نتائج کی نمائش 1 تا: 3 از: 3

موضوع: ویلنٹائن ڈے مبارک

  1. #1
    رکنِ خاص سقراط کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    1,469
    شکریہ
    35
    149 پیغامات میں 216 اظہار تشکر

    ویلنٹائن ڈے مبارک

    [align=center]السلام علیکم
    ویلنٹائن ڈے منانے والوں پر لعن طعن کرنے سے پہلے ذرا خود پر غور کرلیں
    نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث مبارکہ ہے
    کہ جب تم حیا نہ کرو تو جو جی چاہے کرو(بخاری)

    حیا کا تقاضہ کیا ہے
    آپ کے گھر میں تمام خواتین شرعی پردہ نہیں کرتی ہیں
    آپ راہ چلتے کسی غیر محرم کو نہیں دیکھتے ہیں
    آپ روز مرہ کی زندگی میں بے ہودہ مذاق یا باتیں نہیں کرتے
    آپ گانے سنتے اور سناتے اور گنگناتے نہیں ہیں
    آپ کے گھر میں ٹی وی نہیں ہے
    ان باتوں پر غور کرلیں تو یہ دن بھی اچھا ہوجائے گا
    اگر ان کا جواب ہاں ہے تو ویلنٹائن ڈے برا کیوں
    بے حیائی کی ابتدا تو اوپر کی گئی باتوں سے ہی ثابت ہوجاتی ہے

    ایک اور حدیث پاک میں آتا ہے کہ
    جوکسی قوم کی مشابہت اختیار کرتا ہے وہ انہیں میں سے ہے ۔(سنن ابی داؤد)

    کیا آپ مغربی طرز کا لباس پہنتے ہیں
    کیا آپ مغربی انداز کی شیو رکھتے ہیں(داڑھی کٹواتے ہیں)
    کیا آپ سالگرہ مناتے ہیں
    کیا آپ کے ہاں شادی بیاہ اسلامی انداز سے ہوتی ہے

    اسکا جواب بھی ہاں ہے تو پھر
    ویلنٹائن ڈے بہت بہت مبارک ہو
    [/align]
    کاشف خان

  2. #2
    رکنِ خاص ابوسفیان کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Apr 2012
    پيغامات
    425
    شکریہ
    90
    13 پیغامات میں 18 اظہار تشکر

    ویلنٹائن ڈے مبارک


    واہ کاشف بھائی کیا خوب لکھا ہے
    بہت خوب﹏بہت خوب

    اللہ تعالیٰ قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے
    ٴٴاللہ تعالیٰ سرعام برائی کی تشہیر کو پسند نہیں کرتاٴٴ
    ٴٴفواحش کے قریب بھی نہ جائو ظاہر ہوں یا پوشیدہٴٴ
    کیا ہم نے کبھی یہ سوچا ہے کہ
    یہ کیسی محبت ہے جس کی بنیاد ہی بے حیائی پر ہے۔ دوسروں کی نقالی میں ہم یہ بھول جاتے ہیں کہ ٴٴجو شخص جس قوم کی مشابہت اختیار کرے گا وہ انہیں میں سے ہو گاٴٴ
    یہ وہ لوگ ہیں جن کو قرآن مغضوب اور الضالین کے نام سے یاد کرتا ہے اور ہم ان کو اپنا آئیڈیل بناتے ہوئے ان کے ہر عمل کی اندھا دھند تقلید کرنے میں لگے ہوئے ہیں صرف اپنے آپ کو Moderate Muslim کہلوانے کے لئے۔

    آج پوری دنیا میں مسلمان ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔ کیوں؟
    قرآن کی تعلیمات سے دوری اور نبیۖ کی سیرت کو نہ جاننے کی وجہ سے۔ اگر ہمیں اپنی عظمت رفتہ پھر سے حاصل کرنی ہے تو اپنے اسلام کے نقش قدم پر چلنا ہو گا نہ کہ حقیقت رائے اور ویلنٹائن کے۔ اور قرآن کو ہاتھ میں لے کر اپنے آپ کو عمل سے مزین کر کے ہر دل پر دستک دینی ہو گی کہ اسلام میں ایسی سطحی اور فحش قسم کی محبتوں اور ان کی یاد میں منائے جانے والے دنوں کی کوئی گنجائش نہیں۔
    وہ معزز تھے زمانے میں مسلماں ہو کر
    اور تم خوار ہوئے تارک قرآن ہو کر

    اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور یہ ویلینٹائین ڈے اور بسنت جیسے غیر شرعی تہواروں سے اجتناب کرنے کی توفیق
    آمین

  3. #3
    مبتدی
    تاريخ شموليت
    Feb 2013
    پيغامات
    8
    شکریہ
    0
    0 پیغامات میں 0 اظہار تشکر

    ویلنٹائن ڈے مبارک

    بہت خوب کہا۔ خدا کی قسم ہماری قوم کے مردہ جسم میں کچھ شرارے اب بھی باقی ہیں۔ سبحان اللہ۔

متشابہہ موضوعات

  1. ابن مندویہ
    By ابوسفیان in forum تاریخ اور تاریخی شخصیات
    جوابات: 1
    آخری پيغام: 12-04-2012, 11:05 PM
  2. حضرت امیر معاویہؓ ے مشیر کار
    By گلاب خان in forum صحابہ کرام اور صحابیات
    جوابات: 1
    آخری پيغام: 11-03-2012, 02:13 PM
  3. ملطیہ کی فتح حضرت امیر معاویہؓ
    By گلاب خان in forum صحابہ کرام اور صحابیات
    جوابات: 1
    آخری پيغام: 11-03-2012, 02:13 PM
  4. جوابات: 2
    آخری پيغام: 03-20-2012, 10:28 AM
  5. ویلنٹائن ڈے کی حقیقت
    By Hina4islam in forum دین اسلام
    جوابات: 5
    آخری پيغام: 02-01-2011, 09:32 AM

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University