نتائج کی نمائش 1 تا: 6 از: 6

موضوع: اے سر زمین پاک

  1. #1
    ناظم خاص تانیہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    مقام
    گجرات
    پيغامات
    7,862
    شکریہ
    949
    878 پیغامات میں 1,104 اظہار تشکر

    اے سر زمین پاک


    [size=x-large]اے سر زمین پاک [/size]


    [size=large]قومی ترانے بظاہر تو سطحی قسم کی چیز نظر آتے ہیں پر قومیں اور ممالک اپنے وجود کی شناخت کے لئے ان کو ضروری قرار دیتے ہیں وطن عزیز کے قومی ترانے کے بارے میں کچھ تازہ حقائق سامنے آئے ہیں جن سے اس ملک کے دانشوروں کے حلقوں میں ایک بحث چل نکلی ہے کیا پاکستان کا موجودہ قومی ترانہ جو حفیظ جالندھری نے تخلیق کیا ہے واقعی اس کا پہلا قومی ترانہ ہے اور اس سے پہلے کوئی دوسرا قومی ترانہ نہ تھا؟ کہا یہ جارہا ہے کہ لاہور کا ایک ہندو اور اردو زبان کا شاعر جس کا نام جگن ناتھ آزاد تھا اس نے پاکستان کا پہلا قومی ترانہ لکھا تھا کہا یہ بھی جاتا ہے کہ جگن ناتھ آزاد کے قومی ترانے کو بانی پاکستان قائداعظم نے منظور کیا اور 1947ء میں پاکستان کے وجود میں آنے کے بعد وہ ریڈیو پاکستان سے نشر بھی ہواکرتا تھا اس قومی ترانے کے بول کچھ یوں تھے

    اے سرزمین پاک

    ذرے ہیں آج ستاروں سے تابناک

    روشن ہے کہکشاں سے کہیں آج تیری خاک

    دامن وہ سل گیا ہے جو تھا مدتوں سے چاک

    اے سرزمین پاک

    یہ بھی کہا جاتا ہے کہ پاکستان کے قیام کے تقریباً ڈیڑھ برس بعد اور قائداعظم کی وفات کے فوراًبعد اس وقت کے وزیراعظم لیاقت علی خان کی حکومت نے یہ فیصلہ کیا کہ اس قومی ترانے کو ترک کردیا جائے اس مقصد کے حصول کی خاطر( ایک نیا قومی ترانہ لکھوانے کے لئے) ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی یہ بات دسمبر 1948ء کی ہے ہماری تاریخ کی کتابیں اس بارے میں خاموش ہیں کہ آخر اس کا پس منظر کیا تھا؟ آخر پرانے قومی ترانے میں جو قائداعظم نے ازخود منظور کیا تھا کیا قباحت تھی جو اس کو ترک کرنے کی ضرورت پڑی اور اس کی جگہ ایک نئے قومی ترانے کی ضرورت محسوس کی گئی ؟

    چلو اگر قائدکی کسی بات سے کوئی اختلاف کرتا ہے تو اس کی ٹھوس وجوہات بھی بیان کرنا ضروری ہیں !قومی ترانے کے حوالے سے یہ سوال اور بھی زیادہ اہمیت اختیار کرجاتا ہے کیونکہ شاید اکثر قارئین کو’’اے سرزمین پاک‘‘ سمجھنازیادہ آسان لگے بہ نسبت حفیظ جالندھری کے ’’پاک سرزمین شادباد‘‘ کے جو حفیظ جالندھری کے ترانے کے الفاظ ہیں ‘جگن ناتھ آزاد عیسیٰ خیل میانوالی میں پیدا ہوا وہ اردو شاعری کرتا تھا راولپنڈی اور لاہور میں بھی رہا اور تقسیم ہند کے وقت بھارت چلاگیا پر اس نے اردو سے اپنا ناطہ نہ توڑا بھارت میں وہ جموں یونیورسٹی میں اردو زبان کا پروفیسر رہا اس نے اردو میں کئی کتابیں لکھیں اس نے بابری مسجد کی تباہی کے خلاف ایک نظم بھی لکھی۔

    سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ قائداعظم نے آخر کیوں ایک غیر مسلم کو پاکستان کا قومی ترانہ لکھنے کے لئے منتخب کیا؟جب جگن ناتھ آزاد سے پوچھا گیا تھا تو اس ضمن میں اس نے 11 اگست1947ء کو کی جانے والی قائداعظم کی اس تقریر کا حوالہ دیا کہ جس میں بانی پاکستان نے کہا تھا کہ ’’بھلے تمہارا تعلق کسی بھی مذہب ذات یا ملک سے کیوں نہ ہو اس کا ریاست سے کوئی بھی تعلق نہیں ہوگا‘‘

    جو ں جوں وقت آگے بڑھتا جارہا ہے بہت سی چھپی ہوئی باتوں پر سے پردہ اٹھتا جارہا ہے کئی بھید آشکارا ہورہے ہیں نت نئے انکشافات ہورہے ہیں اور اس کی بڑی وجہ غالباً یہ ہے کہ ہمارے اکثر تاریخ دانوں نے خصوصاً اورینٹل تاریخ دانوں نے بادشاہوں اور حکمرانوں کے کہنے پر ہی تاریخ لکھی اس لئے کئی حقائق منظر عام پر بروقت نہ آسکے بعض تاریخ دان ڈر اور خوف کے مارے سچی بات لکھنے سے کتراتے تھے کہ کہیں حاکم وقت ان سے ناراض نہ ہوجائے اور ان کو دو وقت کی روٹی پیدا کرنے سے بھی معذور نہ کردے ہمارے حکمران کتنے ظالم تھے کہ انہوں نے نصاب سے وہ چیزیں ہی حذف کروا دیں جو ان کے مخصوص سیاسی عزائم کی تکمیل کی راہ میں ان کی دانست میں روڑے اٹکاسکتی تھیں ہماری تاریخ یقینا مسخ شدہ ہے۔[/size]

  2. #2
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,140
    شکریہ
    2,103
    1,215 پیغامات میں 1,587 اظہار تشکر

    RE: اے سر زمین پاک

    بہت ہی شاندار ، شکریہ تانیہ جی

    ......
    اے سرزمین پاک

    ذرے ہیں آج ستاروں سے تابناک

    روشن ہے کہکشاں سے کہیں آج تیری خاک

    دامن وہ سل گیا ہے جو تھا مدتوں سے چاک

    اے سرزمین پاک

  3. #3
    رکنِ خاص سقراط کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    1,469
    شکریہ
    35
    149 پیغامات میں 216 اظہار تشکر

    RE: اے سر زمین پاک

    مفید معلومات شکریہ

  4. #4
    ناظم
    تاريخ شموليت
    Feb 2011
    پيغامات
    3,081
    شکریہ
    21
    91 پیغامات میں 134 اظہار تشکر

    RE: اے سر زمین پاک

    شئیرنگ کاشکریہ۔

  5. #5
    مبتدی
    تاريخ شموليت
    Jul 2012
    پيغامات
    18
    شکریہ
    0
    0 پیغامات میں 0 اظہار تشکر

    RE: اے سر زمین پاک

    بہت عمدہ

  6. #6
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jun 2012
    پيغامات
    5,446
    شکریہ
    138
    96 پیغامات میں 104 اظہار تشکر

    RE: اے سر زمین پاک

    بہت زبردست شکریہ

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University