ہم کو کمال حاصل ہے غم سے خوشیاں نچوڑ لیتے ہیں ۔اردو منظر ٰ معیاری بات چیت
ہم کو کمال حاصل ہے غم سے خوشیاں نچوڑ لیتے ہیں ۔اردو منظر ٰ معیاری بات چیت
انجم رشید (04-12-2013)
مجھے ایک بات کی سمجھ نہیں آرہی کہ میاں برادران سے کوئی یہ کیوں نہیں پوچھتا کہ قرض اتارو ملک سنوارو والا فنڈ کہاں چلا گیا ۔
اور میاں صاحب سچے یا جھوٹے عدالت سے عمر قید کے سزا یافتہ ہیں کیا انہوں نے عدالت سے اپنے آپ کو بری کروا لیا ہے یا این آر او کے سہارے وہ بھی بری ہیں
اے وطن پیارے وطن پاک وطن
انجم بھائی نواز شریف نے کونسا این ار او کیا ۔۔۔؟؟؟
کیا نواز شریف نے این ار او کر کے عوام کو کوئی نقصان دیا۔۔؟ ؟
میں یہ جانتا ھوں یہ باتیں صرف عوام کو پاگل بنانے کے لیئے سیاست دان کرتے ہیں
عوام کو ان باتوں سےکوئی فائدہ نہیں ۔لیکن مخالف سیاستدان اپنے آپ کو مطمن کرنے کے لیئے ایسے ایشو چھوڑتے ہیں
اور عوام کو کنفیوز کرتے ہیں
جب ہم ایسی گندی سیاست پر یقین نھی کریں گے
پھر ممکن ہیں ہم بھی ترقی کی طرف گامزن ھوجائے
آپ کو ان باتوں سے ہٹ کر پیپلز پارٹی کی پانچ سالہ کاگردگی پرنظرڈالنی چاہیئے
جہنوں نے پانچ سال میں ملک کو کنگال کر دیا عربوں کھربوں لوٹ لیا قرض لیکر جو ہم کو ہر صورت ادا کرنے ہیں
جس کا ہم سب کو فکر ہونا چاہیئے
محترم بھائی میں کوئی جواب نہیں دینا چاہتا تھا کیوں کہ ڈر ہے کہ بحث لمبی ہو جائی گئی لیکن جواب دینا اس لیے ضروری سمجھا کیوں کہ آپ کے جواب سے ایسا لگے گا جیسے میں پیپز پارٹی سے وابسطہ ہوں لیکن میرے بھائی میرا ان پارٹیوں سے کوئی تعلق نہیں میں نے ہمیشہ غیر جانبدار رہنے کی کوشش کی ہے اور غیر جانبدار رہ کر سوچا ہے کہ جب سے میں نے ہوش سنبھالا ہے ان حکمرانوں اور لیڈروں نے پاکستان کو کیا کیا تحفے دیے ہیں ۔
یہاں تک پیپلز پارٹی کا تعلق ہے تو میرے سامنے ان کے آخری پانچ دور ہی نہیں سابقہ دو دور بھی ہیں اور یہ پارٹی پاکستان کو جتنا نقصان پہنچا چکی ہے وہ سب جانتا ہوں ۔
رہی بات میاں برادران کی تو جتنا نقصان انہوں نے پہنچایا ہے وہ بھی کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ایک اتفاق فونڈری تھی ان کے والد مرحوم کی آج دنیا میں ناجانے کہاں کہاں ان کی میلیں ہیں اتنی دولت ہے ان کے پاس کہ اگر یہ پاکستان کا تمام قرض اتار بھی دیں پھر بھی ان کے پاس اتنا بچ جاتا ہے کہ کئی نسلیں بیٹھ کر کھا سکتی ہیں ۔
یہاں کچھ ذکر دوسری پارٹیوں کا بھی ہو جائے تمام مذہبی سیاسی پارٹیوں نے ضیاء مرحوم کے ساتھ مل کر پاکستان کو اتنا نقصان پہنچایا ہے کہ ہم آج تک بھگت رہے ہیں ۔
ایم کیو ایم کا کردار بھی سب کے سامنے ہے ضیاء مرحوم نے ہی اس کی تشکیل کی ہے الطاف حسین کی ملک دشمن سرگرمیاں کیسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں کیا اس پارٹی کا را سے تعلق نہیں ہے یا یا ماضی میں تعلق نہین رہا ۔
عوامی نیشنل پارٹی بھی کیسی سے کم نہیں رہی یہ پارٹی پاکستان بننے سے پہلے اور پاکستان بننے کے بعد پاکستان کی مخالف پارٹی رہی ہے ۔
چوھدری برادران کا کردار بھی کیسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے ان کے والد محترم مرحوم ایک سابقہ پولیس حوالدار تھے اور آج یہ کہاں سے کہاں ہیں یہاں مارشل لا آئی وہاں یہ ان کے ساتھ حکومت میں شامل ہوگئے ۔
اب آتا ہوں میں اپنے سوال کی طرف میرے سوال تو لاکھوں ہیں لیکن کیوں کہ عنوان میاں برادران کے بارے میں تھا اس لیے سوال اب ان کے بارے میں کیا تھا سوال تھا کہ کیا کوئی میاں صاحب سے یہ کیوں نہیں پوچھتا کہ قرض اتارو ملک سنوارو فنڈ کا کیا بنا کیا آپ کے علم میں ہے کہ اس فنڈ میں لوگوں نے بہت پیسہ جمع کروایا تھا کئی ماں بہنوں نے اپنے زیور بیچ کر اس فنڈ میں پیسے جمع کروائے تھے پھر یہ فنڈ کہاں گیا ِ۔
دوسرا سوال تھا کہ میاں صاحب کو سچ یا جھوٹ ایک عدالت سے عمر قید کی سزا ہوئی تھی کیا ان کو کیسی اعلی عدالت نے بری کر دیا ہے اگر نہیں کیئا تو پھر الیکشن لڑنے کے اہل کیسے ہوئے ( کل ہی کی بات ہے کہ میاں صاحب کو طیارہ اغواہ کیس میں عمر قید کی سزا ہوئی تھی )
اور یہاں تک مجھے یاد ہے پاکستان کی کیسی بھی عدالت نے ان کو بری نہین کیا میں یہ تو نہیں کہوں گا کہ سزا سہی تھی یا غلط یہ عدالت کا مسلہ ہے لیکن سزا تو ہوئی تھی نا ۔
میرے بھائی ضیاء مرحوم کے طویل مارش لا کے بعد دو پارٹیوں کی حکومت رہی مسلم لیگ نواز گروپ اور پیپلز پارٹی جس میں پیپلز پارٹی نے خوب لوٹا ملک چلانے کے لیے اضافی نوٹ چھاپ کر ملک کو چلایا ۔
مسلم لیگ نے بھی خوب لوٹا اور قرضہ لے کر ملک چلایا ۔
ان نااہل سیاست دانوں اور جنرلوں اور ججوں کے قصے طویل ہیں جن کو قلم بند کرنے کے لیے بہت ساری کتابیں چاہیں
اے وطن پیارے وطن پاک وطن
تانیہ (04-13-2013)
?? ????