نتائج کی نمائش 1 تا: 1 از: 1

موضوع: اسلم مڈھیانہ بمقابلہ استاد نفیس احمد خان

  1. #1
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,199
    شکریہ
    2,184
    1,256 پیغامات میں 1,631 اظہار تشکر

    اسلم مڈھیانہ بمقابلہ استاد نفیس احمد خان


    سرگودھا …پیپلزپارٹی کے پنجاب سے نامزد امیدواروں میں اسلم مڈھیانہ بھی شامل ہیں ، اسلم مڈھیانہ ٹیچر پر تشدد کے الزام میں مقدمے کا سامنا کررہے ہیں۔اسلم مڈھیانہ کو سرگودھا میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 31 سے امیدوار نامزد کیاگیا ہے، وہ اس سے پہلے بھی پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کا انتخاب جیت چکے ہیں۔دوسری جانب سرگودھا کے ایک ٹیچر نفیس احمد خان نے ان کے مدمقابل میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے ، وہ آزاد حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔نفیس احمد خان وہی استاد ہیں جن پر تشدد کے واقعے کے بعد اسلم مڈھیانہ ملک بھر کے ذرائع ابلاغ میں خبروں کا موضوع بن گئے، اسلم مڈھیانہ پر ساتھیوں کی مدد سے 60سالہ ٹیچر نفیس احمد خان پر تشدد کرنے اور ٹانگیں توڑنے کا الزام لگا اور انہیں جیل کی ہوا بھی کھانی پڑی ۔ان پر دہشت گردی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جسے بعد میں عدالت نے ختم کراکے مقدمہ سول جج کو بھیج دیا جس کا فیصلہ آنا ابھی باقی ہے ، عدالت میں ان کے وکیل کا موقف تھا کہ تشدد کے وقت اسلم مڈھیانہ موقع پر موجود نہ تھے۔
    ہم کو کمال حاصل ہے غم سے خوشیاں نچوڑ لیتے ہیں ۔
    اردو منظر ٰ معیاری بات چیت

  2. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے بےباک کا شکریہ ادا کیا:

    انجم رشید (04-03-2013)

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University