نتائج کی نمائش 1 تا: 4 از: 4

موضوع: بیس زبانوں میں ایک ہی نام

  1. #1
    رکنِ خاص نگار کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Dec 2011
    پيغامات
    5,360
    شکریہ
    663
    357 پیغامات میں 424 اظہار تشکر

    بیس زبانوں میں ایک ہی نام

    کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک ایسا پھل بھی ہے جس
    کا نام بیس زبانوں میں ایک ہی ہے ، جی ہاں
    انناس وہ واحد پھل ہے جس کو بیس زبانوں میں ایک
    ہی نام سے پکارا جاتا ہے

  2. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل 2 اراکین نے نگار کا شکریہ ادا کیا:

    aliimran (03-19-2013),ابوسفیان (04-18-2013)

  3. #2
    ناظم
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    754
    شکریہ
    148
    74 پیغامات میں 100 اظہار تشکر
    واہ جی واہ میں تو نگار ویر کل ہی کھاوں گا
    پھر بولوں گا بیس پھل کھاے ایک نام سے:p
    گر نہیں مجھ کو میسر اب تیری محفل تو کیا
    کیا یہ کم ہے اب بھی تیرا دوست کہلاتا ہوں


  4. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے عبادت کا شکریہ ادا کیا:

    aliimran (03-19-2013)

  5. #3
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,199
    شکریہ
    2,184
    1,256 پیغامات میں 1,631 اظہار تشکر
    انناس کے فوائد
    عربی اور فارسی۔انناس
    انگریزی Pineapple
    اس کا رنگ باہر سے سرخ اور اندر سے زرد ہوتا ہے۔ اس کا ذائقہ شیریں ترشی مائل ہوتا ہے۔ اس کا مزاج سرد و تر درجہ دوم ہوتا ہے۔ اس کی مقدار خوراک دو تولہ سے پانچ تولہ تک ہوتی ہے۔ اس کے حسب ذیل فوائد ہیں۔

    انناس کی خصوصیات (1)انناس مفرح اور مقوی قلب ہوتا ہے۔ (2)جگر اور معدہ کو طاقت دیتا ہے۔ (3)انناس دیر ہضم ہوتا ہے۔ (4)گرم مزاج والوں کیلئے مفید ہوتا ہے اور پیشاب آور ہوتا ہے۔ (5)دافع خفقان ہوتا ہے۔ (6)صفرا کی گرمی کو تسکین دیتا ہے اور یرقان میں مفید ہے۔ (7)پختہ انناس میں وٹامن سی وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں کاربوہائیڈریٹس، وٹامن اے، کیلشیم اور پروٹین بھی پائے جاتے ہیں۔ اس کی غذائی طاقت اٹھاون کیلوری فی سو گرام ہے۔ (8)پیشاب آور ہے اور اسی وجہ سے گردہ و مثانہ کی پتھری کو خارج کرتا ہے۔ (9)لاغر اور سرد مزاج والوں کو قوت بخشتا ہے۔ (10)اس کے شیرے سے چاول پکائے جاتے ہیں جو بہت لذیذ ہوتے ہیں۔ (11)بند پیشاب کو جاری کرنے کیلئے انناس دو تولہ پانی میں رگڑ کر پلانا فوری فائدہ دیتا ہے۔ (12)شربت انناس بند حیض کو کھولتا ہے۔ (13)انناس پیاس بجھاتا ہے۔ (14)انناس کھانے سے دانت مضبوط ہوتے ہیں۔ (15)مصفی خون ہے۔ (16)بدہضمی دور کرنے کیلئے انناس کی دو پھانکوں پر نمک اور کالی مرچ چھڑک کر استعمال کرنا مفیدہوتا ہے۔ (17)گھبراہٹ دور کرتا ہے اور جسم کوموٹا کرتا ہے۔ (18)انناس بلغم بڑھاتا ہے۔ (19)انناس کے تازہ پھلوں کا رس نکال کر پینے سے خناق کا مرض دور ہو جاتا ہے، اگر گلا بند ہو تو اس کے پانی کو زبردستی منہ میں ڈال دینا چاہیے۔ (20)انناس پیچش اور مروڑ میں مفید ہوتا ہے۔ اس کے ٹکڑوں کو خالص شہد میں دو چار دن رکھ کر استعمال کیا جائے تو آنتوں کے سدے دور ہو جاتے ہیں۔ (21)گلے کے امراض میں انناس کو ہمراہ شربت توت سیاہ استعمال کرنا مفید ہوتا ہے۔ (22)بخار کی حالت میں انناس معدہ کی اصلاح کرتا ہے۔ (23)بچوں کی صحت و تندرستی کیلئے انناس کا کھانا زیادہ مفید ہے۔ (24)لیموں اور سکنجبین کے ہمراہ انناس کا استعمال یرقان کو بے حد مفید ہوتا ہے۔ (25)کچے انناس کا رس حاملہ عورتوں کیلئے نقصان دہ ہوتا ہے اس سے رحم سکڑ جاتا ہے اور پریشانی کا باعث ہوتا ہے۔ اس لیے حاملہ عورتوں کو ترش انناس بالکل استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ (26)انناس دل و دماغ کو طاقت دیتا ہے۔ (27)انناس کا شربت دل، دماغ، جگر اور معدہ کو طاقت دیتا ہے۔ اس کے بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ انناس کا گودا ایک پاؤ، پانی تین پاؤ اور چینی تین پاؤ میں سب سے پہلے انناس کا گودا پانی میں پکائیں پھر چھان کر چینی ملا کر دوبارہ جوش دیں اور جب گاڑھا ہو جائے تو اتار لیں۔ بس شربت تیار ہے۔ (28)تازہ انناس کے پھل کا رس نکال کر پانچ تولے روزانہ استعمال کرنے سے حلق میں لٹکا ہوا گوشت کٹ جاتا ہے اور اسی طرح اس کا وقت پر استعمال حلق کی جملہ بیماریوں سے محفوظ ہوتا ہے۔ (29)شربت انناس دو تولے روزانہ پینے سے پیشاب کھل کر آتا ہے۔ (30)شربت انناس کو سونگھنے سے دماغ مضبوط ہوتاہے۔(31)اس کا رس پینے سے مسوڑھے مضبوط ہوتے ہیں اور مسوڑھوں کی دیگر بیماریاں درست ہوتی ہیں۔ (32)انناس کا رس گلاب اور مصری ملا کر رات شبنم میں رکھنا اور صبح نہار منہ پینا تپ ، درد سر صفراوی، گردے اور مثانے کی پتھری کو انتہائی مفید ہوتا ہے۔ (33)خراب خون کو درست کرتا ہے۔ (34)انناس کے پتوں کو رگڑ کر،چھان کر پلانے سے آنتوں کے کیڑے مر جاتے ہیں۔ (35) اسکے پتوں کے رس میں چینی ملا کر پلانے سے ہچکی بند ہو جاتی ہے۔ (36)خون حیض جو بے وقت بند ہو انناس کے پتوں کارگڑا ہوا پانی پلانے سے فوراً کھل جاتا ہے۔ (37)انناس کی جڑ کو رگڑ کر پلانے سے دکھتی آنکھیں ٹھیک ہوتی ہیں اور دستوں کو بھی مفید ہے۔(38)پیشاب کی جلن کو دور کرتا ہے، اس کیلئے پانچ تولہ انناس کا رس روزانہ پینا مفید ہوتا ہے۔

    پھل کیسے پیدا ہوتا ہے اور کیسے حاصل کیا جاتا ہے ،


    اس کی فصل کیسے پیدا ہوتی ہے اس کو دیکھیے ، اور ریتلے اور نمدار علاقوں میں پیدا ہوتا ہے ، گھانا کا انناس بہت ہی مشہور ہے اور اس کے علاوہ سپین میں بھی پیدا ہوتا ہے ،

    ان ممالک میں اس کی فصل کافی ہوتی ہے ،
    1:| فلپین 2: برازیل 3: کوسٹا ریکا 4: تھائی لینڈ ۔ 5: چین
    ہم کو کمال حاصل ہے غم سے خوشیاں نچوڑ لیتے ہیں ۔
    اردو منظر ٰ معیاری بات چیت

  6. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل 2 اراکین نے بےباک کا شکریہ ادا کیا:

    aliimran (03-19-2013),ابوسفیان (04-18-2013)

  7. #4
    رکنِ خاص سقراط کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    1,469
    شکریہ
    35
    149 پیغامات میں 217 اظہار تشکر
    بے باک جی بہت اچھے کیا کام کی معلومات دی ہے میں نے اس پہلے اسکی فصل نہیں دیکھی تھی: آپ نے جواب لکھا ہے وہ خد ایک موضوع ہے آپ اسکو اسکے متعلقہ سیکشن میں لے جائیں اور جواب میں کمنٹس کے ساتھ لنک چھوڑ دیں یہ زیادہ بہتر رہے گا آپ کا کیا خیال ہے
    سہما سہما ڈرا سا رہتا ہے
    جانے کیوں جی بھرا سا رہتا ہے



  8. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے سقراط کا شکریہ ادا کیا:

    بےباک (03-21-2013)

اس موضوع کے کلیدی الفاظ (ٹیگز)

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University