نتائج کی نمائش 1 تا: 3 از: 3

موضوع: تعمیرِ وطن کا خواب۔۔یومِ پاکستان پر میری نظم

  1. #1
    معاون
    تاريخ شموليت
    Mar 2013
    پيغامات
    67
    شکریہ
    33
    24 پیغامات میں 36 اظہار تشکر

    تعمیرِ وطن کا خواب۔۔یومِ پاکستان پر میری نظم

    السلام علیکم

    گزرے دنوں لکھی ہوئی اپنی یہ نظم نذرِ محفل۔۔


    تعمیرِ وطن کا خواب


    میرے، حالات کے مارے ہوئے لوگو!۔
    وطن میں چار سو پھیلی
    فضائے بدگمانی،غربت و افلاس ،۔
    بد امنی سے تم نومید نہ ہونا
    یہ جو قلب و نظر میں ٹوٹتی امید کے لرزاں دیے
    آلام کے طوفاں کی زد میں ہیں
    انہیں بجھنے نہ تم دینا
    وہی ارضِ وطن ہے یہ۔۔۔۔!۔
    جہاں پرکھوں نے خود اپنے لہو سے۔۔
    فکرِ نو کے نام اک تحریر لکھی تھی۔۔
    نئی آزاد صبحوں کی حسیں تقدیر لکھی تھی!۔
    فضاؤں میں ابھی بھی ان پرستارانِ حر کے نعرۂ تکبیر
    کی تاثیر باقی ہے
    مگر ایک خواب جو دیکھا کئی بے چین آنکھوں نے
    وہی تعبیر ادھوری ہے
    اسی تعبیر کی تکمیل باقی ہے!۔
    یہ دھرتی پھر ہمیں آواز دیتی ہے!۔
    میرے لوگو!۔
    میرے دیوار و در کی خستگی کی خیر
    ہمیں اس گھر کی دیواروں کو یوں مسمار ہونے سے بچانا ہے
    کہ خشتِ عزم سے اس کی فصیلوں کی
    نئی تعمیر باقی ہے
    میرے پرچم کہ پیشانی پہ اب بھی
    بخت کا تارادمکتا ہے
    ہمیں اسکو کبھی بھی سرنگوں ہونے نہیں دینا
    میرے لوگو! کبھی نومید نہ ہونا
    مصائب کی شبِ تاریک سے اک دن
    کبھی تو صبحِ نو کا،آس کا سورج نکلنا ہے
    کبھی تو وقت کی بےرحم موجوں کا
    ہمیں دھارا بدلنا ہے
    ہمین اب آگے بڑھنا ہے
    تبھی تعمیرِ ملک و قوم کے اس خواب کو۔۔۔
    تعبیر کا اعزاز ملنا ہے!۔

    آخری ادارت منجانب سقراط : 04-08-2013 وقت 01:24 AM
    تیرے نین ہیں میرا آشیاں
    میرا نام نورِ عیون ہے

  2. #2
    رکنِ خاص سقراط کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    1,469
    شکریہ
    35
    149 پیغامات میں 217 اظہار تشکر
    ماشاء اللہ بہت اچھا لکھتی ہیں
    شکریہ اتنی اچھی نظم کو فورم کی زینت بنا کر فورم کو اعزاز بخشا
    سہما سہما ڈرا سا رہتا ہے
    جانے کیوں جی بھرا سا رہتا ہے



  3. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے سقراط کا شکریہ ادا کیا:


  4. #3
    معاون
    تاريخ شموليت
    Mar 2013
    پيغامات
    67
    شکریہ
    33
    24 پیغامات میں 36 اظہار تشکر
    بہت بہت شکریہ جناب کا، کلام سراہنے اور عزت افزائی کے لیے
    خوش رہیں
    تیرے نین ہیں میرا آشیاں
    میرا نام نورِ عیون ہے

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University