نتائج کی نمائش 1 تا: 2 از: 2

موضوع: گلوکارہ مہناز بیگم انتقال کر گئیں

  1. #1
    ناظم خاص تانیہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    مقام
    گجرات
    پيغامات
    7,874
    شکریہ
    949
    881 پیغامات میں 1,108 اظہار تشکر

    گلوکارہ مہناز بیگم انتقال کر گئیں

    [align=center][/align]

    پاکستانی فلموں میں ایک طویل عرصے تک اپنی آواز کا جادو جگانے والی گلوکارہ مہناز بیگم انتقال کر گئی ہیں۔

    پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق وہ کافی عرصے سے بیمار تھیں اور انہیں علاج کے لیے کراچی سے امریکہ منتقل کیا جا رہا تھا کہ دورانِ پرواز ان کی طبعیت بگڑ گئی۔

    اس صورتحال میں جہاز کو بحرین میں اتارا گیا اور انہیں مناما کے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ سنیچر کو چل بسیں۔

    انیس سو اٹھاون میں کراچی میں پیدا ہونے والی مہناز کی والدہ کجن بیگم بھی برصغیر کی نامور گلوکارہ تھیں۔

    مہناز نے اپنے گلوکاری کے سفر کا آغاز دورانِ تعلیم ہی کر دیا تھا اور انہوں نے ریڈیو، ٹی وی اور فلموں کے لیے ڈھائی ہزار سے زائد گانےگائے۔

    انہوں نے ریڈیو پاکستان سے گلوکاری شروع کی تھی اور پاکستان ٹی وی پر موسیقار سہیل رعنا نے انہیں متعارف کروایا۔

    جلد ہی ان کی شہرت ٹی وی سنٹر سے فلم انڈسٹری تک پھیل گئی اور پھر وہ پاکستان کی ایک بہترین پلے بیک سنگر کے طور پر سامنے آئیں۔

    وہ غزل اور ٹھمری کی بہترین گلوکارہ تھیں اور انہوں نے پاکستان کی فلمی صنعت کے دورِ عروج میں مہدی حسن کے ساتھ مل کر متعدد یادگار گانے گائے۔

    اس کے علاوہ مہناز نے محرم الحرام کے حوالے سے ٹی وی اور ریڈیو پر سینکڑوں نوحے اور مرثیے بھی پڑھے تھے۔

    bbc urdu

  2. #2
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jun 2012
    پيغامات
    5,446
    شکریہ
    138
    96 پیغامات میں 104 اظہار تشکر

    گلوکارہ مہناز بیگم انتقال کر گئیں

    ان لله وان اليه راجعون

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University