نتائج کی نمائش 1 تا: 5 از: 5

موضوع: صحت

  1. #1
    معاون
    تاريخ شموليت
    Apr 2013
    پيغامات
    80
    شکریہ
    0
    56 پیغامات میں 79 اظہار تشکر

    صحت

    دانتوں سے خون آنےکاعلاج

    دانتوں سے خون آنے کو روکنے کیلئے بھینس كے خالص اور طاضہ دودھ سے چائے بانا کر پی لیں ، نوٹ چائے میں پانی نا ملائیں تو بہتر ہے .
    لہسن کے فائدے

    یہ شریانوں کے نقص کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے خون کے بہاو کو کنٹرول کرنے میں اہم ہوتا ہے بہت کم کیسٹرآئل پایا جاتا ہے یہ نزلہ زکام کو روکنے میں بھی مدد دیتا ہے ...
    کھانسی کے لئے مفید گھریلو نسخہ

    اجزاء :

    سیب - 1 عدد
    انجیر - 11, عدد
    شہد - گرام
    پانی - 1 لیٹر .

    ترکیب :

    ایک پین میں پانی ڈال کر سیب ، انجیر اور شہد ڈال کر منٹ كے لیے اُبال کر ٹھنڈا کر کے چھان لیں ، اور کھانسی کا شربت تیار .

    کھانسی کی وجہ سے آپ کے گلے کی نسیں سخت ہو جاتی ہیں . اس شربت سے آپ کی نسیں اور غدود نرم ہو جائیں گے .

    دن میں 4 مرتبہ ایک گلاس گرم پانی میں 2 چمچ شربت ڈال کر پی لیں .
    لہسن

    لہسن بیماریوں سے بچاتا ہے . خون کے دباؤ كو کم رکھتا ہے . صبح نہار منہ ایک دو کچا لہسن کھاتے رہنے سے دِل كا مرض نہیں ہوتا .
    لہسن اور بال خوری

    بال خوری کی بیماری سے بھنوؤں اور مونچھوں کے بال گر جاتے ہیں . لہسن پیس کر سرمہ ملا کر لگائیں تو بال دوبارہ اُگ آتے ہیں .
    لہسن اور بلڈ پریشر

    لہسن کے استعمال سے نسیں پھیل جاتی ہیں اور بلڈ پریشر خودبخود کم ہو جاتا ہے .
    لہسن کی چٹنی اور ہاضمہ

    جس كا ہاضمہ خراب ہو وہ لہسن کی چٹنی بنا کر کھائے تو معدہ ٹھیک ہو جاتا ہے .
    لہسن خون كو صاف کرتا اور جراثیم كو ہلاک کرتا ہے

    لہسن خون كو صاف کرتا اور جراثیم كو ہلاک کرتا ہے
    آنکھوں کو صاف کرنے کے لئے

    گندی اور تھکی ہوئی آنکھوں کو صاف کرنے کے لئے نیم گرم پانی میں آدھا ٹی اسپون بورک پاوڈر ملائیں۔ کاٹن کی گیند سی بنائیں اسے پانی میں بھگوئیں اور آنکھیں صاف کریں۔
    سر درد اور کھنچاو کی تکلیف سے نجات


    سر درد اور کھنچاو کی تکلیف سے نجات

    سر درد اور کھنچاو کی تکلیف سے نجات کے لئے آپ زیادہ سے زیادہ مچھلی کھائیں کیونکہ مچھلی کے تیل میں درد سے نجات دینے کی صلاحیت ہوتی ہے اس کے علاوہ ادرک کا استعمال بھی درد میں فائدہ مند ہے
    نیند نہ آنے کی شکایت

    اگر آپ کو نیند نہ آنے کی شکایت ہو تو شہد کو بطور ٹرنکو لائزر استعمال کریں شہد کے استعمال کی بدولت آپ کو نیند جلدی آجائے گی
    قبض کی شکایت

    ٹماٹر کھانے سے قبض کی شکایت دور ہوتی ہے اور آنتوں کو فائدہ ہوتا ہے۔ جسم میں مرض کا مقابلہ کرنے کی قوت بڑھتی ہے دانتوں کی حفاظت کرتا ہے۔ کھانسی نزلہ زکام میں اس سے پرہیز کرنا چاہئے۔
    خشکی کا خاتمہ

    اگر بالوں میں خشکی ہے تو سرسوں کا تیل لے کر اس میں چینی اور لیموں کا رس ملا کر سر میں لگائیں۔ خشکی ختم ہوجائے گی اور بالوں میں چمک آئے گی۔
    دانت سفید تر

    دانتوں کو سفید تر بنانے کے لیے ان پر اسٹرابری کا کٹا ہوا ٹکڑا ملیں۔ اس سے دانت سفید ہوجاتے ہیں۔
    لہسن کی بو کا خاتمہ

    پیاز اور لہسن کھانے کے بعد منہ سے بو آتی ہو تو ادرک کا ٹکرا منہ میں رکھ لیں۔ انشاء اللہ مائوتھ فریشنر کا کام دے گا
    سیب کا ماسک

    سیب کا جوس گیہوں کے آٹے میں ملا کر پیسٹ بنالیں۔ یہ ماسک خشک جلد کے لیے نہایت مفید ہے۔ جن خواتین کے چہرے پر داغ دھبے ہوں وہ پندرہ دن تک یہ ماسک استعمال کریں۔ داغ دھبے ختم ہوجائیں گے۔
    جلد کی خشکی کا خاتمہ

    موسم سرما میں جلد کو خشکی سے محفوظ رکھنے کے لیے آسان اور آزمودہ ترکیب یہ ہے کہ ہلکے نیم گرمی پانی میں کینو اور لیموں کا رس نچوڑ کر لگاتار ایک ماہ تک اس سے ہر روز غسل کریں یا منہ دھونے کے پانی میں تھوڑا رس ملادیں۔ پورے موسم سرما میں آپ کی جلد خشک نہیں ہوگی۔
    پسینے کی بدبو

    بعض اوقات چھوٹے بچے بے احتیاطی کی وجہ سے ڈائریا کا شکار ہوجاتے ہیں اور جسم میں پانی کی خطرناک حد تک کمی کے باعث سوکھے میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ اگر خدانخواستہ ایسی صورت حال پیش آجائے تو ایک انڈے کی زردی اپنی ہتھیلی پر رکھ کر شیرخوار بچے کو اس پر بٹھائیں اگر بچہ سوکھے میں مبتلا ہے تو رزدی بچے کے جسم میں مقصد کے راستے داخل ہوجائے گی۔ روزانہ اسی طرح کریں۔ جب بچے کا جسم زردی قبول کرنے سے انکار کردے تو انشاء اللہ وہ بیماری سے نجات حاصل کرچکا ہوگا۔
    آگ کا زخم مٹائیں

    شہد جلی ہوئی جگہ پر لگادیں، زخم مندمل ہوجائے گا اور وہاں نشان بھی نہ رہے گا۔ جسم کے جلے ہوئے حصے پر انڈے کی سفیدی لگادیں سوزش ختم ہوجائے گی اور آبلہ نہیں پڑے گا۔
    اپنا خون صاف کیجئے

    بیس گرام شیشم کے تازہ پتے چند دن پانی میں جوش دے کر پیتے رہیں آپ کے خون کی ہر خرابی دور ہوجاے گی ۔ پیاز بچھّو کے ڈنک کا شافی علاج ہے ۔سفید پیاز لیں اور اس کا پانی نکال کر جس مقام پر بچھّو نے کاٹا ہے لیپ کردیں زہر اتر جاے گا اور جلن ختم ہوجاے گی ۔
    امراض بادی وریح

    وہ لوگ جنہیں ریح وبادی کے امراض ہیں ان کے لیے بہتر ہے کہ وہ سہانجنے کا اچار زیادہ سے زیادہ استعمال کریں ۔ یہ اچار کھانے کے ہمراہ کھایا جاسکتا ہے ۔ بادی وریح کے لیے سہانجنے کا اچار دشمن ہے ۔
    اندرونی چوٹ کا درد

    جسم میں اندرونی چوٹ کا درد ہو تو بیس گرام نمک بیس گرام دار چینی ملاکر اسے کھالیں درد ختم ہوجاے گا ۔
    ذیابیطس کا علاج

    جامن کی خشک گٹھلیاں پیس لیں، سادہ پانی سے ہرروز تین گرام کھاتے رہیں، ذیابیطس کا خاتمہ ہوجاے گا ۔

    50 گرام فالسہ کے درخت کی چھال لیں، ایک پاؤ پانی میں رات بھر بھگوئے رکھیں ۔ صبح چھان لیں اور دس گرام مصری ملاکر اسے پئیں، کچھ عرصہ استعمال کریں، ذیابیطس کا خاتمہ ہوجاے گا ۔
    قبض کا علاج

    بغیر چھنے آٹے کی روٹی کا استعمال کیجئے قبض ختم ہو جاے گی، سونف اور گل ملا کر کھا لیجئے ،پی لیجئے یا دودھ میں بھیگی ہوئی انجیر کھائیے قبض دور ہوجائے گا
    سینے کا دباؤ ختم کرنے کے لیے

    گرم دودھ میں زعفران اصل ڈال کر پی لیجئے سینے کا دباؤ ختم ہوجائے گا ۔
    دمہ کا علاج

    وہ دودھ جو بچہ جننے کے بعد گائے پہلی بار دے اسے تازہ حالت میں کہ اس کی حرارت بھی ابھی ختم نہ ہوئی ہو اچھی طرح پیٹ بھر پی لینے سے دمہ ختم ہوجاتا ہے

    اگر بلغمی دمہ ہوتو مٹی کے برتن میں ایک پاؤ گندم جلاکر کوئلہ بنالیں ۔ پھر اس میں آدھ پاؤ ہلدی ملالیں جو باریک پسی ہوئی ہو ۔ گندم کو اس کے ہمراہ باریک پیس لیں ۔ دس پندرہ روز چھ گرام روز کھلاتے رہیں شفا حاصل ہوگی
    گردے اور مثانے کی پتھری دور کرنے کے لیے

    نرم پتے مولی کے جس قدر کھا سکیں کھاتے رہیں ،بیس بائیس دن میں پیشاب کے راستے سے پتھری خارج ہوجائے گی ۔
    امراض جگر کے لیے

    جگر کا کوئی بھی عارضہ ہو تو رات کو ایک مولی لے کر شبنم میں رکھ دیجئے ، اسے صبح اٹھ کر نہار منھ کھائیے ۔ آپ تین ہفتے میں کسی بھی ڈاکٹر سے اپنا معائنہ کروالیجئے ،آپ جگر کے مرض سے نجات پاچکے ہوں گے
    یاد داشت تیز کرنا

    چند بادام اور ذرا سی کالی مرچ لیجئے اور اسے پیس کر یکجا کرکے کسی بوتل میں بند کرلیجئے ۔ہر صبح اٹھنے کے بعد نہار منہ اسے کھائیے ۔ کچھ ہی عرصہ بعد آپ کا حافظہ اتنا تیز ہوجائے گا کہ آپکو بچپن کی باتیں یاد آنے لگیں گی
    نظر تیز کرنا

    چار بادام ،چٹکی بھر سونف اور ذرا سی مصری لے کر رات کو سوتے وقت کھا لیجئے اور اسے کھانے کے بعد ہرگز پانی نہ پیجئے نگاہ دن بدن تیز ہوتی جائے گی ۔

    سرسوں کے تیل چند قطرے آنکھوں کے اوپر لگاکر ہرروز رات کو سوتے وقت مالش کیجئے ۔ اس طرح نہ تو نظر کمزور ہوگی اور نہ ہی کبھی آنکھوں کی بیماری لاحق ہوگی ۔ گاجروں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیجئے ،اس سے آنکھوں کی بینائی بڑھاپے میں بھی خراب یا کمزور نہیں ہوسکتی ۔ غسل کرنے کے بعد پہلے پاؤں کے انگوٹھوںپر سرسوں کا تیل ملئے کبھی نظر کمزور نہ ہوگی ، چاہے عمر سوسال سے تجاوز کرجائے
    سر درد کا علاج

    سرمیں زیتون کا تیل ڈال کر مالش کیجئے ۔ پیاز کاٹ لیجئے اور اسے سونگھئے ۔

    وہ چائے جس میں زیادہ پتی پڑی ہو لیجئے اور اس میں آدھا لیموں نچوڑ لیجئے ۔ اور پھر چاہیں تو چینی یا ذرا سا نمک ملا لیجئے اور پی جائیے ۔ درد سر کو فوری آرام ہوجائے گا ۔

    پیاز کاٹ لیجئے ، اسے سل پر پیس لیجئے اور پھر پاؤں کے تلووں پر اس کا لیپ کیجئے دردسر ختم ہوجاے گا ۔ دہکتے ہوئے کوئلے لیجئے اور اس پر ذرا سی شکر ڈال دیجئے اس کے دھوئیں سے سرکا درد ختم ہوجاے گا ۔
    درد سے حفاظت

    ہری پیاز کا سفید حصہ جڑ سمیت پیس کر پیسٹ بنالیں اس میں ابلتا ہوا سرکہ اتنا ملائیں کہ یہ گاڑھے پیسٹ کی شکل میں رہے۔ جس حصے میں درد ہو وہاں پر پیسٹ لگائیں اور اس پر پٹی باندھ دیں یہ عمل دن میں دو مرتبہ کیا جائے یعنی صبح اور شام۔ درد دور ہو جائے گا مسلسل دو ہفتے تک اس نسخے پر عمل کیجئے۔
    آخری ادارت منجانب ناز گُل : 06-05-2013 وقت 01:34 PM

  2. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے ناز گُل کا شکریہ ادا کیا:

    نگار (06-06-2013)

  3. #2
    معاون
    تاريخ شموليت
    Apr 2013
    پيغامات
    80
    شکریہ
    0
    56 پیغامات میں 79 اظہار تشکر

    جواب: صحت

    مفت وٹامن

    جدید تحقیقات نے ثابت کردیا ہے کہ اگر نکلتے ہوئے سورج کے سامنے چند منٹ تک سینہ کھول کر بیٹھا جائے اس طرح سے کہ نکلتے ہوئے سورج کی شعاعیں سامنے سینے سے پڑیں تو قدرتی وٹامن حاصل ہوتے ہیں کیونکہ نکلتے سورج کی شعاعوں میں چند منٹ تک قدرتی وٹامن ہوتے ہیں۔
    خون کو بند کرنے کا طریقہ

    اکثر چھوٹے بچے منہ کے بل گر جاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے منہ یا ہونٹ سے خون بہنے لگتا ہے۔ ایسے میں فوری طور پر ان کے منہ میں چینی ڈال دیںخون فوراً بند ہو جائے گا۔
    سیندور سے درد کا علاج

    سیم کی تازہ پتیوں کے ساتھ سیندور کو پیس لیں اسے کسی بھی درد کی جگہ پر لیپ کردیں شفا حاصل ہوگی۔
    کان کا درد

    سرکے کو گرم کرلیں اور پھر اسے دوا کی مانند بوند بوند کرکے کام میں ٹپکائیں کان کا درد بند ہوجائے گا اور کیڑے مرجائیں گے۔
    خارش سے آرام

    اگر کسی کو خدانخواستہ خارش ہو جائے تو پیاز کا رس نکال کر اسے خارش والی جگہ پر آہستہ آہستہ ملیں خارش میں آرام آجائے گا۔
    بلغم سے نجات

    اگر کسی کو بلغم کی تکلیف رہتی ہو تو روزانہ گیارہ دانے منقہ کے لیں اور اس کے دانے نکال دیں۔ اگر منقہ سے ایک دانہ نکلے تو ایک کالی مرچ اور اگر دو دانے نکلیں تو دو کالی مرچ منقہ میں رکھ دیں اور کھالیں چند دن ہی میں بلغم دو ہو جائے گا۔ منقہ میں شفا ہے اور اسے کھانا سنت بھی ہے۔
    نکسیر سے نجات

    رات کے وقت ناریل کا ٹکڑا کسی مٹی کے پیالے مں پانی ڈال کر بھگو دیں۔ صبح نہار پیٹ کھالیں۔ صرف ایک ہفتہ کے استعمال سے انشاءاللہ آرام آجائے گا۔
    بدہضمی کا خاتمہ

    ایک چھوٹا چمچہ شہد، اس میں ایک چمچہ لیموں کا رس ملا کر پلائیں بد ہضمی کا ازالہ ہو گا۔ بدہضمی سے منہ میں چھالے ہو جائیں تو تھوڑا سا میٹھا سوڈا لے کر اس میں ست پودینہ کے دو تین قطرے ڈال کر کھلانے سے دونوں تکالیف کا ازالہ ہو جائے گا۔
    پاؤں کے ورم

    ایک بڑے برتن میں نیم گرم پانی میں ڈال کر اس میں ایک عدد شلغم کاٹ کر تھوڑا سا نمک ڈال کر رکھ دیں جب شلغم نرم ہو جائیں تو اس میں اپنے پاؤں پانچ منٹ کے لیے ڈال کر بیٹھ جائیں پھر پاؤں باہر نکال کر کپڑے سے خشک کرلیں آپ کے پاؤں کے ورم ٹھیک ہو جائیں گے۔
    دانتوں سے خون کا خاتمہ

    دانتوں میں تکلیف ہو یا دانتوں سے خون آرہا ہو تو سرسوں کا تیل اور نمک ملا کر دانتوں پر مل لینے سے دانتوں کو آرام آجاتا ہے۔
    دور کی نظر بہتر بنائیں

    بادام، پسی خشخاش ایک چمچہ، مصری ایک چمچہ تین تین مہینے تک کھائیں بادام کو تین سے گیارہ تک لے جائیں پھر گیارہ سے تین تک لے آئیں اور روزانہ نہار منہ کھانا ہے۔ انشاءاللہ کافی فائدہ ہو گا۔
    پاؤں میں تھکن

    پاؤں میں تھکن ہو تو فوری طور پر دور کرنے کے لئے پانی میں کھانے کا نمک اور کافور ملا کر اس میں پاؤں دس منٹ تک ڈبوئیں پھر پاؤں خشک کر کے کریم لگائیں۔
    خمیر سے بچاؤ کی ترکیب

    جن کھانے کی چیزوں سے خمیر اٹھ سکتا ہے ان کو اونچی جگہ پر نہ رکھیں۔ اس طرح جلدی خمیر پیدا نہیں ہوتا ہے۔
    پائیریا اور دانتوں کا درد

    دانتوں میں پہلے ورم ہوتا ہے پھر پیپ نکلنے کے ساتھ منہ سے بدبو اور اور مسوڑھوں سے خون آنے لگتا ہے۔ اسے پائیریا کہتے ہیں۔ اس کے لئے آسان ترین نسخہ ذیل میں درج ہے۔
    • نیلا توتیا بریان 2 گرام، پھٹکری بریاں 2 گرام، نمک 2 گرام، سرکہ 25 ملی لیٹر۔ ان سب چیزوں کو 25 ملی لیٹر پانی میں ملا لیں۔ اس پانی سے ہر روز دن میں دو بار کلیاں کریں، افاقہ ہوگا۔
    • ہلدی کو جلا کر سفوف بنالیں۔ پھر اس سفوف کو دن میں دو بار دانتوں اور مسوڑھوں پر ملیں، پائیریا کے لئے اکسیر ہے۔
    مرچوں کی جلن

    کبھی کبھی ہاتھوں میں مرچ چھونے سے بہت بری طرح جلن ہونے لگتی ہے اور ہاتھ دھونے کے باوجود یہ جلن ختم نہیں ہوتی۔ اس جلن سے نجات کا آسان طریقہ یہ ہے کہ لائم جوس میں تھوڑی سی چینی ملا کر اس محلول سے ہاتھوں کو دھو لیں۔ بس جلن ختم۔
    مچھروں سے نجات

    آپ نے مچھروں سے نجات کے کیسے کیسے طریقے نہیں آزمائے ہوں گے۔ اس کے باوجود مچھروں کی وجہ سے آپ کو پرسکون نیند نہیں آسکی ہوگی۔ آئیں، ہم آپ کو بہت ہی آسان اور سستا طریقہ بتا دیتے ہیں۔
    کسی کپ یا پیالے میں تھوڑا سا پانی لیں اور اس میں کافور کے دو چار ٹکڑے ڈال دیں۔ بس اس کے بعد آرام سے ساری رات سوتے رہیں۔ مچھر آپ کے قریب بھی نہیں آئیں گے۔
    بند ناک کھلنا

    گرم پانی میں پیر ڈبوئے رکھنے سے ناک کھل کر سر میں درد کی تکلیف ختم ہوجاتی ہے۔ ڈاکٹر لائیڈروزن کے مطابق گرم پانی کی وجہ سے دوارن خون تیز ہو کر اندرونی جھلیوں میں موجود ورم ختم ہوجاتا ہے۔ پیر کی رگیں پھیلتی ہیں تو خون زیادہ مقدار میں سر میں پہنچتا ہے اور یوں دماغ میں بندش یا گھٹن ختم ہوجاتی ہے۔
    بے خوابی

    نیند نہ آنے کی تکلیف کا ایک مؤثر علاج یہ بھی ہے کہ سونے سے پہلے نیم گرم پانی سے غسل کیا جائے۔ جن کے ہاں ٹب لگے ہوں، وہ اس میں پانی بھر کر 10 منٹ اس میں گزار دیں اور گہری نیند کے مزے لوٹیں۔ انگلستان کی لوبرو یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق جسم کے درجہ حرارت میں ایک فیصد اضافے سے گہری نیند آتی ہے، کیونکہ اس گرم غسل سے دماغ میں ایک ایسا کیمیائی مادہ تیار ہونے لگتا ہے جس سے گہری نیند آجاتی ہے۔
    احتیاط:
    اس سلسلے میں یہ ضروری ہے کہ سخت جسمانی محنت کے بعد گرم پانی سے غسل نہ کیا جائے۔ جب پسینہ سوکھ جائے، گرم غسل کریں۔ دوسری احتیاط یہ رکھیں کہ بلڈ پریشر کی دوائیں استعمال کرنے والے ایسے غسل کے سلسلے میں اپنے معالج سے ضرور مشورہ کریں۔ اس طرح قلب کے مریضوں کو بھی دیر تک گرم پانی میں رہنے کے سلسلے میں معالج سے ضرور مشورہ کر لینا چاہیئے۔ ویسے یہ غسل بالعموم بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔
    جلنے کا علاج

    کسی گرم شے کو پکڑنے یا بہت گرم فرش پر جلنے سے ہاتھ اور پیر کی انگلیاں جھلس جانے کی صورت میں متاثرہ حصے کو جلد از جلد ٹھنڈے پانی میں ڈبونے سے فوراً افاقہ ہوتا ہے۔ اس عمل سے متاثرہ مقام میں جذب ہونے والی گرمی کا خاتمہ ہو کر تکلیف فوراً دور ہوجاتی ہے۔ اس مقصد کے لئے برف نہیں صرف ٹھڈا پانی استعمال کرنا چاہیئے۔
    ٹھنڈا پانی

    چوٹ اور موچ کا مؤثر علاج ہوتا ہے۔ موچ آگئی ہو تو برف ملے پانی میں پیر کو کچھ دیر رکھنے کے بعد اسے ذرا اونچا رکھ کر آرام کرنے سے تکلیف میں نمایاں کمی ہوتی ہے۔ اکثر کھلاڑی اس طریقے کو استعمال کرتے ہیں۔ اس طرح برف کے پانی میں صاف کپڑا بھگو کر متاثرہ جگہ پر اسے رکھنے سے اندرونی چوٹ کی وجہ سے جسم پر نیل پڑنے کی شکایت بھی ختم ہوجاتی ہے۔ یہ عمل 20 منٹ تک جاری رکھنا چاہیئے۔ اس سے زیادہ دیر تک یہ عمل جاری رکھنے سے جلد کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
    گرم پانی

    گرم پانی سے سینکائی آرام اور راحت کا سبب ہے۔ لیکن جدید تحقیق کے مطابق گرم پانی دیگر تکالیف کا بھی علاج ہے۔
    بلڈ پریشر

    اس کے لئے لیموں کی شکنجبیں کا لگا تار استعمال بہت مفید ہے دو ماہ تک دن میں دو یا تین بار اس کا استعمال کریں افاقہ ہوگا۔
    اروی کے خواص

    • ورم اور چوٹ کے مقام پر اروی کو جوش دے کر شہد میں ملا کر لگانے سے آرام آجاتا ہے اور چوٹ کی وجہ سے ہونے والی سوجن بھی ختم ہوجاتی ہے۔
    • گرمیوں کے موسم میں عموماً منہ میں چھالے پڑ جاتے ہیں۔ بعض اوقات گرم اروی خشک کر کے باریک پیس لیں یہ سفوف تھوڑا تھوڑا منہ میں چھڑکیں چند بار کے استعمال سے چھالے ختم ہوجائیں گے۔
    • جلدی امراض مثلاً خارش اور داد میں اروی کو اندرونی اور بیرونی طور پر استعمال کرنا مفید ہوتا ہے۔ اگر کسی زخم سے خون بہہ رہا ہو تو اروی کے پتوں کا رس نکال کر پلانے اور متاثرہ جگہ پر لگانے سے خون بند ہوجاتا ہے۔
    • بعض اوقات زیر جلد گلٹیاں اور گانٹھیں ہوجاتی ہیں۔ ان گلٹیوں کو گھلانے کے لئے اروی بہت مفید ہے۔ اروی کے پتے اور ڈنڈیاں لے کر ان کا رس نکال لیں۔ اس میں قدرے نمک ملا کر گلٹیوں والی جگہ پر لیپ کریں۔ چند بار کے استعمال سے گلٹیاں گھل جائیں گی۔
    • بالوں کو گرنے سے روکنے کے لئے اور نئے بال اگانے کے لئے اروی کے پتوں کا استعمال بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔ اروی کے پتوں کا رس بالوں میں لگانے سے بال گرنے بند ہوجاتے ہیں اور نئے بال اگنے لگتے ہیں۔ بھڑ یا اس قسم کا کوئی کیڑا کاٹ لے تو جلد میں بڑی تکلیف ہوتی ہے اور سوزش بھی ہوجاتی ہے اگر کاٹی ہوئی جگہ پر اروی کا رس لگا دیا جائے تو فوراً زہرا اتر جاتا ہے اور تکلیف ختم ہوجاتی ہے۔
    نکسیر کو روکنا

    گرمیوں میں نکسیر بہت پھوٹتی ہے خاص طور پر بچوں کو یہ تکلیف عموماً ہوتی ہے اگر نکیسر پھوٹ جائے تو خون کے چند قطرے نکلنے کے بعد سانس روک لیں نکسیر بند ہوجائے گی۔
    پرانی کھانسی ختم

    انار کے چھلکے کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا (تقریباً 2.5 اسکوائر سینٹی میٹر) چبانے سے الرجک اور پرانی کھانسی ختم ہوجائے گی۔
    موٹا ہونے کی ترکیب

    • ایک عدد میٹھا سیب رات کے وقت چاقو سے چھیل کر چینی یا شیشے کی پلیٹ میں رکھ کر تمام رات باہر ایسی جگہ پر رکھیں جہاں چاند کی روشنی اور شبنم اس پر اچھی طرح پڑتی رہے۔ صبح منہ ہاتھ دھونے کے بعد یہ قاشیں کھائیے۔ چند دنوں میں دبلے جسم میں مناسب موٹائی پیدا ہوجائے گی اور چہرے پر بھی تازگی اور چمک پیدا ہوجائے گی۔ ایک ماہ بلا ناغہ استعمال کریں تو بہتر ہوگا۔
    • اور کیلے بھی روزانہ کھائیے۔ اس سے وزن بڑھتا ہے۔ قد کو بڑھانے کے لئے روزانہ ساڑھے گیارہ یا بارہ گھنٹے سوئیے اگر اتنے گھنٹے کی نیند نہ ہو تو لیٹے ہی رہے۔ قد گھٹانے کے لئے روزانہ ساڑھے چھہ سات گھنٹے سوئیے۔
    آخری ادارت منجانب ناز گُل : 06-05-2013 وقت 01:38 PM

  4. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے ناز گُل کا شکریہ ادا کیا:

    نگار (06-06-2013)

  5. #3
    رکنِ خاص نگار کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Dec 2011
    پيغامات
    5,360
    شکریہ
    663
    357 پیغامات میں 424 اظہار تشکر

    جواب: صحت

    مچھروں سے نجات ھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھا
    ویسے یہ لاسٹ لیکچر پسند آیا موٹاپے والا
    اضافی اور مفید معلومات شیئر کرنے پہ آپ کا شکریہ


  6. #4
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Apr 2011
    پيغامات
    291
    شکریہ
    18
    35 پیغامات میں 52 اظہار تشکر

    جواب: صحت

    تصدیق کیلئے حوالہ ساتھ ضرور لکھیں ۔
    لائی حیات آئے قضا لے چلی چلے
    اپنی خوشی نہ آئے نہ اپنی خوشی چلے

  7. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے محمدمعروف کا شکریہ ادا کیا:

    بےباک (08-14-2014)

  8. #5
    رکنِ خاص saba کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Jan 2014
    پيغامات
    345
    شکریہ
    96
    195 پیغامات میں 273 اظہار تشکر

    جواب: صحت

    بہت اچھی معلومات شئیر کی آپ نے۔بہت شکریہ

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University