نتائج کی نمائش 1 تا: 2 از: 2

موضوع: لڑ کیوں کے کھیل

  1. #1
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Dec 2010
    پيغامات
    104
    شکریہ
    0
    0 پیغامات میں 0 اظہار تشکر

    لڑ کیوں کے کھیل

    [align=center][/align]
    کوکلا چبا کھی
    یہ کھیل بنیادی طور پر لڑ کیوں کا کھیل ہے۔ اور لڑکیاں اس کھیل کو بہت شوق سے کھیلتی ہیں۔
    طر یقہ کار: اس کھیل میں لڑ کیاں ایک گول دائرے میں بیٹھتی ہیں۔ اور ایک لڑکی کے ہاتھ میں ایک کپڑے سے بنا ہوا کو کلا لے کر گا تے ہوئے اس دائرے کے باہر چکر لگاتی ہے۔ اور لڑکیوں کو خبردار کیا جاتا ہے۔کہ کو ئی بھی پیچھے کی طرف نہیں دیکھے گی ۔ اس دوران کپڑے سے بنا ہوا کو کلا کسی ایک لڑ کی کے پیچھے رکھا جاتا ہے۔ اگر اس کا چکر مکمل ہو نے سے پہلے وہ لڑ کی جان جاتی ہے۔ تو وہ کو کلا رکھنے والی لڑکی کے پیچھے بھاگتی ہے۔ اور کو کلا پکڑنےکی کوشش کرتی ہے۔ اور جب تک وہ واپس اپنی جگہ پر نہیں بیٹھ جاتی وہ اس کا پیچھا کرتی ہے۔ اس طرح یہ کھیل جاری رہتا ہے۔
    آ نکھ مچھلی
    یہ کھیل آج بھی بچیوں میں بہت مشہور ہے اور ہما رے علاقے کی لڑکیاں اس کھیل کو بہت شوق سےکھیلتی ہے
    طر یقہ کار اس کھیل میں ایک ٹیم ہو تی ہے اور تین تین لڑکیاں ہاتھوں سے بھاگتی ہے اور جو دو لڑکیاں آخر میں رہ جاتی ہیں پھر ایک لڑکی ان کو بھگاتی ہیں اور جو لڑکی آخر میں رہ جا تی ہے اس پر دام ہوتی ہے کہ اس نے سب لڑکیوں کو ہاتھ لگا نا ہوتا ہے جس لڑکی پر دام ہوتی ہے اس لڑ کی کی آنکھیں ایک کپڑے سے باندھ دی جاتی ہیں اور وہ لڑکی دوسر ی لڑکیوں کو پکڑتی ہیں اور جس کو ہاتھ لگ جاتا ہے پھر اس لڑکی کی آنکھوں پر کپڑا باندھ دیا جا تا ہے پھر وہ لڑ کی آنکھیں بند کر کے دوسر ی لڑ کیوں کو پکڑتی ہے اس طرح یہ کھیل جاری رہتا ہے۔
    کھو کھو
    ہما رے علاقے میں یہ کھیل بہت مشہور ہے اس کھیل کو بہت پسند کیا جاتا ہے اور اس کھیل کو لڑکیاں بہت شوق سے کھیلتی ہیں۔
    طریقہ کار:اس کھیل میں دو ٹیمیں برابربرابر تقسیم کی جاتی ہیں اور دونوں ٹیموں میں چار چار لڑکیاں ہوتی ہیں اور دونوں ٹیموں کے دو بڑے لیڈر ہو تے ہیں۔ پہلی ٹیم کی باری بیٹھنے کی ہوتی ہے۔ اور ان کے درمیان تھوڑے تھوڑے فاصلے پر لکیر کھینچی جاتی ہے اور تین لڑکیاں اس لکیر کے اُوپر بیٹھتی ہیں۔پہلی ٹیم کی لیڈر دوسری ٹیم کی لڑکیوں کو ہاتھ لگاتی ہیں۔اور اپنی ٹیم کی تینوں بیٹھی ہوئی لڑکیوں کو کھو دیتی ہے۔اور جو لڑکی ہا تھ لگاتی ہے اس نے لکیر کے درمیان میں سے نہیں گزرنا ہوتا۔اور دوسری ٹیم کی جس لڑکی کو ہاتھ لگ جاتا وہ ٹیم سے باہر ہو جاتی ہے۔اور جب ساری لڑکیوں کو ہاتھ لگ جاتا ہے تو پھردوسری ٹیم کی باری بیٹھنے کی ہوتی ہے۔اور اس طرح یہ کھیل جاری رہتا ہے۔
    نیلی پری
    ہمارے علاقے میں یہ کھیل بہت شوق سے کھیلا جاتا ہے اور یہ بنیادی طور پر لڑکیوں کا کھیل ہے۔
    طریقہ کار:اس کھیل میں بھی دو ٹیمیں برابر برا بر تقسیم کی جاتی ہیں ۔دونوں ٹیموں میں تقریبا پانچ پانچ لڑکیاں ہوتی ہیں اور دونوں ٹیموں کو دور دور آمنے سامنے منہ کر کے بٹھایا جاتا ہے۔ دونوں ٹیموں کی چار چار لڑکیاں بیٹھتی ہیں اور دونوں ٹیموں کے لیڈر کھڑی ہوتیں ہیں۔ دونوں ٹیموں کی لڑکیوں کو ان کےعلیحدہ علیحدہ نام بتائے جاتے ہیں مثلا ناخن پری ۔ نیلی پری۔ پھول پری وغیرہ اور ان دونوں ٹیموں کی درمیان جو لیڈر کھڑی ہوتی ہیں اور وہ اپنی مخالف ٹیم کی ایک لڑکی کی آنکھیں بند کرتی ہےاور اپنی ٹیم کی ایک لڑکی کو بلاتی ہے اور یہ الفاظ بولتی ہے جیسے ناخن پالش پری آنا چھپ چھپ کے آنا دو تھپڑ لگا کے واپس چلی جانا نہ ہنسنا نہ بولنا سیھدے منہ کر کے بیٹھ جانا اور جب وہ لڑکی کی آنکھوں ہاتھ ہٹا کر پو چھتی ہے کہ کو نسی سی، لڑکی تھی اگر وہ صحیح بوجھ لیتی ہے ۔ تو اسے تھوڑا آگے بٹھا دیا جاتا ہے اور پھر اس طرح دوسری ٹیم کی ایک آنکھیں بند کی جاتی ہیں۔ اور وہ اپنی ٹیم کی ایک لڑکی کو بلاتی ہے ۔اور اس طرح یہ کھیل جاری رہتا ہے۔
    کلکی
    یہ دیہاتی بچیوں کا ایک خصوصی کھیل ہے جو وقتا فوقتا لڑ کیاں شوق سے کھیلتی ریتی ہیں۔
    طر یقہ کار:دو بچیاں ہا تھو ں ہاتھ ڈالے ایک دائرے میں گھومتی ہیں اور ساتھ میں یہ بو لتی ہیں۔
    کلکی کلیر دی ۔ پگ میرے ویر دی ۔
    میرےکبو تر
    یہ ہمارے علاقے کی بچیوں کا دلچسب کھیل ہے۔ جو کہ پا نچ چھ لڑ کیاں کھیلتی ہیں۔
    طر یقہ کار:اور اس کھیل میں سا ری لڑ کیاں بیٹھتی ہیں اور ایک بچی کھڑی ہو کر کہتی ہے میرے کبوترو پیاس لگی تو پا نی پینا ۔ بھو ک لگی تو دانا چگنا۔ اب میں کپڑے دھونے جارہی ہوں بلی آئی تو میاؤں میاؤں کرنا پھر بلی آتی ہے تو ایک کبوتر اٹھا کر لے جاتی ہے تمام کبوتر چیخنے لگتے ہیں مالکن کہتی ہے میرے کبوترو میرے کبوترو کیا ہوا کبوتر جواب دیتے ہیں۔ بلی کبوتر اٹھا کر لے گئی ہے مالکن کہتی ہے۔ بلی کا بیڑا غرق ہو جائے بلی باری باری سارے کبوتر اٹھا کر لے جاتی ہے مالکن جب بلی کے گھر جاتی ہے تو بلی آگےء سے منکر جاتی ہے۔جب وہ رنگ بتاتی ہے ۔ تو سارے کبوتر باہر نکل آتے ہیں اور اس بلی کو پکڑنا شروع ہوجاتے ہیں اور مار مار کر برا حال کر دیتے ہیں

  2. #2
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,134
    شکریہ
    2,100
    1,211 پیغامات میں 1,583 اظہار تشکر

    RE: لڑ کیوں کے کھیل

    بہت ہی زبردست کھیل بیان کئے ۔ مزا آ گیا

متشابہہ موضوعات

  1. جوابات: 2
    آخری پيغام: 04-05-2013, 10:24 PM
  2. لڑ کیوں کے کھیل
    By گلاب in forum کھیل ہی کھیل میں
    جوابات: 3
    آخری پيغام: 10-25-2012, 11:58 AM
  3. الف پیما
    By ابوسفیان in forum متفرقات
    جوابات: 1
    آخری پيغام: 10-12-2012, 08:09 PM
  4. اپیل براے دعا صحت
    By انجم رشید in forum دعائیہ کلمات/تہنیتی پیغامات
    جوابات: 5
    آخری پيغام: 08-19-2012, 04:31 AM
  5. کھیل ہی کھیل میں
    By تانیہ in forum کھیل ہی کھیل میں
    جوابات: 11
    آخری پيغام: 12-18-2011, 03:01 AM

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University