نتائج کی نمائش 1 تا: 2 از: 2

موضوع: ہم جی ایچ کیو کا ایجنڈہ لے کر نہیں آرہے، فوج بدنام ہوچکی ہے،

  1. #1
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    143
    شکریہ
    13
    15 پیغامات میں 23 اظہار تشکر

    ہم جی ایچ کیو کا ایجنڈہ لے کر نہیں آرہے، فوج بدنام ہوچکی ہے،

    تحریک منہاج القرآن کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ وہ جی ایچ کیو کا ایجنڈہ لے کر نہیں آرہے، فوج بدنام ہوچکی ہے، اور اب مداخلت کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔ لاہور میں ویڈیو لنک کے ذریعے کالم نگار اور ایڈیٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ جی ایچ کیو، مہران بیس اور کامرہ بیس پر حملوں کے بعد فوج خود کو مضبوط کرے، پاکستان میں دہشتگردی سب سے بڑا مسئلہ ہے مگر اس پر کوئی قانون سازی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ فوج، پارلیمنٹ اور عدلیہ آپس میں لڑ رہے ہیں، موجودہ نظام انتخابی آمریت ہے، انتخابات کے دوران پورے ملک میں قومی پرچم کہیں نظر نہیں آتا، صرف پارٹی پرچم نظر آتے ہیں۔

    علامہ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ پاکستانی، قومی شناخت کے بحران میں مبتلا ہیں، پوری قوم انتہاپسندی کا شکار ہے، جمہوریت اور آمریت میں مخصوص اصطلاحات تو موجود ہیں پالیسی اور منشور کہیں نظر نہیں آتا، تاہم تحریک منہاج القرآن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ بنگلہ دیش ماڈل اور مزاحمت پر یقین نہیں رکھتے، موجودہ انتخابی نظام میں تبدیلیاں لاکر جمہوریت کو بچایا جاسکتا ہے، چند تبدیلیوں کے ساتھ نیشنل سکیورٹی کونسل کے بھی حامی ہوں، انتخابات کے دوران پارٹی ٹکٹ کے حصول کے لئے فنڈنگ، بڑے جلسوں اور ٹرانسپورٹ پر پابندی ہونی چاہیے، انہوں نے بتایا کہ وہ بیرون ملک علاج کے غرض سے گئے ہیں، دہشتگردی کے ڈر سے نہیں۔

  2. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے نذر حافی کا شکریہ ادا کیا:

    بےباک (06-18-2013)

  3. #2
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jun 2012
    پيغامات
    5,446
    شکریہ
    138
    96 پیغامات میں 104 اظہار تشکر

    RE: ہم جی ایچ کیو کا ایجنڈہ لے کر نہیں آرہے، فوج بدنام ہوچکی ہے،

    جزاک اللہ

متشابہہ موضوعات

  1. جوابات: 0
    آخری پيغام: 01-29-2013, 12:42 AM
  2. اپنا ویب کیم لائیو دکھائیں کسی کو بھی
    By وی جے in forum سیکھیں اور سکھائیں
    جوابات: 4
    آخری پيغام: 02-04-2012, 03:55 PM
  3. ہارڈ ڈرائیو یا فولڈر میں بیک گراؤنڈ پکچر لگائیے
    By سقراط in forum کمپیوٹر سافٹ وئیرز
    جوابات: 4
    آخری پيغام: 12-21-2011, 08:52 PM
  4. جوابات: 2
    آخری پيغام: 01-15-2011, 11:21 PM
  5. کسی بھی فولڈر یا ڈرائیو کا لاک کریں
    By سقراط in forum کمپیوٹر سافٹ وئیرز
    جوابات: 1
    آخری پيغام: 12-01-2010, 12:57 AM

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University