جب کوئی چال چل گئے حالات
سارا عالم بدل گئے حالات
تیرے آتے ہی میری آنکھوں سے
اشک بن بن کے ڈھل گئے حالات
جس نے حالات سے بغاوت کی
اس کے گھر سر کے بل گئے حالات
اس کا حالات کو بھی علم نہیں
کس طرح، کیوں بدل گئے حالات
دیکھتا رہ گیا فلک گوہر
کتنے سورج نگل گئے حالات
?? ????