فورم کے سکرپٹ میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں تاکہ کسی لمبے عنوان کے تحت جواب دیتے ہوئے بار بار عنوان لمبا ہونے کا ایرر نہ آئے اور یوزرز کو تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ سکرپٹ میں تبدیلی کی وجہ سے اگر فورم پر مسائل پیش آئیں تو اس سلسلے میں ضرور آگاہ کریں تاکہ اس مسئلے کو حل کیا جا سکے۔ میری طرف سے فلحال اس تبدیلی کے نتیجے میں فورم پر کوئی مسائل دکھائی نہیں دے رہے اور تبدیلی بھی بلکل درست عمل پذیر ہوئی ہے۔

امید ہے محترم اراکین کسی مسئلے کی صورت میں ضرور اطلاع دیں گے۔

شکریہ