نتائج کی نمائش 1 تا: 3 از: 3

موضوع: سبق آموز ۔ انصاف نہیں تو کچھ بھی نہیں

  1. #1
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,160
    شکریہ
    2,120
    1,233 پیغامات میں 1,605 اظہار تشکر

    سبق آموز ۔ انصاف نہیں تو کچھ بھی نہیں

    [align=center][size=xx-large]اُلو اور طوطا کی کہانی [/size]
    [/align]
    کہتے ہیں کہ ایک طوطا طوطی کا گزر ایک ویرانے سے ہوا ، ویرانی دیکھ کر طوطی نے طوطے سے پوچھا ”کس قدر ویران گاؤں ہے،.؟ “طوطے نے کہا لگتا ہے یہاں کسی الُو کا گزر ہوا ھے

    “جس وقت طوطا طوطی باتیں کر رہے تھے ، عین اس وقت ایک الّو بھی وہاں سے گزر رہا تھا ،اس نے طوطے کی بات سنی اور وہاں رک کر ان سے مخاطب ہوکر بولا، تم لوگ اس گاؤں میں مسافر لگتے ہو، آج رات تم
    لوگ میرے مہمان بن جاؤ،میرے ساتھ کھانا کھاؤ،
    اُلو کی محبت بھری دعوت سے طوطے کا جوڑا انکار نہ کرسکا اور انہوں نے اُلو کی دعوت قبول کرلی،
    کھانا کھا کر جب انہوں نے رخصت ہونے کی اجازت چاہی، تو اُلو نے طوطی کا ہاتھ پکڑ لیا ور کہا .. تم کہاں جا رہی ہو ،طوطی پریشان ہو کر بولی یہ کوئی پوچھنے کی بات ہے ،میں اپنے خاوند کے ساتھ واپس جا رہی ہوں۔۔۔،
    الو یہ سن کر ہنسا..اور کہا ..یہ تم کیا کہ رہی ہو تم تو میری بیوی ہو.اس پہ طوطا طوطی الو پر جھپٹ پڑے اور گرما گرمی شروع ہو گئی، دونوں میں جب بحث و تکرار زیادہ بڑھی تو اُلو نے طوطے کے کے سامنے ایک تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ”ایسا کرتے ہیں ہم تینوں عدالت چلتے ہیں اور اپنا مقدمہ قاضی کے سامنے پیش کرتے ہیں،قاضی جو فیصلہ کرے وہ ہمیں قبول ہوگا“اُلو کی تجویز پر طوطا اور طوطی مان گئے اور تینوں قاضی کی عدالت میں پیش ہوئے ، ،قاضی نے دلائل کی روشنی میں اُلو کے حق میں فیصلہ دے کر عدالت برخاست کردی،طوطا اس بے انصافی پر روتا ہوا چل دیا تو اُلو نے اسے آواز دی ،”بھائی اکیلے کہاں جاتے ہو اپنی بیوی کو تو ساتھ لیتے جاؤ“
    طوطے نے حیرانی سے اُلو کی طرف دیکھا اور بولا ”اب کیوں میرے زخموں پر نمک چھڑکتے ہو، یہ اب میری بیوی کہاں ہے ،عدالت نے تو اسے تمہاری بیوی قرار دے دیا ہے“
    اُلو نے طوطے کی بات سن نرمی سے بولا، نہیں دوست طوطی میری نہیں تمہاری ہی بیوی ہے.
    میں تمہیں صرف یہ بتانا چاہتا تھا کہ بستیاں اُلو ویران نہیں کرتے. بستیاں تب ویران ہوتی ہیں جب ان سے انصاف اٹھ جاتا ہے ۔

  2. #2
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Oct 2012
    پيغامات
    299
    شکریہ
    0
    6 پیغامات میں 6 اظہار تشکر

    سبق آموز ۔ انصاف نہیں تو کچھ بھی نہیں

    جب انصاف ہے تو سب کچھ ہے
    جزاک اللہ

  3. #3
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    831
    شکریہ
    246
    110 پیغامات میں 168 اظہار تشکر

    سبق آموز ۔ انصاف نہیں تو کچھ بھی نہیں

    جزاک اللہ بہت خوب بات لکھی آپ نے

متشابہہ موضوعات

  1. جوابات: 4
    آخری پيغام: 08-30-2012, 01:18 AM
  2. جوابات: 1
    آخری پيغام: 04-16-2012, 10:18 AM
  3. نصیب عشق دلِ بےقرار بھی تو نہیں
    By تانیہ in forum متفرق شاعری
    جوابات: 1
    آخری پيغام: 03-31-2012, 01:39 PM
  4. غمِ آنسو بہہ جائیں تو گلزار بھی صحرا ہوا
    By گلاب خان in forum میری پسندیدہ شاعری
    جوابات: 1
    آخری پيغام: 03-31-2012, 12:58 PM
  5. ابھی تو میں جوان ہوں
    By تانیہ in forum عجیب و غریب تصاویر
    جوابات: 0
    آخری پيغام: 12-07-2010, 05:19 PM

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University