نتائج کی نمائش 1 تا: 10 از: 10

موضوع: ہنس بیتیاں

  1. #1
    معاون
    تاريخ شموليت
    Dec 2012
    پيغامات
    69
    شکریہ
    3
    7 پیغامات میں 8 اظہار تشکر

    ہنس بیتیاں

    [size=x-large][align=center]السلام علیکم
    آپ بیتی ، جگ بیتی اور ہڈ بیتی سے تو آپ واقف ہی ہوں گے، یہاں آپ کا واسطہ ہنس بیتی سے پڑنے والا ہے
    کبھی کبھار ایسا ہوتا ہے کہ کسی مکالمے ، کسی کی معصومیت ، یا بدحواسی پر بے اختیار قہقہوں کا سیلاب سا آجاتا ہے، تقریباً سب کی زندگی میں کچھ نہ کچھ ایسے واقعات گزرے ہوتے ہیں جن کو جب بھی یاد کریں بے اختیار ہنسی آ جاتی ہے، بس پھر اکیلے اکیلے ہنسنا چھوڑئیے
    مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کی ماری مظلوم عوام کے چہرے پر مسکراہٹیں بکھیر کر مفت میں ثواب کمائیے اور وہ بھی بغیر کسی قرعہ اندازی کے۔ پھر نہ کہنا کہ خبر نہ ہوئی

    ادائے خاص سے چھوٹا غالبؔ ہوا نکتہ سرا ٭٭٭ صلاحِ عام ہے یارانِ نکتہ داں کیلئے

    نوٹ:۔ کسی لطیفے کو توڑ مروڑ کر واقعہ بنانے کی کوشش نہ کی جائے[/align][/size]

  2. #2
    معاون
    تاريخ شموليت
    Dec 2012
    پيغامات
    69
    شکریہ
    3
    7 پیغامات میں 8 اظہار تشکر

    ہنس بیتیاں

    [size=x-large][align=center]یہ اس وقت کا واقعہ ہے جب میں دسویں جماعت کا طالب علم تھا
    ہمارے اردو کے استاد صاحب کا پہلا پہلا بچہ ہوا وہ بھی بیٹا
    جب وہ ہماری کلاس میں آئے تو سب لڑکوں نے گھیر لیا، مبارک سلامت کے ساتھ ہی مٹھائی کا مطالبہ کہ "سر جی مسکینوں کا منہ میٹھا کرائیں، ہم بچے کی درازی عمر کی دعا کریں گے، اس سے آپ کو بھی ثواب ہوگا"
    مقصود صاحب(ٹیچر) نے جان چھڑانے کیلئے مرزا صاحب کا شعر پڑھا "جانتا ہوں ثوابِ طاعت و زہد٭٭ پر طبیعت ادھر نہیں آتی"
    ذکر غالبؔ ہو اور چھوٹے غالبؔ کے کان کھڑے نہ ہوں یہ بھلا کیسے ہو سکتا تھا، میں نے برجستہ کہا
    "کعبے کس منہ سے جاؤ گے غالبؔ٭٭ شرم تم کو مگر نہیں آتی"
    کلاس میں ہنسی کا جو سیلاب آیا وہ آپ اندازہ کر ہی سکتے ہیں، مگر یہ آپ کو میں بتاتا چلوں کہ مقصود صاحب 3 دن ہماری کلاس میں نہ آئے[/align][/size]

  3. #3
    معاون
    تاريخ شموليت
    Dec 2012
    پيغامات
    69
    شکریہ
    3
    7 پیغامات میں 8 اظہار تشکر

    ہنس بیتیاں

    [size=x-large][align=center]ایک بار ہم کچھ دوست فلم دیکھنے گئے
    فلم تھی "سرکار" اور ہیرو تو آپ کو پتہ ہے شان ہی ہوتا ہے
    فلم کے ایک سین میں شان کا بھائی (ببرک شاہ) جو کہ فلم میں پولیس آفیسر کا کردار کر رہا تھا قتل کر دیا گیا اور شان کو پیرول پر بھائی کے جنازے پر لایا گیا۔ اب جب شان ہتھکڑیوں میں بھائی کے جنازے کے قریب آیا تو ٹریجڈی بیک گراؤنڈ میوزک بجنے لگا، اور جیسے ہی شان میت کے قریب پہنچا میوزک بند اور سینما حال میں سناٹا چھا گیا، بالکل چپ، شاید فلم بین بھی شان کو دیکھ کے غمگین ہوئے بیٹھے تھے، میری زبان ایسے مواقع پر خوب پھسلتی ہے
    جونہی شان رونی صورت بنائے میت کے قریب پہنچا میں نے زور سے کہا "کلمہ ءِ شہادت"
    اور سینما ہال قہقہوں سے گونج اٹھا[/align][/size]

  4. #4
    معاون
    تاريخ شموليت
    Dec 2012
    پيغامات
    69
    شکریہ
    3
    7 پیغامات میں 8 اظہار تشکر

    ہنس بیتیاں

    [size=x-large][align=center]میری شروع دن سے یہ عادت ہے کہ جب کوئی شعر طاری ہو جائے تو پھر بندے بندے کو پکڑ کر سناتا پھرتا ہوں، چاہے کوئی سنے، یا نہ سنے
    اور یہ الگ بات کہ مجھ پر ہمیشہ دیوانَ غالبؔ کا ہی قبضہ رہا، ایک بار میر تقی میرؔ کے شعر پر وجد آیا ہوا تھا، اور سب کو سناتے سناتے اماں محترمہ کو بھی سنا دیا، وہ ہمیشہ سے اشعار میں غالبؔ (لفظ) سننے کی عادی تھیں ، اس دن اچانک جو شعر میں میرؔ کا لفظ آیا اور ساتھ ہی میں نے وضاحت بھی کر دی کہ یہ میرؔ صاحب کا شعر ہے تو
    اماں نے بڑی حیرانی سے مجھے دیکھا اور کہا "اے کوئی نواں شاعری اے" (یہ کوئی نیا شاعر ہے؟)
    اور مجھے جو ہنسی آئی مت پوچھیے، پھر جب انہیں بتایا کہ میرؔ تو استادوں کے استاد ہیں اور غالبؔ سے بھی پہلے کے شاعر ہیں، تو وہ بھی بہت ہنسیں[/align][/size]

  5. #5
    معاون
    تاريخ شموليت
    Dec 2012
    پيغامات
    69
    شکریہ
    3
    7 پیغامات میں 8 اظہار تشکر

    ہنس بیتیاں

    [size=x-large][align=center]آج کل ہمارے معاشرے میں ایک عجیب سی وبا پھیلی ہوئی ہے، خوامخواہ انگلش یا کم از کم اردو بولنے اور بچوں کو بھی زبردستی بلوانے کی
    ہماری ایک عزیزہ ہیں جو کہ ہیں تو چٹ صفا ان پڑھ مگر باقی دیورانیوں کی دیکھا دیکھا وہ بھی اپنے بچوں کو اردو بلوانے پر تلی نظر آتی ہیں
    ایک بار دستر خوان پر ان کی "اردوئے محلےٰ" اپنے کانوں سننے کا اتفاق ہوا، آپ بھی سنیے
    بچے نے چمچ اٹھا کر ڈونگے سے سالن نکالنا چاہا تو ، تو محترمہ نے فرمایا:۔ "ٹھہرو بیٹا، ٹھہرو، میں آپ کو خود پہن کے دیتی ہوں"(سرائیکی میں دراصل کہنا تھا:۔ کھڑ پتر کھڑ، میں تیکوں آپ پا ڈینی آں۔ مگر بدقسمتی سے "پا" کیلئے اردو میں دو لفظ ہیں ، "ڈالنا" اور "پہننا" یہیں وہ کنفیوز ہوگئیں) اور دستر خوان پر موجود کوئی بھی اپنی ہنسی نہ روک پایا۔ الٹا انہوں نے مجھے گھورنا شروع کر دیا کہ اس کے دانت کچھ زیادہ ہی نکل رہے ہیں[/align]
    [/size]

  6. #6
    معاون
    تاريخ شموليت
    Dec 2012
    پيغامات
    69
    شکریہ
    3
    7 پیغامات میں 8 اظہار تشکر

    ہنس بیتیاں

    [size=x-large][align=center]ایک بار دوستوں کے ساتھ کچھ فلمی گپ شپ چل رہی تھی
    کہ ایک صاحب بولے آپ کا فلمی ٹیسٹ اتنا اچھا ہے تو مجھے بھی کوئی اچھی سی فلم بتائیں
    (فلم "دی ممی " تب نئی نئی ریلیز ہوئی تھی) تو میں نے دی ممی دیکھنے کا مشورہ دیا اور ساتھ ہی کافی تعریف بھی کر دی
    دو دن بعد جب ان سے ٹاکرا ہوا تو وہ تو مجھے دیکھتے ہی شروع ہو گئے
    " نہ آپ کو فلمیں دیکھنے کی تمیز ہے اور نہ انگریزوں کو فلم بنانے کی۔ ارے کیا خاک فلم بنائیں گے جبکہ انہیں تو فلم کا ٹھیک سے نام بھی نہیں رکھنا آتا۔
    غضب خدا کا، فلم کا نام ہے ممی اور پوری فلم میں ماں کا کہیں ذکر ہی نہیں۔ صرف مردے ہی زندہ ہوتے رہے"
    ساتھ ہی ایک مفت مشورے سے بھی نوازا " کہ ذرا آپ انڈین فلم "بیٹا" تو دیکھیں، پھر پتا چلے"[/align][/size]

  7. #7
    معاون
    تاريخ شموليت
    Dec 2012
    پيغامات
    69
    شکریہ
    3
    7 پیغامات میں 8 اظہار تشکر

    ہنس بیتیاں

    [size=x-large][align=center]یہ تب کی بات ہے جب حدیقہ کیانی کا گانا "بوہے باریاں" تازہ تازہ مشہور ہوا تھا
    ایک دن اسمبلی میں میرے دوست وسیم نے نعت پڑھی"سوچاں میریاں، مدینے ول جاندیاں۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ دروداں دی صدا بن کے۔"
    پہلا بند تو اس نے بخیر و خوبی پڑھ ڈالا
    لیکن دوسرے بند میں جیسے ہی وہ "دروداں دی صدا بن کے" پر پہنچا تو بے خیالی میں ساتھ ہی "بوہے باریاں۔۔۔ ۔۔۔ ۔ ہائے۔۔۔ بوہے باریاں" بھی پڑھ دیا
    سٹوڈنٹس کا تو ذکر ہی کیا، اساتذہ کے بھی بے ساختہ قہقہے نکل گئے[/align][/size]

  8. #8
    رکنِ خاص نگار کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Dec 2011
    پيغامات
    5,360
    شکریہ
    663
    357 پیغامات میں 424 اظہار تشکر

    ہنس بیتیاں

    ھاھاھاھاھاھاھاھاھاھا
    ہاں جی ایسا اکثر ہو جایا کرتا ہے
    شیئرنگ کرنے پہ شکریہ

  9. #9
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,191
    شکریہ
    2,175
    1,249 پیغامات میں 1,624 اظہار تشکر

    ہنس بیتیاں

    میں بھی شئیر کروں گا ،
    لیکن اسوقت صرف ھنسوں گا ، کیونکہ ایسی بدحواسیاں ہوتی رہتی ہیں ،
    اصل کام ہے ان کو لکھنے کا فن ،جو صرف ٹارزن صاحب کی شان ہے ،
    بہت خوب جناب ،

  10. #10
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    831
    شکریہ
    246
    110 پیغامات میں 168 اظہار تشکر

    ہنس بیتیاں

    بہت خوب

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University