نتائج کی نمائش 1 تا: 3 از: 3

موضوع: راشد منہاس شہید

  1. #1
    رکنِ خاص سقراط کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    1,469
    شکریہ
    35
    149 پیغامات میں 217 اظہار تشکر

    راشد منہاس شہید

    [align=center]

    اعزازِ نشان حیدر حاصل کرنے والے پائلٹ آفیسر ۔ کراچی میں پیدا ہوئے ۔ منہاس راجپوت گوت گھرانے کے چشم چراغ تھے ۔ 1968ء میں سینٹ پیٹرک سکول کراچی سے سینئر کیمبرج کیا۔ خاندان کے متعدد افراد پاکستان کی بری بحری اور فضائی افواج میں اعلیٰ عہدوں پر فائز تھے۔ انھوں نے بھی اپنا آئیڈیل فوجی زندگی کو بنایا ۔ اور اپنے ماموں ونگ کمانڈر سعید سے جذباتی وابستگی کی بنا پر فضائیہ کا انتخاب کیا۔ تربیت کے لیے پہلے کوہاٹ اور پھر پاکستان ائیر فورس اکیڈیمی رسالپور بھیجے گئے۔ فروری 1971ء میں پشاور یونیورسٹی سے انگریزی ، ائیر فورس لا ، ملٹری ہسٹری ، الیکڑونکس ، موسمیات ، جہاز رانی ، ہوائی حرکیات وغیرہ میں بی ۔ ایس ۔ سی کیا۔ بعد ازاں تربیت کے لیے کراچی بھیجے گئے ۔ اور اگست 1971ء میں پائلٹ آفیسر بنے۔

    20 اگست 1971ء کو راشد کی تیسری تنہا پرواز تھی۔ وہ ٹرینر جیٹ طیارے میں سوار ہوئے ہی تھے کہ ان کا انسٹرکٹر سیفٹی فلائٹ آفیسر مطیع الرحمان خطرے کا سگنل دے کر کاک پٹ میں داخل ہوگیا اور طیارے کا رخ بھارت کی سرحد کی طرف موڑ دیا ۔ راشد نے ماری پور کنٹرول ٹاور سے رابطہ قائم کیا تو انھیں ہدایت کی گئی کہ طیارے کو ہر قیمت پر اغوا ہونے سے بچایا جائے ۔ اگلے پانچ منٹ راشد اور انسٹرکٹر کے درمیان کشمکش میں گزرے اور اسی کش مکش کے دوران طیارہ زمین پر گر کر تباہ ہوگیا۔ راشد نے شہادت کا درجہ پایا اور انھیں اس عظیم کارنامے کے صلے میں سب سے بڑا فوجی اعزاز نشانِ حیدر دیا گیا۔[/align]

    [align=center]کنٹرول ٹاور پر نشر ہونے والے راشد منہاس شہید کے کچھ پیغامات
    ان کی چیختی آواز اس چیز کی گواہ ہے کہ ان پیغامات کو نشر کرتے وقت وہ کسی سے دست و گریبان تھے
    http://www.youtube.com/watch?feature=player_embedded&v=CoYyCIKtdII





    [/align]

  2. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل 3 اراکین نے سقراط کا شکریہ ادا کیا:

    شاہنواز (08-20-2014),بےباک (08-20-2014),عبادت (08-21-2014)

  3. #2
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jun 2012
    پيغامات
    5,446
    شکریہ
    138
    96 پیغامات میں 104 اظہار تشکر

    RE: راشد منہاس شہید

    بہت اچھی شئیرنگ ہے بہت شکریہ

  4. #3
    رکنِ خاص شاہنواز کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Mar 2012
    مقام
    کراچی پیارا پاکستان
    پيغامات
    968
    شکریہ
    610
    371 پیغامات میں 497 اظہار تشکر

    جواب: راشد منہاس شہید

    خوب ابھی میں ہیرو پاکستان میں عظیم انسان راشہ منہاس شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے واالا تھا کہ پہلے سے ہی موجود موضوع اس جوان شہید کے نام سے چسپاں تھا ۔میں نے کہا کہ کوئی تو ہے جس
    نے اس کی لاج رکھی ورنہ اج تو اسلام آباد تا لاہور ملتاں ٌپاکستان میں دنگل کھیلاجارہا ہے اور اس شہید کا کسی کو علم ہی نہیں کہ اس جوان مرد کی شہادت کی سالگرہ منائی جارہی ہے برسی اسلئے نہیں
    کہ شہید تو زندہ ہوتا ہے برسی اس کی منائی جاتی ہے جو مرچکا ہوتا ہے۔ 1971 کی جنگ کے دوران راشہ منہاس شہید نے جو کارنامہ انجام دیا ایسے کارناموں کی جو کہ پاکستان کے لئے ہو نہ کہ اپنی ذات کے لئے ہوکی اشد
    ضرورت ہے ورنہ یہ ہمارے نام نہاد سیاستداں سب کو کھا جائیں گے ۔
    پاکستان پولیس
    پولیس کی مدہ ہے فرض آپ کا

    https://www.iradeo.com/station/48344

  5. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل 2 اراکین نے شاہنواز کا شکریہ ادا کیا:

    بےباک (08-20-2014),عبادت (08-21-2014)

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University