نتائج کی نمائش 1 تا: 10 از: 10

موضوع: یہ لطیفے نہیں ہیں!

  1. #1
    ناظم
    تاريخ شموليت
    Feb 2011
    پيغامات
    3,081
    شکریہ
    21
    91 پیغامات میں 134 اظہار تشکر

    یہ لطیفے نہیں ہیں!

    یہ لطیفے نہیں ہیں!
    تحریر : ما ہی فراز(ممبئی )
    -----------------------
    سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے محکمہ حج والاوقاف میں میڈیا کمیٹی کے چیئرمین جناب محمد بن میرزا کے حوالے سے بتایا کہ:
    ایک حاجی نے یہ پوچھا:کیوں کہ وہ اپنی ماں کی طرف سے حج ادا کر رہا ہے، تو کیا وہ اپنے منہ کو نقاب سے ڈھانپ کر رکھے؟

    اُف!:

    ایک اور حاجی نے ٹیلیفون کر کے یوں سوال کیا کہ کیا حج سے واپس جا کر میں شادی کر سکتا ہوں یا انسان حج کرنے کے بعد شادی نہیں کر سکتا؟

    لاعلمی:

    ان عجیب و غریب سوالات کے درمیان میں یہ واقعات بھی سنئے:ایک حاجی نے فجر کی نماز کے بعد طواف شروع کیا اور ظہر تک طواف ہی کرتا رہا۔ اُس کا خیال تھا کہ سارے لوگ ایک ساتھ ہی طواف شروع اور ایک ساتھ ہی ختم کرتے ہیں۔ اُسے حیرت اس بات پر تھی کہ وہ نوجوان ہونے کے باوجود تھک چکا تھا جبکہ باقی لوگ ابھی تک ویسے ہی ذوق و شوق سے طواف کر رہے تھے۔

    حاجی نے کتاب کے حاشیے بھی پڑھ ڈالے

    یہ واقعہ میرے دوست نے سنایا جس نے دو سال قبل حج کیا تھا۔ اُس نے دیکھا کہ حرم شریف میں عورتوں کا ایک گروہ، جو شکل و صورت سے روسی نظر آتی تھیں، اپنے ایک ہم وطن کی قیادت میں (جو عربی پڑھنا جانتا تھا)طواف کرتے ہوئے وہی کچھ دہرا رہی تھیں جو کچھ اُن کا ہم وطن کتاب سے دیکھ کر پڑھ رہا تھا، اور اُس آدمی نے تو جو کچھ حاشیے پر لکھا ہوا تھا وہ بھی دعائیں سمجھ کر پڑھ ڈالا تھا، آدمی کہتا تھا (یہ کتاب)عورتیں دہراتی تھیں(یہ کتاب)، آدمی کہتا تھا (ریاض میں چھپی) اور عورتیں کہتی تھیں (ریاض میں چھپی)۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    حاجیوں نے سمجھا شیطان ہے

    یہ واقعہ مجھے ایسے دوست نے سنایا جس پر میں خوب اعتماد کرتا ہوں کہ:شیطان کو کنکریاں مارتے ہوئے رش اور دھکم پیل کے باعث میں نے دیکھا کہ ایک حاجی دیوار سے گر رہا ہے مگر گرتے گرتے اُس نے سریوں کو پکڑ لیا تھا، بیچارے کا احرام کھل کر گر چکا تھا، انتہائی بھاری بھرکم جثے والا یہ حاجی کسی افریقی ملک سے تھا اور رنگ کا بھی انتہائی کالا۔ بعض جاہل قسم کے حاجیوں نے تو اُسے دیکھ کر چلانا شروع کردیا کہ دیکھو شیطان نکل آیا ہے، شیطان ظاہر ہو گیا ہے۔ اور کچھ تو اُسے جان سے مارنے کے ہی درپے ہوگئے۔ بجائے رمی اُدھر کرنے کے اِس کو کنکریوں اور جوتوں سے مارنا شروع کردیا۔ اور جب تک پولیس اور ایمبولینس پہنچی یہ حاجی قریب المرگ ہوچکا تھا۔

    بلا تبصرہ:

    یہ واقعہ میرے دادا جی کا چشم دید ہے جنھوں نے کوئی پچاس سال پہلے حج ادا کیا تھا۔ کہتے ہیں کہ ایک جاہل شخص نے اپنے آپ کو مطوف ثابت کر کے نوکری حاصل کرلی۔ حج کے دوران اُس کو کچھ مردوں اور بارہ عورتوں کا مطوف مقرر کیا گیا۔ دورانِ حج شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد یہ مطوف، سب لوگوں کو یہ کہہ کر خیموں میں چھوڑ کر چلا گیا کہ تم لوگ اپنے سر مونڈ لو اور میں شام کو آؤں گا۔ جب شام کو یہ شخص لوٹا تو ہم یہ جان کر حیرت زدہ رہ گئے کہ وضاحت نہ ہونے کی وجہ سے اُس کے گروپ کی عورتوں نے بھی اپنے سر مونڈ رکھے تھے۔

    آپ سے مل کر خوشی ہوئی

    میں حرم مکی شریف میں نماز ادا کر رہا تھا، شدید اژدحام کی وجہ سے ایک حاجی نے میرے سامنے سے گزرنے کی کوشش کی تو میں نے اپنا ہاتھ آگے بڑھا کر اُسے روکنا چاہا، حاجی نے بڑی محبت سے میرا ہاتھ پکڑ کر اور نہایت گرمجوشی سے مصافحہ کر ڈالا۔

    اللہ کریم و رحیم ہیں


    ایک بار میں کعبہ کا طواف کر رہا تھا تو میں نے سنا کہ ایک حاجی بڑے زور شور سے یہ دعا مانگ رہا تھا ﴿اللھم انی اعوذ بک من الخبث والخبائث﴾میں نے کہا بھائی صاحب، یہ دعا تو لیٹرین میں داخل ہوتے وقت مانگتے ہیں۔ اُس نے نہایت ہی تیزی سے مجھے جواب دیا:کوئی بات نہیں، ساری دعائیں ٹھیک ہوتی ہیں۔

    اندھی تقلید:


    صفا مروہ کے درمیان سعی کرتے ہوئے ایک حاجی نے کیمرے کو سعی کی فلم بناتے ہوئے دیکھا، تو اُس نے نہایت جوش و خروش کے ساتھ کیمرے کے سامنے ہاتھ ہلانا شروع کردیے تاکہ اُس کی تصویر واضح نشانی کے ساتھ بن جائے۔ اور پھر تھوڑی دیر کے بعد لوگوں کا ایک جمگھٹا سا ہی لگ گیا اور سب کے سب یہ سمجھ کر کہ شاید یہ بھی کوئی حج کی عبادت ہے کیمرے کے سامنے ہاتھ ہلانے لگ گئے۔

  2. #2
    مبتدی
    تاريخ شموليت
    Oct 2012
    پيغامات
    7
    شکریہ
    1
    0 پیغامات میں 0 اظہار تشکر

    یہ لطیفے نہیں ہیں!

    ھاھاھاھاھاھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  3. #3
    رکنِ خاص نگار کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Dec 2011
    پيغامات
    5,360
    شکریہ
    663
    357 پیغامات میں 424 اظہار تشکر

    یہ لطیفے نہیں ہیں!

    بہترین شیئرنگ کرنے پہ آپ کا شکریہ

  4. #4
    ناظم خاص تانیہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    مقام
    گجرات
    پيغامات
    7,868
    شکریہ
    949
    880 پیغامات میں 1,107 اظہار تشکر

    یہ لطیفے نہیں ہیں!

    ہاہا مزےدار شیئرنگ ہے
    ہاہا
    تھینکس

  5. #5
    ناظم سیما کا اوتار
    تاريخ شموليت
    May 2011
    پيغامات
    2,514
    شکریہ
    409
    125 پیغامات میں 159 اظہار تشکر

    یہ لطیفے نہیں ہیں!

    یہ واقعہ میرے دادا جی کا چشم دید ہے جنھوں نے کوئی پچاس سال پہلے حج ادا کیا تھا۔ کہتے ہیں کہ ایک جاہل شخص نے اپنے آپ کو مطوف ثابت کر کے نوکری حاصل کرلی۔ حج کے دوران اُس کو کچھ مردوں اور بارہ عورتوں کا مطوف مقرر کیا گیا۔ دورانِ حج شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد یہ مطوف، سب لوگوں کو یہ کہہ کر خیموں میں چھوڑ کر چلا گیا کہ تم لوگ اپنے سر مونڈ لو اور میں شام کو آؤں گا۔ جب شام کو یہ شخص لوٹا تو ہم یہ جان کر حیرت زدہ رہ گئے کہ وضاحت نہ ہونے کی وجہ سے اُس کے گروپ کی [size=xx-large]عورتوں نے بھی اپنے سر مونڈ رکھے تھے۔[/size]



    بہت مزے دار

  6. #6
    رکنِ خاص نگار کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Dec 2011
    پيغامات
    5,360
    شکریہ
    663
    357 پیغامات میں 424 اظہار تشکر

    یہ لطیفے نہیں ہیں!

    کیا ان عورتوں میں آپ بھی شامل تھی جنہوں نے سر منڈوایا تھا ؟؟؟
    کیونکہ آپ نے ایکشن بہت لیا اس جوک پہ

    ھاھاھاھاھھاھاھاھاھاھاھاھا ھھا
    ھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھ ھھھھھھھھھھھا
    ھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھ ھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھھا

  7. #7
    ناظم سیما کا اوتار
    تاريخ شموليت
    May 2011
    پيغامات
    2,514
    شکریہ
    409
    125 پیغامات میں 159 اظہار تشکر

    یہ لطیفے نہیں ہیں!

    نہیں میں نے تو سعودیہ دیکھا تک نہیں ہے تو میں کیسے شامل تھی ؟
    مجھے بہت ہی فنی لگا کہہ عورتیں کیسے کنجی ہو سکتی ہیں ،

  8. #8
    رکنِ خاص نگار کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Dec 2011
    پيغامات
    5,360
    شکریہ
    663
    357 پیغامات میں 424 اظہار تشکر

    یہ لطیفے نہیں ہیں!

    عورتیں بلیڈ سے گنجی ہو سکتی ہیں اور کیا چُھری سے سر منڈوایا جاتا ہے

    ھاھاھاھاھاھاھاھاھاھا

    ھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھ اھاھاھاھاھاھا

  9. #9
    ناظم سیما کا اوتار
    تاريخ شموليت
    May 2011
    پيغامات
    2,514
    شکریہ
    409
    125 پیغامات میں 159 اظہار تشکر

    یہ لطیفے نہیں ہیں!

    نھی آپ میرا مطلب نھی سمجھ رہے چھورو بھول جاو اس بات کو

  10. #10
    رکنِ خاص نگار کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Dec 2011
    پيغامات
    5,360
    شکریہ
    663
    357 پیغامات میں 424 اظہار تشکر

    جواب: یہ لطیفے نہیں ہیں!

    کب کی بھلا دی یہ بات ہم نے اب تو کوئی نئی بات کریں

متشابہہ موضوعات

  1. جوابات: 1
    آخری پيغام: 12-25-2012, 09:49 AM
  2. جوابات: 0
    آخری پيغام: 09-26-2011, 10:27 PM
  3. ایسے لوگ پھر کبھی لوٹ کر نہیں آئیں گے
    By عبادت in forum قلم و کالم
    جوابات: 2
    آخری پيغام: 03-21-2011, 02:28 PM
  4. جوابات: 2
    آخری پيغام: 01-15-2011, 11:21 PM
  5. جوابات: 1
    آخری پيغام: 12-13-2010, 10:36 AM

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University