نتائج کی نمائش 1 تا: 5 از: 5

موضوع: اندھی ڈالفن مچھلی کی ہلاکتوں کا معما

  1. #1
    ناظم سیما کا اوتار
    تاريخ شموليت
    May 2011
    پيغامات
    2,514
    شکریہ
    409
    125 پیغامات میں 159 اظہار تشکر

    اندھی ڈالفن مچھلی کی ہلاکتوں کا معما

    [size=x-large][align=center]

    دریائے سندھ میں پائی جانے والی نایاب اندھی ڈالفن مچھلیوں کی پُراسرار ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے اور مقامی میڈیا کے مطابق پچھلے چھ روز کے دوران سندھ میں پنوں عاقل کے علاقے میں مختلف مقامات پر چھ مردہ مچھلیاں ملیں ہیں۔
    دنیا میں ڈالفن کی چار اقسام پائی جاتی ہیں جن میں ایک بلائنڈ ڈالفن ہے جو کہ صرف پاکستان میں پائی جاتی ہے۔دریائے سندھ کے تازہ پانیوں میں پائی جانے والی اس نایاب نسل کی مچھلی کی اصل تعداد کے بارے میں اندازہ لگانا فی الحال مشکل ہے تاہم جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے قائم صوبائی ادارے کے محتاط اندازوں کے ان کی تعداد تقریباً810ہے جو گدو اور سکھر بیراج کے درمیان گھومتی رہتی ہیں۔
    حالیہ دنوں میں مردہ حالت میں پائی جانے والی بلائنڈ ڈالفن کی موت کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے لیکن مقامی حکام کا کہنا ہے کہ دریا میں مچھلیاں پکڑنے والے افراد ایک مخصوص کیمیاوی مواد پانی میں پھینکتے ہیں جس سے مچھلیاں سطح آب پر نمودار ہوجاتی ہیں اور یہی مواد اس نایاب نسل کی مچھلی کی موت کا سبب بن رہا ہے۔
    اس بارے میں ورلڈ وائڈفنڈ فار نیچر(ڈبلیو ڈبلیو ایف)کی پاکستان میں ڈائریکٹر بائیوڈائیورسٹی عظمیٰ خان نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ مردہ بلائنڈ ڈالفن کا پوسٹ مارٹم کرکے نمونے حاصل کیے گئے ہیں تاکہ معلوم ہوسکے کہ کونسا زہریلا مواد ان کی موت کی وجہ بنا۔ انھوں نے کہا کہ مچھلیاں پکڑنے کے لیے کسی زہریلے مواد کا استعمال غیر قانونی ہے لیکن ان کے بقول مقامی سطح پر حاصل کردہ معلومات کے مطابق اب مچھلیاں پکڑنے کے لیے کسی خاص اجازت نامے کی بجائے صرف 150روپے کا بے نظیر کا رڈ حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے ، تو اس طرح لوگ مختصر رقم ادا کرکے زیادہ سے زیادہ مچھلیاں پکڑنے کے لالچ میں پانی میں مضرمواد ملا دیتے ہین
    عظمیٰ خان نے کہا کہ گذشتہ برسوں میں کچھوؤں کی اسمگلنگ کے لیے بھی لوگوں نے یہ غیر قانونی طریقہ استعمال کیا اور پانی میں زہر یلا مواد ملا دیا تو اس سے کچھوؤں کے ساتھ ساتھ ڈالفن کی آبادی بھی متاثر ہوئی۔
    ورلڈ وائڈ فنڈ فار نیچر پاکستان نے 2006ء میں آخری مرتبہ دریائے سندھ میں بلائنڈ ڈالفن کا سروے کیا تھا جس کے مطابق ان کی تعداد1600سے 1750کے درمیان تھی۔ عظمیٰ خان نے بتایا کہ ان کا ادارہ مارچ میں دوبارہ یہ سروے منعقد کررہا ہے جس سے ان کی صحیح تعداد معلوم ہوسکے گی۔
    اندھی ڈالفن اپنے نام سے متضاد کوئی ’معذور مچھلی‘ نہیں ہوتی ۔ اس کی آنکھ دن اور رات میں فرق کرسکتی ہے اور جب کہ تیرنے اور راستے کی معلومات کیے لیے یہ مچھلی آواز نکالتی ہے جس کی بازگشت پلٹ کر اس تک پہنچتی ہے جسے وہ قدرتی طور پر اپنے ماتھے پر وصول کرتی ہے۔ اس سے یہ اندھی ڈالفن چیزوں کی ہیئت اور راستوں کا پتہ چلاتی ہے۔[/align][/size]

  2. #2
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,161
    شکریہ
    2,126
    1,234 پیغامات میں 1,606 اظہار تشکر

    اندھی ڈالفن مچھلی کی ہلاکتوں کا معما

    [align=center][/align]
    [align=center][/align]

  3. #3
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    831
    شکریہ
    246
    110 پیغامات میں 168 اظہار تشکر

    اندھی ڈالفن مچھلی کی ہلاکتوں کا معما

    کہتے ہیں ہزاروں سال پہلے سمندر میں کیسی آفت کے آجانے سے یہ نسل دریا میں آگئی تھی اور دریا کے دھنھدلے پانی کی وجہ سے آہستہ آہستہ اس کی بینائی ختم ہو گئی ہے یہ دنیا کی واحد نسل ہے جو دریا سندھ میں پائی جاتی ہے کہیں بھی اور نہیں پائی جاتی ۔ لیکن افسوس اس کی حفاظت کا کوئی انتظام نہیں کبھی یہ دریا میں چلنے والی کشتیوں کے انجنوں میں پھنس جاتی ہے تو کبھی جالوں میں تو کبھی زہریلے مواد اس کی ہلاکت کا سبب بنتے ہیں ۔
    افسوس ہم اس ملک میں آباد ہیں یہاں انسان گاجر مولی کی طرح کٹ رہے ہیں اس بے چارے جانور کی حفاظت کون کرے ۔
    بہت بہت شکریہ مفید معلومات کا

  4. #4
    معاون
    تاريخ شموليت
    Dec 2012
    پيغامات
    96
    شکریہ
    0
    5 پیغامات میں 5 اظہار تشکر

    اندھی ڈالفن مچھلی کی ہلاکتوں کا معما

    [size=x-large][align=center]سبحــانـه تعالــى ،، للــه فــي خلقــه شــؤون

    آپ کو خاص طور پر شکریہ ادا کیا اور بھگوان بھلا کرے
    =\\=[size=xx-large]\\[/size]=\\=
    [/align]
    [/size]

  5. #5
    ناظم سیما کا اوتار
    تاريخ شموليت
    May 2011
    پيغامات
    2,514
    شکریہ
    409
    125 پیغامات میں 159 اظہار تشکر

    اندھی ڈالفن مچھلی کی ہلاکتوں کا معما

    بھگوان مطلب کیا ہے سسٹر آپکا ؟؟؟؟÷

متشابہہ موضوعات

  1. عظمتوں والا
    By ساجد تاج in forum میری پسندیدہ شاعری
    جوابات: 7
    آخری پيغام: 12-25-2012, 10:57 PM
  2. بتوں کے درسے کسی کو کبھی خدا نہ ملا
    By فاروق درویش in forum میری شاعری
    جوابات: 1
    آخری پيغام: 10-22-2012, 11:47 PM
  3. قربتوں میں بھی جدائی کے زمانے مانگے
    By گلاب خان in forum میری پسندیدہ شاعری
    جوابات: 3
    آخری پيغام: 07-15-2012, 06:33 PM
  4. قربتوں میں بھی جدائی کے زمانے مانگے
    By ایم-ایم in forum احمد فراز
    جوابات: 1
    آخری پيغام: 04-16-2012, 10:23 AM
  5. یہ نہیں کہ میری محبتوں کو کبھی خراج نہ ملا
    By سقراط in forum میری پسندیدہ شاعری
    جوابات: 3
    آخری پيغام: 03-31-2012, 12:52 PM

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University