نتائج کی نمائش 1 تا: 2 از: 2

موضوع: 6 ستمبر 1965 ایک تاریخی دن۔۔۔۔۔۔

  1. #1
    منتظم اعلی
    تاريخ شموليت
    Feb 2013
    پيغامات
    234
    شکریہ
    291
    119 پیغامات میں 184 اظہار تشکر

    6 ستمبر 1965 ایک تاریخی دن۔۔۔۔۔۔

    6 ستمبر 1965 وہ تاریخی دن جب مکار، عیار اور بزدل بھارت نے فجر سے پہلے ہمارے پاک وطن پر چوری چھپے حملہ کیا۔
    کفرکا ایک بدبودار سیلاب تھا جو اسلحے سے لیس فوجیوں کی صورت میں لاہور بارڈرپر واقع گاؤں ہڈیارہ پر قبضہ کرنے کے بعد برکی کی طرف بڑھ رہا تھا۔ بھارتیفوج کے کمانڈر انچیف نے بڑ ہانکی تھی کہ “ہم چھ ستمبر کو دوپہر کا کھانالاہور جم خانہ کلب میں کھائیں گے۔“بھارت کا خواب تھا کہ وہ پاکستان کودنیا کے نقشے سے مٹا دے گا مگر جس ملک کے رکھوالوں میں میجر عزیز بھٹیجیسے جیالے شامل ہوں اس کی طرف اٹھنے والی پر آنکھ بے بصر ہو جایا کرتی ہے۔
    بھارتیفوج اپنے بے پناہ اور جدید اسلحے کے زعم میں لاہور کی طرف بڑھی چلی آ رہیتھی۔ پاک فوج کی طرف سے ڈیڑھ سو کے قریب سرفروشان وطن بھارتی فوج کے اسسیل بے پناہ پر بندھ باندھنے کے لئے روانہ کئے گئے۔ مختصر سے اس دستے نےواہگہ بارڈر کے قریب بی آر بی نہر عبور کی اور اپنی اپنی جگہ پہنچ کرمورچے سنبھال لئے۔
    پاک فوج کے ایک آفیسر عبدالرحمٰن کا فوجی دستہ برکی سے آگے میدانِ جنگ میں مشرقی جانب مورچہ سنبھال چکا تھا۔
    ایک دوسرے آفیسر محمد سلیمان نے اپنے دستے کے ساتھ برکی اور بی آر بی کے درمیان پوزیشن سنبھال لی۔
    ایکتیسرے فوجی آفیسر محمد نذیر اپنے فوجی دستے سمیت میدان سے ہٹ کر اعلٰیحکام کے حکم کر انتظار کر رہے تھے۔ان کی مدد کے لئے توپ خانہ بھی موجودتھا۔ اس توپ خانے کے نگران نائیک محمد الیاس اور خان محمد بھی کیپٹن محمدانور کی قیادت میں محاذ پر پہنچ چکے تھے۔اس توپ خانے کے ساتھ توپ خانے کوہدایات جاری کرنے والے اور دشمن فوج پر گولہ باری کرانے والے ماہرین یعنی او پی حضرات بھی تھے۔
    قوم کو آج پھر ملک دشمن عناصر کے خلاف اسی تاریخی جذبے کی ضرورت ہے ایک ہو کر دہشت گردوں اور ملک دشمن عناصر کے خلاف لڑنا اور انہیں شکست دینا ہی وقت کی اہم ضرورت ہے۔۔۔

    تمام قوم کو 6 ستمبر کے دفاع پاکستان دن کی تہنیت پیش کرتے ہیں۔۔۔۔۔

  2. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل 3 اراکین نے aliimran کا شکریہ ادا کیا:

    بےباک (02-04-2014),عبادت (09-07-2013),تانیہ (10-10-2013)

  3. #2
    ناظم خاص تانیہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    مقام
    گجرات
    پيغامات
    7,868
    شکریہ
    949
    880 پیغامات میں 1,107 اظہار تشکر

    جواب: 6 ستمبر 1965 ایک تاریخی دن۔۔۔۔۔۔

    بہت شکریہ محترم
    نائس
    اللہ تعالی پاکستان کو ہمیشہ اپنی نگہبانی میں رکھے اور اسکے تمام دشمنوں کا منہ کالا کرے۔۔۔آمین



آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University