نتائج کی نمائش 1 تا: 2 از: 2

موضوع: فردوسی

  1. #1
    رکنِ خاص ابوسفیان کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Apr 2012
    پيغامات
    425
    شکریہ
    90
    13 پیغامات میں 18 اظہار تشکر

    فردوسی

    [align=center]


    فردوسی کا نام حسن تھا۔ان کی ولادت ایرن کے شہر طوس میں ۹۳۲ ؁.ء میں ہوئی۔ان کے والدنے مختصر سی جائداد چھوڑی تھی یہی ان کا ذریعہ معاش تھا۔مگر مسلسل محنت اور لگن نے انھیں فارسی کا مشہور رزمیہ شاعر اور شاہنامہ کا مصنف بنادیا۔ابتدائی تعلیم اسدی سے حاصل کی۔اور ان کے ایک دوست نے شاہانِ سلف کے حالات کی ایک قلمی کتاب دی اسی کو سامنے رکھ کر انہوںنے شاہنامہ شروع کی۔اس میں ۶۰ ہزار اشعار شامل ہیں۔یہ مثنوی انھوں نے ۳۵سال میں مکمل کی۔جبکہ ان کی عمر ۸۰ سال ہوئی۔جب محمود غزنوی نے خراسان فتح کیا تواس کے وزیر حسن بن احمد نےفردوسی کا تعارف بادشاہ سے کروایا اور بادشاہ نے فی شعر ایک دیناردینے کا وعدہ کیا۔مگر شاہنامہ پورا ہونے پر بادشاہ اپنے وعدے سے مُکر گیااور اس نے صرف ۲۰ ہزار دینار دیے۔فردوسی نے جل کر یہ ساری رقم حمام کے ملازم اور مئے فروش کو دے دی۔جب محمود غزنوی کو یہ خبر پہنچی تو اس نے فردوسی کو ہاتھی سے کچلوانے کا حکم صادر کردیا۔مگر فردوسی وہاں سے بھاگ کر فرماں روائے طبرستان کے پاس چلا گیا۔
    فردوسی نے ایک مثنوی ’’یوسف زلیخا‘‘ کے نام سے لکھی۔جس کی فرمائش سلطان الدولہ نے کی تھی۔اس کے بعد وہ اپنے وطن طوس واپس آیا اور یہیں ۱۰۲۱ ؁.ء میں اس کا انتقال ہوگیا۔جب اس کا جنازہ جارہا تھا اسی وقت محمود غزنوی کے فرستادے شاہنامہ کے انعام کی رقم لے کر آئے۔مگر فردوسی کی بیٹی نے یہ رقم لینے سے انکار کردیا۔مگر محمود غزنوی نے اس رقم سے اس کے نام سے ایک رباط بنوادیا۔
    بہ غزنیں مرا گرچہ خوں شُد جگر زبیدادآں شاہ بیداد گر
    کزاں ہیچ شد رنج سی سالہ ام شنیداززمیں آسماں نالہ ام

    ღღღღღღღღღღღღღღღღ ღღღღღღღღღღღღღღღღ [/align]

  2. #2
    منتظم اعلی
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    456
    شکریہ
    1
    11 پیغامات میں 12 اظہار تشکر

    RE: فردوسی

    ایک اور دلچسپ معلومات
    شکریہ

متشابہہ موضوعات

  1. کنجوسی
    By سیما in forum لطیفے سنائیں
    جوابات: 4
    آخری پيغام: 01-30-2014, 04:23 PM
  2. ابن المجوسی
    By ابوسفیان in forum تاریخ اور تاریخی شخصیات
    جوابات: 0
    آخری پيغام: 12-08-2012, 01:17 AM
  3. الطوسی
    By ابوسفیان in forum تاریخ اور تاریخی شخصیات
    جوابات: 0
    آخری پيغام: 10-20-2012, 11:59 AM
  4. جوابات: 3
    آخری پيغام: 05-13-2012, 02:28 PM
  5. نو مسلم روسی لڑکی کی داستاں
    By زوہا in forum نسائی ادب
    جوابات: 0
    آخری پيغام: 09-26-2011, 01:56 PM

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University