ویسے تو بندر کرتب دکھانے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں لیکن یہاں تو بندروں نے کچھ انوکھا ہی کر ڈالا۔انگلینڈ کے سفاری پارک میں موجود ان ننھے منے بندرون کو ایک کار کیا نظر آئی سب ہی اس پر چڑھ دوڑے اور اوپر سوار ہو کر خوب دھما چوکڑی مچائی۔ایسے میں ان کے ہاتھ کار کی چھت پر موجود سوٹ کیس لگ گئے،بس پھر کیا تھا شرارتی بندروں نے تو ہر چیز کھنگال ڈالی۔کسی کے ہاتھ سوٹ کیس میں موجود کپڑے لگے تو کوئی انہیں پہن کر اپنا شوق پورا کرنے لگا اور تو اور ان نٹ کھٹ بندروں نے تو گاڑی کے ٹائروں کے ساتھ چھیڑ خانی کرتے کرتے اس کے رِم تک نکال لئے۔ٹھیک ہی کہتے ہیں کہ بچوں سے واقعی شرارتوں میں کوئی نہیں جیت سکتا اب چاہے یہ بندروں کے ہی کیوں نا ہوں۔