نتائج کی نمائش 1 تا: 3 از: 3

موضوع: فصیح بخاری کا استعفی

  1. #1
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    831
    شکریہ
    246
    110 پیغامات میں 168 اظہار تشکر

    فصیح بخاری کا استعفی

    [/php][/align][attachment=1234]
    منسلک شدہ تصاویر منسلک شدہ تصاویر

  2. #2
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,187
    شکریہ
    2,149
    1,248 پیغامات میں 1,622 اظہار تشکر

    فصیح بخاری کا استعفی

    اس بارے مکمل تفصیل ،، ایک دوسرے مضمون میں مشاھدہ کریں ، پاکستان کے مجرم ۔۔ عنوان ہے ، اور وھاں کامران فیصل کی مکمل کہانی موجود ھے
    شکریہ آپ کا خبر شئیر کرنے کا ۔۔۔

  3. #3
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,187
    شکریہ
    2,149
    1,248 پیغامات میں 1,622 اظہار تشکر

    فصیح بخاری کا استعفی

    [size=xx-large][align=center]چیئرمین نیب کی استعفیٰ کی دھمکی سپریم کورٹ کی کارروائی روک سکتی ہے[/align][/size]

    اسلام آباد(احمد نورانی) کیا چیئرمین نیب ایڈمرل (ر) فصیح بخاری کی طرف سے صدر زرداری کو لکھا جانے والا خط رینٹل پاور کیس میں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی گرفتاری سمیت سپریم کورٹ کے دیگر احکامات کی بجا آوری میں تاخیرکا حربہ ہے؟۔ آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے اصل حقیقت سے تو آگاہ نہیں ہیں تاہم چیئرمین نیب کے استعفیٰ سے تمام معاملات میں ڈیڈ لاک پیدا ہوجائے گا۔معروف قانون دان ایس ایم ظفر نے دی نیوزکو بتایا کہ جب تک ایڈمرل (ر) فصیح بخاری چیئرمین نیب کے عہدے پر فائز ہیں وہ سپریم کورٹ کے تمام احکامات کی تعمیل کے پابند ہیں۔ ان کے پاس سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے اور اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوسکتی ہے۔ موجودہ حالات میں سپریم کورٹ کے پاس بھی چیئرمین نیب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کے سواکوئی دوسرا آپشن نہیں۔ ایس ایم ظفر نے کہا کہ موجودہ حالات بدقسمتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچیئرمین نیب مستعفی ہوجاتے ہیں تو تمام معاملات موٴخر ہوجائیں گے اور موجودہ حالات حکومت کے حق میں ہوجائیں گے۔ چیئرمین نیب اگرسپریم کورٹ میں پیش نہیں ہوتے تو سپریم کورٹ انہیں اپنے احکامات پر عملدرآمدکے لیے دوبارہ کہے گی اور اگر پھر ایسا نہیں کیا جاتا تو چیئرمین نیب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع ہوسکتی ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا یہ پی پی حکومت کی سوچی سمجھی سازش ہے تو ایس ایم ظفر نے کہا کہ وہ اس حوالے سے توکچھ نہیں کہیں گے۔ تاہم سپریم کورٹ اور نیب کے مابین حالیہ کشمکش سے کرپشن کیسزکے معاملات میں تاخیر ہوجائے گی۔جس کا فائدہ حکومت کو ہوگا۔ ایک اور نامور وکیل سلمان راجہ نے دی نیوزکو بتایا کہ چیئرمین نیب سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرتے ہیں یا پھر مستعفی ہوجاتے ہیں ۔ اس بات سے قطع نظر موجودہ حالات میں صرف وہی ایک شخصیت ہیں جوکیسزکی تحقیقات اورکوئی ریفرنس دائر کرسکتے ہیں۔

متشابہہ موضوعات

  1. نیشنل بینک کے صدر کا استعفی
    By بےباک in forum پاکستان کے مجرم
    جوابات: 0
    آخری پيغام: 01-19-2013, 11:11 AM
  2. مستعفی ارکان اسمبلی کی نا اہلی
    By بےباک in forum آج کی خبر
    جوابات: 0
    آخری پيغام: 12-04-2012, 09:06 AM
  3. دودھ کے استعمال سے بدبو ختم
    By تانیہ in forum گھریلو ٹوٹکے
    جوابات: 4
    آخری پيغام: 08-18-2012, 10:31 PM
  4. نہار منہ پانی کا استعمال
    By سقراط in forum طب اور صحت
    جوابات: 2
    آخری پيغام: 04-03-2012, 11:24 AM
  5. یاہو کے شریک بانی کا استعفٰی
    By این اے ناصر in forum انفارمیشن ٹیکنالوجی
    جوابات: 0
    آخری پيغام: 01-18-2012, 08:05 PM

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University