نتائج کی نمائش 1 تا: 2 از: 2

موضوع: حماس کے سیاسی دفتر کے سربرہ خالد مشعل کا 45 سال بعد غزہ کا دورہ

  1. #1
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    143
    شکریہ
    13
    15 پیغامات میں 23 اظہار تشکر

    حماس کے سیاسی دفتر کے سربرہ خالد مشعل کا 45 سال بعد غزہ کا دورہ

    فارس نیوز نے الجزیرہ نیوز ایجنسی کے حوالے سے خبر دی ہے کہ حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خالد مشعل چند لمحے پہلے رفح گذرگاہ کے ذریعے غزہ میں داخل ہوئے ہیں۔ خالد مشعل کل قطر ایئرلائن کے ایک جہاز کے ذریعے مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچے تھے، جہان انہوں نے کئی مصری حکام سے ملاقات کی۔ آج وہ رفح گزرگاہ کے ذریعے غزہ میں داخل ہوئے ہیں، جہاں وہ حماس کے پچیسویں یوم تاسیس کے جشن میں شرکت کریں گے۔ خالد مشعل کی بیوی اور ان کی خاندان کے دیگر 14 افراد بھی کل کے غزہ پہنچ چکے ہیں۔ رفح گذرگاہ پر فلسطین کے منتخب وزیراعظم اسماعیل ھنیہ سمیت حماس کے دیگر اراکین اور غزہ کے عوام نے خالد مشعل کا شاندار استقبال کیا ہے۔ حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ کا غزہ کا یہ دورہ دو روزہ ہے۔ یاد رہے کہ چند دن پہلے ہی صیھیونی حکومت کی 8 روزہ جارحیت کے نتجے میں غزہ میں 117 نہتے، مظلوم اور بے گناہ فلسطینی شہید اور 1400 کے لگ بھگ زخمی ہوگئے تھے۔
    دیگر ذرائع کے مطابق فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خالد مشعل پینتالیس سال بعد غزہ پہنچ گئے۔ جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے حماس کے پچیسویں یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کے لیے غزہ کے دورے کا اعلان کر رکھا تھا۔ خالد مشعل کے استقبال کی تیاریاں زور و شور سے جاری تھیں۔ وہ ایسے وقت میں غزہ پہنچے ہیں، جب اقوام متحدہ نے فلسطین کو ایک مبصر ریاست کا درجہ دے دیا ہے۔ غزہ کی پٹی میں حماس حکومت نے خالد مشعل کے دورے کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے ہیں۔ خالد مشعل مختلف عرب ملکوں میں جلا وطنی کی زندگی بسر کرتے رہے ہیں۔

  2. #2
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jun 2012
    پيغامات
    5,446
    شکریہ
    138
    96 پیغامات میں 104 اظہار تشکر

    RE: حماس کے سیاسی دفتر کے سربرہ خالد مشعل کا 45 سال بعد غزہ کا دورہ

    اچھی شئیرنگ کا شکریہ

متشابہہ موضوعات

  1. جوابات: 3
    آخری پيغام: 01-13-2013, 12:34 AM
  2. سیاسی سرکس
    By pervaz khan in forum گپ شپ
    جوابات: 71
    آخری پيغام: 10-16-2012, 05:13 PM
  3. سیاسی اُو لا لا
    By مٹھے کریلے in forum سیاسی تصاویر ۔ عجیب خبریں اور ویڈیوز
    جوابات: 0
    آخری پيغام: 07-30-2012, 09:31 PM
  4. سیدہ سارا غزل جی کو خوش آمدید
    By تانیہ in forum خوش آمدید
    جوابات: 5
    آخری پيغام: 03-10-2012, 08:04 AM
  5. سیاسی اخلاقیا ت کا بحران
    By سقراط in forum سیاسیات
    جوابات: 1
    آخری پيغام: 12-24-2010, 12:11 AM

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University