-
جدائی
اشک گرتے ہیں میری سانس سنبھل جاتی ہے
دے کر اک درد نیا شام نکل جاتی ہے۔۔۔
تجھ کو دیکھوں تو میرے درد کو ملتا ہے سکون
تجھ سے بچھڑوں تومیری جان نکل جاتی ہے۔۔۔
عشق کچھ ایسے مٹاتا ہے نشان ہستی
جیسے ہر رات اجالے کو رات نگل جاتی ہے۔۔۔۔
تو اگر دل پر میرے ہاتھ ہی رکھ دے عرفان
ٹوٹتی سانس بھی کچھ دیر سنبھل جاتی ہے۔۔۔
زخم بھرتا ہی نہیں تیری جدائی کا مگر
پھر تیری یاد نیا درد اگل جاتی ہے۔۔۔۔
[size=large] عرفان[/size]
-
-
منتظم اعلی
RE: جدائی
[size=medium][align=center]زخم بھرتا ہی نہیں تیری جدائی کا مگر
پھر تیری یاد نیا درد اگل جاتی ہے۔[/align]
بہت ہی خوب ، شاندار ،
ماشاءاللہ عرفان جی آپ نے بہت ہی پیاری غزل ہمیں پڑھنے کے لئے دی، دل خوش ھوا ، ایسا کام جاری رہے ،[/size]
-
آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات
- آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
- آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
- آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
- آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
-
فورم قوانین
?? ????