اَلم سے نکال بھی

  1. #1
    تانیہ
    Guest

    Talking دِل کو حصارِ رنج و اَلم سے نکال بھی

    شاعر امجد اسلام امجد

    [size=large][align=center]دِل کو حصارِ رنج و اَلم سے نکال بھی
    کب سے بِکھر رہا ہوں مجھے اب سنبھال بھی
    آہٹ سی اُس حسین کی ہر سُو تھی‘ وہ نہ تھا
    ہم کو خوشی کے ساتھ رہا اِک ملال بھی
    سب اپنی اپنی موجِ فنا سے ہیں بے خبر
    میرا کمالِ شاعری‘ تیرا جمال بھی
    حسنِ اَزل کی جیسے نہیں دُوسری مثال
    ویسا ہی بے نظیر ہے اُس کا خیال بھی!
    مت پوچھ کیسے مرحلے آنکھوں کو پیش تھے
    تھا چودھویں کا چاند بھی‘ وہ خوش جمال بھی
    جانے وہ دن تھے کون سے اور کون سا تھا وقت!
    گڈ مڈ سے اب تو ہونے لگے ماہ و سال بھی!
    اِک چشمِ التفات کی پیہم تلاش میں
    ہم بھی اُلجھتے جاتے ہیں‘ لمحوں کا جال بھی!
    دنیا کے غم ہی اپنے لئے کم نہ تھے کہ اور
    دل نے لگا لیا ہے یہ تازہ وبال بھی!
    اِک سرسری نگاہ تھی‘ اِک بے نیاز چُپ
    میں بھی تھا اُس کے سامنے‘ میرا سوال بھی!
    آتے دنوں کی آنکھ سے دیکھیں تو یہ کھُلے
    سب کچھ فنا کا رزق ہے ماضی بھی حال بھی!
    تم دیکھتے تو ایک تماشے سے کم نہ تھا
    آشفتگانِ دشتِ محبت کا حال بھی!
    اُس کی نگاہِ لُطف نہیں ہے‘ تو کچھ نہیں
    امجد یہ سب کمال بھی‘ صاحبِ کمال بھی
    [/align]
    [/size]

  2. #2
    رکنِ خاص نگار کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Dec 2011
    پيغامات
    5,360
    شکریہ
    663
    357 پیغامات میں 424 اظہار تشکر

    RE: دِل کو حصارِ رنج و اَلم سے نکال بھی

    [size=xx-large][align=center]آتے دنوں کی آنکھ سے دیکھیں تو یہ کھُلے
    سب کچھ فنا کا رزق ہے ماضی بھی حال بھی! [/align]
    [/size]

    واہ بہت خوب

متشابہہ موضوعات

  1. جوابات: 4
    آخری پيغام: 11-24-2012, 07:31 AM
  2. کبھی ساحل تو کبھی سیل ِ خطر ٹھہرے گی
    By سیدہ سارا غزل in forum میری شاعری
    جوابات: 4
    آخری پيغام: 05-03-2012, 03:25 PM
  3. دوست بھی ملتے ہیں محفل بھی جمی رہتی ہے
    By ایم-ایم in forum احمد فراز
    جوابات: 1
    آخری پيغام: 04-16-2012, 10:31 AM
  4. دوست بھی دشمن نہ تھے دل بھی عدو میرا نہ تھا
    By گلاب خان in forum متفرق شاعری
    جوابات: 1
    آخری پيغام: 04-03-2012, 01:14 PM
  5. جوابات: 1
    آخری پيغام: 04-03-2012, 10:01 AM

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University