نتائج کی نمائش 1 تا: 3 از: 3

موضوع: آسمانی کھیت

  1. #1
    ناظم سیما کا اوتار
    تاريخ شموليت
    May 2011
    پيغامات
    2,514
    شکریہ
    409
    125 پیغامات میں 159 اظہار تشکر

    آسمانی کھیت

    آسمانی کھیت
    کراچی — گزشتہ دنوں کراچی شہر میں پاکستان کے پہلے "ماحولیاتی میوزیم" کا افتتاح ہوا، جس میں ملک میں بڑھتی ہوئی آلودگی کو کم کرنے کے لیے کچرے اور فاضل اشیاء کے استعمال کے مختلف طریقوں کو متعارف کرایاگیا ہے۔ سوکھی گھاس اور لکڑیوں سے بنی چار دیواری سے بنائے گئے میوزیم میں اندر داخل ہوتے ہی زمین سے کئی فٹ اوپر ہوا میں لہراتا ہوا ایک کھیت تھا جہاں کئی فٹ اونچی بلندی پر پالک، پیاز اور دیگر سبزیوں کے بیجوں کو پرانی استعمال شدہ پولیتھین بیگز میں باندھ کر لکڑی اور رسیوں کی مدد سے زمین سے اوپر لٹکایاگیا ہے۔فضلے سے کھاد بناکر اس میں بیجوں کو شامل کرکے اسے شاپنگ بیگ کا استعمال کیا گیا ہے۔ کراچی میں جہاں زیادہ تر فلیٹ اور پلازہ بنانے کے رجحان میں اضافہ کے ساتھ زمین بہت کم اور مہنگی ہے اور سبیزیاں اگانے کے لیے زیادہ جگہ درکار نہیں اس طریقے سے کم زمین میں زیادہ سبزیاں اگائی جا سکتی ہیں اس طریقے کو " آسمانی کھیت" کا نام دیاگیا ہے ۔ میوزیم کے دوسری طرف 'ایندھن پیک' میں لکڑی اور کپڑے کو ایک سانچے میں ڈال کر رکھا گیا ہے۔ یہ طریقہ بھٹیوں میں جلانے کے لیے ایندھن کا کام دیتا ہے جس سے بجلی بھی پیدا کی جا سکتی ہے۔ فیکٹریوں سے نکلنے والا کیمیکل ملا پانی انسانی صحت کے لیے زہر سے کم نہیں اور جب یہی پانی سمندر میں جاکر ملتا ہے تو آبی حیات کی ہلاکتوں کا باعث بھی بن رہا ہے۔ ماحولیاتی میوزیم کے پیش کیے گئے نئے طریقے میں اس پانی کا استعمال بتایا گیا ہے کہ اس پانی سے ایسے درخت اگائے جائیں جن سے حاصل ہونےوالی لکڑی کو عمارتی کاموں اور فرنیچر سازی میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔


  2. #2
    ناظم سیما کا اوتار
    تاريخ شموليت
    May 2011
    پيغامات
    2,514
    شکریہ
    409
    125 پیغامات میں 159 اظہار تشکر

    جواب: آسمانی کھیت

    واہ جی واہ کیا بات ہے


  3. #3
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,191
    شکریہ
    2,175
    1,249 پیغامات میں 1,624 اظہار تشکر

    جواب: آسمانی کھیت

    بہت خوب سیما جی ، شاندار چیز سے تعارف کرایا ہے ،واہ جی واہہ
    ہم کو کمال حاصل ہے غم سے خوشیاں نچوڑ لیتے ہیں ۔
    اردو منظر ٰ معیاری بات چیت

  4. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے بےباک کا شکریہ ادا کیا:

    سیما (06-10-2013)

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University