نتائج کی نمائش 1 تا: 3 از: 3

موضوع: عالمی یومِ حجاب

  1. #1
    ناظم خاص تانیہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    مقام
    گجرات
    پيغامات
    7,878
    شکریہ
    952
    881 پیغامات میں 1,108 اظہار تشکر

    عالمی یومِ حجاب

    [align=center][/align]

    حجاب کا عالمی دن غیر مسلم خواتین کو روایتی حجاب پہن کر زندگی بسر کرنے کی دعوت دیتا ہے۔ کیا اس سے مذید مذہبی برداشت پیدا ہو گی؟ برطانیہ کی نوروچ یونیورسٹی کی اکیس سالہ طلباء جیسی روڈز کا کہنا ہے’ میں ہمیشہ حجاب پہننے کی کوشش کرتی ہوں تاہم میرے خیال میں ایک غیر مسلم عورت ہونے کی وجہ سے یہ ایک آپشن نہیں ہے‘۔ انہوں نے بتایا جب ان کی دوست نے انہیں حجاب پہننے کا موقع فراہم کیا تو اس کے بعد انہوں نے اس کا استعمال شروع کیا۔ جیسی روڈز کے مطابق ان کی دوست نے انہیں اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ حجاب استعمال کرنے کے لیے مسلمان ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور ظاہری طور پر اس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ جیسی روڈز ان ہزاروں غیر مسلم خواتین میں سے ایک ہیں جو یکم فروری کو حجاب کے پہلے عالمی دن کے موقع پر حجاب پہنیں گی۔ حجاب استعمال کرنے کی تحریک کی ابتدا نیویارک کی ایک خاتون ناظمہ خان نے کی جن کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس کے ذریعے اس تحریک کو منظم کیا جس نے پوری دنیا کے پچاس ممالک کی مسلم اور غیر مسلم خواتین کو متاثر کیا۔ متعدد افراد کے لیے حجاب ظلم و ستم اور تقسیم کا نشان ہے اور مغربی ممالک میں حجاب اسلام کے بارے میں بحث کا ایک آسان ہدف سمجھا جاتا ہے۔ حجاب کا عالمی دن منانے کا مقصد اس کے بارے میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے کی ایک کوشش بھی ہے۔ حجاب غیر مسلم خواتین کے علاوہ ایسی مسلم خواتین جو عام طور پر اس کا استعمال نہیں کرتیں کے لیے بھی ایک حوصلہ افزائی کا موقع ہے۔ حجاب کی تحریک منظم کرنے والی ناظمہ خان نے بتایا کہ جب وہ گیارہ برس کی عمر میں بنگلہ دیش سے نیویارک آئیں تو حجاب استعمال کرنے کی وجہ سے ان کے ساتھ برا سلوک روا رکھا گیا۔ ان کے مطابق جب وہ نیویارک کے سکول میں پڑھتی تھیں تو انہیں ’حجابی لڑکی‘ کہا جاتا تھا، جب وہ مڈل سکول میں تھیں تو انہیں ’بیٹ مین‘ یا ’ننجا‘ کے نام سے پکارا جاتا تھا۔ ناظمہ خان نے بتایا کہ گیارہ ستمبر دو ہزار ایک کے بعد جب وہ کالج پہنچیں تو انہیں ’اسامہ بن لادن‘ یا ’دہشت گرد‘ کہا جاتا تھا۔ ناظمہ خان کو اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ ان کی اس مہم کو پوری دنیا کی حمایت حاصل ہو جائے گی۔ ناظمہ خان کا کہنا ہے کہ برطانیہ، آسٹریلیا، بھارت، پاکستان، فرانس اور جرمنی میں موجود درجنوں افراد نے ان سے رابطہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ جیسی روڈز اور ان کی دوست ودیان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے ذریعے اپنے دوستوں کو اس مہم میں شریک ہونے کا کہا۔ جیسی روڈز کا کہنا ہے کہ ان کے والدین نے اس آئیڈیا کو پسند کیا جس کے بعد انہوں نے ایک ماہ کے لیے حجاب پہننے کا فیصلہ کیا۔ جیس روڈز کے مطابق ان کے والدین اس بات پر فکر مند تھے کہ حجاب استمعال کرنے سے ان پر حملہ ہو سکتا ہے۔ روڈز خود بھی حجاب استمعال کرنے کے حوالے سے فکر مند تھیں تاہم حجاب کے مسلسل آٹھ روز استعمال سے انہیں اس کے مثبت پہلوؤں کا پتہ چلا۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا کی اٹھائیس سالہ غیر مسلم خاتون ایستھر ڈیل حجاب کے عالمی دن پر حجاب استعمال کریں گی۔ تین بچوں کی والدہ کو ان کی دوست نے حجاب کے عالمی دن کے بارے میں آگاہ کیا۔ ڈیل کو حجاب کی اہمیت کا احساس ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حجاب کا عالمی دن منانے کا مقصد لوگوں کو اس کے بارے میں درست فیصلہ کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ حجاب کا عالمی دن منانے والے منتظمین کا کہنا ہے کہ وہ حجاب کے ساتھ استعمال ہونے والے لفظ ’محکوم‘ سے تنگ آ چکے ہیں۔ منتظمین نے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ خواتین اپنے خاندان والوں کے اصرار پر حجاب استعمال کرتی ہیں۔ ان کے مطابق حجاب کا عالمی دن منانے کا مقصد دنیا کو یہ باور کروانا ہے کہ خواتین حجاب کا استعمال اپنی مرضی سے کرتی ہیں۔

  2. #2
    رکنِ خاص نگار کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Dec 2011
    پيغامات
    5,360
    شکریہ
    663
    357 پیغامات میں 424 اظہار تشکر

    عالمی یومِ حجاب

    اضافی معلومات پہنچانے پہ آپ کا شکریہ

  3. #3
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Jun 2012
    پيغامات
    5,446
    شکریہ
    138
    96 پیغامات میں 104 اظہار تشکر

    عالمی یومِ حجاب

    اچھی شئیرنگ کا شکریہ

متشابہہ موضوعات

  1. جوابات: 24
    آخری پيغام: 01-11-2013, 08:12 PM
  2. آداب(ڈاکٹر محمد یونس بٹ)
    By صباحت in forum طنز و مزاح
    جوابات: 7
    آخری پيغام: 05-05-2012, 01:10 PM
  3. اہل وطن کو یوم دفاع مبارک ہو
    By تانیہ in forum دعائیہ کلمات/تہنیتی پیغامات
    جوابات: 0
    آخری پيغام: 09-06-2011, 11:04 AM
  4. یوم آزادی ………
    By گلاب خان in forum یوم پاکستان
    جوابات: 0
    آخری پيغام: 08-15-2011, 02:18 AM
  5. یوم آزادی ہماری مشکلات کا حل
    By محمدمعروف in forum یوم پاکستان
    جوابات: 0
    آخری پيغام: 08-14-2011, 01:08 AM

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University