نتائج کی نمائش 1 تا: 2 از: 2

موضوع: تجھ سے پہلی سی وفا کون کرے گا۔۔۔ محمد ذیشان نصر

  1. #1
    معاون
    تاريخ شموليت
    Feb 2012
    پيغامات
    34
    شکریہ
    0
    0 پیغامات میں 0 اظہار تشکر

    تجھ سے پہلی سی وفا کون کرے گا۔۔۔ محمد ذیشان نصر

    السلام علیکم !
    دوستو ایک نئی غزل کے ساتھ حاضر ہوں ۔۔۔!
    عرض کیا ہے ۔۔۔!
    [align=center]Zeeshan Nasar
    تجھ سے پہلی سی وفا کون کرے گا
    بعد میرے یہ خطا کون کرے گا

    کس پہ ہو گی تری وہ مشقِ ستم اب
    ظلم تیرے یوں سہا کون کرے گا

    ترکِ الفت نہیں اچھی یہ تو سوچو
    عہدِ الفت کو وفا کون کرے گا

    کر لیا ترک تعلق ،تجھے لیکن
    یاد سے میری جدا کون کرے گا

    جس طرح ٹوٹ کے چاہا تجھے ہم نے
    اس طرح پیار بھلا کون کرے گا

    کون رکھے گا مرے زخموں پہ مرہم
    دردِ الفت کی دوا کون کرے گا

    اب تو تاریک ہے آنگن مرے دل کا
    اس اندھیرے میں ضیا کون کرے گا

    مدتوں سے جو نصرؔ فرض ہے تجھ پر
    حقِ الفت وہ ادا کون کرے گا

    محمد ذیشان نصر
    27-12-2012[/align]

  2. #2
    معاون
    تاريخ شموليت
    Mar 2013
    پيغامات
    67
    شکریہ
    33
    24 پیغامات میں 36 اظہار تشکر

    جواب: تجھ سے پہلی سی وفا کون کرے گا۔۔۔ محمد ذیشان نصر


    اب تو تاریک ہے آنگن مرے دل کا
    اس اندھیرے میں ضیا کون کرے گا

    بہت عمدہ غزل کہی جناب۔۔۔داد قبول کیجئے
    تیرے نین ہیں میرا آشیاں
    میرا نام نورِ عیون ہے

متشابہہ موضوعات

  1. تھوڑا سا طنز، تھوڑی سی ہنسی
    By تانیہ in forum مزاحیہ تصاویر
    جوابات: 20
    آخری پيغام: 08-23-2013, 04:23 AM
  2. کِسی ترنگ ، کسی سر خوشی میں رہتا تھا
    By ایم-ایم in forum امجد اسلام امجد
    جوابات: 2
    آخری پيغام: 01-04-2013, 12:59 AM

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University