نتائج کی نمائش 1 تا: 4 از: 4

موضوع: تقابلی مطالعہ پروگرام

  1. #1
    رکنِ خاص طارق راحیل کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Jan 2011
    پيغامات
    170
    شکریہ
    0
    5 پیغامات میں 7 اظہار تشکر

    تقابلی مطالعہ پروگرام

    محترم بھائی / بہن : ۔ دنیا کے کسی بھی کام میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے دو بنیادی اصول ہیں، جن میں سے ایک کو کامل وابستگی(Commitment) اور دوسرے کو استقامت(Consistency)کہا جاتا ہے۔
    اگر ان میں سے ایک بھی رہ جائے تو کامیابی حاصل کرنا مشکل ہوتی ہے۔ اگر آپ پوری کمٹمنٹ کے ساتھ چند ماہ تک روزانہ مسلسل مطالعہ کرتے رہیں گے تو انشاء اللہ بہت جلد آپ محسوس کریں گے کہ اللہ تعالی کے ساتھ آپ کا تعلق بہتر ہو رہا ہے اور آپ علمی میدان میں ترقی کرتے چلے جا رہے ہیں۔ اس پروگرام میں کامیابی سے مطالعے کے لیے آپ کو ایک اور چیز کی ضرورت ہے اور وہ ہے بے تعصبی۔ اپنے ذہن کو ہر قسم کے تعصبات سے پاک کر کے کھلے ذہن سے مطالعہ کیجیے۔ آپ کی کمٹمنٹ حق کے ساتھ ہونی چاہیے نہ کہ کسی مخصوص فرقے یا مسلک کے ساتھ۔ قرآن و سنت اور عقل عام کے جو دلائل مختلف گروہ پیش کرتے ہیں، ان کا مطالعہ کر کے موازنہ کیجیے اور پھر جو بات آپ کے ذہن کو درست لگے ، اسے مان لیجیے۔
    یہاں چند باتیں قابل توجہ ہیں۔ بہت سے بہن بھائی یہ سوچتے ہیں کہ دنیاوی کاموں سے کچھ فراغت ملے تو وہ اس جانب پوری یکسوئی سے لگیں گے۔ ایسا کبھی نہیں ہوتا کیونکہ دنیاوی کام لامحدود ہیں اور انہی کے بیچ میں سے وقت نکال کر ہمیں دین کا مطالعہ کرنا ہے۔سبھی بہن بھائیوں کو اس کام کے شروع میں بہت سی مشکلات آئیں گی۔ آپ کو ایسا محسوس ہو گا کہ کبھی آپ فیملی کے مسائل میں الجھ رہے ہیں او رکبھی دفتری یا کاروباری پریشانیاں آپ کو گھیرے میں لے رہی ہیں۔ کبھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ تنگ کر رہی ہے تو کبھی بچے ڈسٹرب کر رہے ہیں۔ یہ تمام معاملات زندگی کا حصہ ہیں لیکن جب آپ یہ کام شروع کریں گے تو ایسا محسوس ہو گا کہ شیطانی قوتیں خاص کر آپ کے لیے مسائل کھڑے کر رہی ہیں۔ کامیاب شخص وہ ہے، جو ان مسائل کے باوجود روزانہ ایک آدھ گھنٹہ اپنے معاملات کو مینج کر لے۔ شروع شروع میں آپ کو کچھ دشواری محسوس ہو گی مگر اس کے بعد معاملہ انشاء اللہ آسان ہوتا چلا جائے گا اور آپ دین اور دنیا کو آسانی سے بیلنس کر لیں گے۔
    تقابلی مطالعہ پروگرام میں مطالعے کا طریق کار بہت آسان ہے۔ چند سادہ اور آسان کام ہیں جن پر اگر آپ عمل کر لیں تو انشاء اللہ آپ بہت آسانی محسوس کریں گے۔
    رجسٹریشن فارم ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔
    http://www.mubashirnazir.org/Courses/Quran/Registration%20Form.xls
    1-نیچے دیے ہوئے لنکس سے ٹیکسٹ بکس ڈاؤن لوڈ کر لیجیے۔
    2-روزانہ ایک سبق کا مطالعہ کیجیے۔ اس کے اختتام پر دی گئی اسائن منٹس کو حل کرنے کی کوشش کیجیے۔ تفصیلی جواب لکھنے کی بجائے آپ صرف اہم نکات بھی نوٹ کر سکتے ہیں۔
    mubashirnazir100@gmail.com3-۔ دوران مطالعہ کوئی سوال ذہن میں آئے تو فور یہاں پر ای میل کیجیے۔
    4-اپنے سوالات کو روزانہ بنیادوں پر ای میل کیجیے۔ انشاء اللہ میری پوری کوشش ہو گی کہ آپ کو 24 گھنٹے میں جواب دے دوں۔ تاہم اگر بیماری یا سفر وغیرہ کی وجہ سے کوئی مجبوری ہوئی تو معذرت خواہ رہوں گا۔ چونکہ ہر بہن بھائی کی صورتحال، ذہنی سطح، مزاج اور علمی قابلیت مختلف ہوتی ہے، اس وجہ سے میری کوشش یہ ہے کہ ہر بہن بھائی کی ضرورت کے مطابق اس خدمت کو جس حد تک پرسنلائز کرنا ممکن ہو، کیا جائے۔
    5-۔ ہر جمعرات کو پراگریس رپورٹ ضرور بھیجیے۔ آپ کی پراگریس دیکھ کر میں آپ کو مزید مشورے دے سکوں گا۔ آپ اگر اجازت دیں گے تو آپ کی پراگریس کو دوسروں سے شیئر بھی کیا جائے گا تاکہ اس سے انہیں بھی ترغیب ملے۔
    اس پروگرام کے سات ماڈیولز ہیں:
    : اہل سنت، اہل تشیع اور اباضی مسلک CS01 ماڈیول
    : اہل سنت کے ذیلی مکاتب فکر ۔۔۔بریلوی، دیوبندی، اہل حدیث اور ماورائے مسلک حضرات CS02 ماڈیول
    : انکار سنت ، انکار ختم نبوت اور اسلام CS03 ماڈیول
    : فقہی مکاتب فکر ۔۔حنفی، مالکی، شافعی، حنبلی، ظاہری اور جعفری CS04 ماڈیول
    : تصوف اور اس کے ناقدین CS05 ماڈیول
    ماڈیول CS06 سیاسی، عسکری، دعوتی اور فکری تحریکیں :
    ماڈیول CS07 روایت پسندی، جدت پسندی اور معتدل جدیدیت ۔۔۔ فکری، ثقافتی،معاشی اور قانونی مسائل
    اگر آپ کے ذہنو ں میں مزید سوالات پیدا ہو رہے ہوں تو اس پروگرام سے متعلق عام پوچھے جانے والے سوالات کے لیے یہاں کلک کیجیے۔
    اگر یہاں بھی آپ کو کسی سوال کا جواب نہ ملے تو مصنف کو بلا تکلف ای میل کیجیے۔
    اللہ تعالی آپ کی مشکلات کو آسان کرے۔ میرے لیے بھی دعاؤں کی درخواست ہے۔
    والسلام محمد مبشر نذیرmubashirnazir100@gmail.com
    تفصیلی مضامین کی فہرست یہاں دیکھ سکتے ہیں:
    http://www.mubashirnazir.org/Courses/Comparative/CS001-02-Content.htm
    ایڈمیشن کی شرائط اور کورس کا طریقہ کار
    اس کورس کا مقصد آپ کو ذاتی سطح پر (Personalized) تعلیمی خدمت فراہم کرنا ہے۔ ایڈمیشن کا طریقہ کار بالکل سادہ ہے۔ نیچے دیے ہوئے لنک سے رجسٹریشن فارم ڈاؤن لوڈ کر کے mubashirnazir100@gmail.com پر بھیج دیجیے۔ آپ کو کورس بکس اور متعلقہ استاذ کا ای میل ایڈریس فراہم کر دیا جائے گا۔ روزانہ بنیادوں پر آپ کو ایک سبق کا از خود مطالعہ کرنا ہو گا اور اس ضمن میں جو سوالات پیدا ہوں، انہیں بذریعہ ای میل اپنے استاذ کے سامنے پیش کرنا ہو گا۔ اگر ضرورت محسوس ہوئی تو آپ بذریعہ Skype یا Gmail آن لائن رابطہ کر کے بھی اپنے سوالات ڈسکس کر سکیں گے۔ آپ کا استاذ سے ون ٹو ون تعلق اس کورس میں نہایت ہی اہمیت کا حامل ہو گا۔
    ہر ہفتے، آپ کو ایک پراگریس رپورٹ بھیجنا ہو گی جس میں اس ہفتے میں کیے گئے مطالعے کی تفاصیل فراہم کرنا ہوں گی۔ جیسے ہی آپ ایک ماڈیول ختم کریں گے، ایک مختصر سا امتحان لیا جائے گا جس کے بعد آپ اگلے ماڈیول کا آغاز کریں گے۔
    پروگرام کی فیس
    اس پروگرام میں شرکت کی فیس یہ ہے کہ آپ جو رقم ہر ماہ آسانی سے نکال سکیں، وہ آپ اپنے قریب کسی ایسے ضرورت مند شخص کو ادا کریں گے، جو کہ پیشہ ور بھکاری نہ ہو بلکہ محنت و مشقت کرتا ہو مگر اس کے اخراجات پورے نہ ہو پاتے ہوں۔ اپنی پراگریس رپورٹ میں ہر ماہ آپ یہ کنفرمیشن دیں گے کہ آپ نے فیس ادا کر دی ہے۔ اگر آپ فیس ادا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں تو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

  2. #2
    مبتدی
    تاريخ شموليت
    Feb 2013
    پيغامات
    1
    شکریہ
    0
    0 پیغامات میں 0 اظہار تشکر

    تقابلی مطالعہ پروگرام

    اسلام علیکم ورحمۃ اللہ

    عیسائیت کے مطلق کوئی کورس ہے ۔ وہ کورس کرنا چاہتا ہون

    گلزار احمد

  3. #3
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,161
    شکریہ
    2,126
    1,234 پیغامات میں 1,606 اظہار تشکر

    تقابلی مطالعہ پروگرام

    آپ اسلام کے اور عیسائیت کے درمیان تقابلی جائزہ لینا چاہتے ہیں ،
    یا عیسائیت کی تعلیم کے بارے علم حاصل کرنا ہے ۔
    ایک بات یاد رکھیے ، دین اسلام ،دین فطرت ہے ، اور آخری دین جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوا وہ دین اسلام ہے ،
    سابقہ ادیان منسوخ ہو چکے ہیں ۔ صرف قرآن مجید ہی مکمل اور اصلی حالت میں موجود ہے ،
    جب کہ باقی سماوی کتب محفوظ نہیں ہیں
    اللہ تعالی ہمیں ھدائت سے نوازے ۔آمین
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    عیسائیت کو سمجھنے کے لیے آپ کو جناب عیسی علیہ السلام کی تعلیمات کا گہرا مطالعہ کرنا ہو گا ، گو بائبل تک میں تحریف ہو چکی ہے ، مگر پھر بھی کچھ لوگوں کے قریب کنگ جیمز 1611 میں دریافت ہوا تھا کا بائبل ورژن بہترین ہے ، اور کچھ کے نزدیک برناباس کی انجیل صحیح ہے ،
    اصلی بائبل پر عیسائیت کے گروپ متفق نہیں ہیں ، کیونکہ وقت کے مطابق اس میں تبدیلیاں حسب ضرورت کرتے رہے ، بائبل کی اولڈ اور نیو ورژن کی لڑائی سے عیسائیت خود بھی اکتا چکے ہیں ،

    جہاں تک مختلف ذرائع سے علم ہوا ھے کہ حضرت موسی علیہ السلام پر توریت جو اتری تھی جو کہ ہیبرو زبان اسرائیلی میں لکھی گئی ۔
    اسے توریت کہتے ہیں اور اولڈ ورژن کہلاتی ہے ،حضرت عیسی علیہ السلام کی انجیل نیو ورژن یونانی زبان میں لکھی گئی تھی ،

    اللہ کو بہترین علم ہے ہم اندازے لگا سکتے ہیں

  4. #4
    رکنِ خاص طارق راحیل کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Jan 2011
    پيغامات
    170
    شکریہ
    0
    5 پیغامات میں 7 اظہار تشکر

    تقابلی مطالعہ پروگرام

    اقتباس اصل پيغام ارسال کردہ از: gulzar ahmad پيغام ديکھيے
    اسلام علیکم ورحمۃ اللہ

    عیسائیت کے مطلق کوئی کورس ہے ۔ وہ کورس کرنا چاہتا ہون

    گلزار احمد
    آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں
    یا یہاں بھی کچھ اچھی تحریریں موجود ہیں
    01

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University