نتائج کی نمائش 1 تا: 6 از: 6

موضوع: حکیم اللہ محسود پر ڈرون حملہ

  1. #1
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,205
    شکریہ
    2,192
    1,260 پیغامات میں 1,635 اظہار تشکر

    حکیم اللہ محسود پر ڈرون حملہ

    ڈارون حملے میں تحریک طالبان کے سربراہ حکیم اللہ محسود ہلاک،

    میران شاہ…ایک برطانوی خبر ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ جمعہ کی شام کو شمالی وزیرستان میں ہونے والے ڈرون حملے میں کالعدم تحریک طالبان کے سربراہ حکیم اللہ محسود مارا گیا ہے،واضح رہے کہ اس امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے کے قریب میرانشاہ کے علاقے ڈانڈے درپہ خیل میں دوجاسوس طیاروں نے ایک گھر پر چار میزائل داغے جس سے گھر اورایک گاڑی تباہ ہوگئی۔حملے میں 4 افراد موقع پر ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوئے جو بعد میں دم توڑگئے۔ذرائع کاکہنا تھا کہ حملے میں تباہ ہونے والا گھر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا مرکز تھا ،جبکہ تباہ ہونیوالی گاڑی حکیم اللہ محسود کے زیر استعمال تھی۔حکیم اللہ محسود کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مرکز آتا رہتا تھا۔تاہم حملے کے وقت حکیم اللہ محسود کے گاڑی میں موجود ہونے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈرون حملے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دوکمانڈرطارق محسوداور عبداللہ مارے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حملے کے وقت مرکز میں کالعدم تحریک طالبان کی شوریِ کا اجلاس جاری تھا۔
    Mehsood2_11-1-2013_124790_l.jpg
    ہم کو کمال حاصل ہے غم سے خوشیاں نچوڑ لیتے ہیں ۔
    اردو منظر ٰ معیاری بات چیت

  2. #2
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,205
    شکریہ
    2,192
    1,260 پیغامات میں 1,635 اظہار تشکر

    جواب: حکیم اللہ محسود پر ڈرون حملہ

    میرانشاہ…شمالی وزیرستان میں حکیم اللہ محسودکی تدفین کردی گئی ۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں مارے جانے والے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ حکیم اللہ محسودکی تدفین کردی گئی۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکیم اللہ محسود کے علاوہ ان کے چچا، ڈرائیور اور دیگر ساتھیوں کے علاوہ گزشتہ روز ڈرون حملے میں ہلاک تمام افراد کی مختلف علاقوں میں تدفین کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کے نئے سربراہ کی تقرری کے لیے طالبان کی مجلس شوریٰ کا اجلاس آج ہوگا۔ نئے سربراہ کے لیے عمرخالد، ملافضل اللہ اور خالدعرف سجناکے نام زیرغور ہیں۔
    ہم کو کمال حاصل ہے غم سے خوشیاں نچوڑ لیتے ہیں ۔
    اردو منظر ٰ معیاری بات چیت

  3. #3
    رکنِ خاص سید انور محمود کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Apr 2012
    پيغامات
    754
    شکریہ
    198
    388 پیغامات میں 628 اظہار تشکر

    جواب: حکیم اللہ محسود پر ڈرون حملہ

    اب تو عقل آجانی چاہیے کہ امریکہ کسی کا دوست نہیں۔ نواز شریف کے سیاسی باپ ضیاالحق اور جماعت اسلامی ہی امریکہ کو لائے تھے اور دہشت گرد بھی انکے ہی پالے ہوئے سانپ ہیں۔ ہزاروں پاکستانیوں کا قاتل ڈرون حملے میں مرا ہے، امید ہے آپ اس حقیقت تسلیم کرینگے۔
    سید انور محمود

  4. #4
    رکنِ خاص شاہنواز کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Mar 2012
    مقام
    کراچی پیارا پاکستان
    پيغامات
    968
    شکریہ
    610
    371 پیغامات میں 497 اظہار تشکر

    جواب: حکیم اللہ محسود پر ڈرون حملہ

    پاک طالبان مذاکرات ایک ایسا مسئلہ جس پر ابھی تک حکومت وقت کا واضح موقف سامنے نہیں آیا جس وقت حکیم اللہ محسود کی ڈرون حملہ میں ہلاکت کی خبر سامنے آئی تو حکومت وقت نے یہ موقف واضح کیا کہ ہم طالبان سے مذاکرات کرنے جارہے تھے لیکن امریکہ نے ڈرون حملہ کرکے مذاکرات کا عمل شروع ہونے سے قبل ہی سبوتاژ کردیا اب جبکہ یہ واقعہ ظہور پذیر ہوچکا ہے تو اور حکومت صرف ڈروں حملوں کی مخالفت کرتی ہے لیکن اس کی روک تھام کے
    لئےکوئی ٹھوس قدم نہین اٹھاتی یا ان کے گرانے کا بھی کوئی عزم نہیں ظاہر نہیں کرتی یہ ایک
    یہ ایک کھلا تضاد ہے کہ یہ حملے حکومت کی منشاء سے ہورہے ہیں

  5. #5
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Dec 2010
    مقام
    کراچی
    پيغامات
    393
    شکریہ
    65
    55 پیغامات میں 107 اظہار تشکر

    جواب: حکیم اللہ محسود پر ڈرون حملہ

    محترم انور محمود صاحب!
    آپ کی تحریر سے یہ ثابت ہوتا ہے اور ایک مرتبہ پہلے بھی عرض کیا تھا کہ ہم کیا کریں؟ کس کے پیچھے چلیں ، کس کو درست مانیں؟ محترمی! آپ خود بھی مطمئن نہیں ،اب باہر سے کوئی آئے گا نہیں جو سلیکٹ یا ایلیکٹ ہوگا وہ اسی ملک سے ہوگا۔
    دوسری بات یہ ہے کہ جنگوں کا اختتام عموما مذاکرات پر ہی ہوا ہے ، آپ امریکہ کو ہی دیکھ لیں کہ وہ بھی دس بارہ سال کی جنگ کے بعد افغان طالبان سے مذاکرات کا حامی ہی نہیں بلکہ شدت سے منتظر بھی ہے۔ اگر پاکستان اپنے علاقے میں لڑنے والے طالبان سے مذاکرات کے لیے کوئی لائحہ عمل اختیار کرتا ہے تو اس پر امریکہ کو یا کسی دوسرے ملک کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے۔ بلکہ امن و امان کے قیام ، معاشرتی اور معاشی استحکام کا حصول ہر مملکت کا بنیادی حق ہے۔ اس لیے اگر تحریک طالبان سے مذاکرات کے لیے کوئی راہ اختیار کی جاتی ہے تو اس میں برائی نہیں ہے۔ اب ایسے موقع پر حملہ کرنا کہ جس وقت تمام امور طے کیے جارہے تھے بلکہ طے کیے جاچکے تھے، پاکستان دشمنی نہیں تو اور کیا ہے؟
    آخری ادارت منجانب سرحدی : 11-09-2013 وقت 11:37 AM


    -------------------------
    اب جس کے جی میں آئے وہی پائے روشنی
    ہم نے تو دل جلاکے سرِ راہ رکھ دیا
    ---------------------

  6. #6
    منتظم اعلی
    تاريخ شموليت
    Feb 2013
    پيغامات
    234
    شکریہ
    291
    119 پیغامات میں 184 اظہار تشکر

    جواب: حکیم اللہ محسود پر ڈرون حملہ

    سرحدی بھائی میں آپ سے اختلاف رکھتا ہوں۔ جنگیں دوسرے ملکوں کے لوگوں سے ہوں تو مذاکرات بہتر حل ہوتا ہے لیکن ایسے افراد سے ہوں کہ جو اپنے ہی علاقوں سے اٹھیں اور اپنے مطالبات منوانے کے لئے بندوق اٹھا لیں تو ان سے مذاکرات تب تک نہیں ہو سکتے جب تک وہ سرنڈر نہ کر دیں اور اگر ان سے اس طرح مذاکرات کئے جائیں جس طرح اب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تو ملک کا ہر فرد اپنے مطالبات کے لئے یہی صورتحال پیدا کر کے اپنے مطالبات منوانے کی کوشش کریں گے کس کس سے مذاکرات کریں گے آپ؟ امریکہ کی مثال دی جاتی ہے تو امریکہ ایک فریق سے مذاکرات کر رہا ہے جو دوسرے ملک میں موجود ہیں جکہ طالبان کا معاملہ ایسا نہیں ان نام نہاد مجاہدین نے نہ صرف قبائلیوں پر ظلم و ستم کئے اور ان کو اس جنگ میں ڈھال کے طور پر استعمال کیا بلکہ پاکستان کے لوگوں کو خانہ جنگی کی صورت میں مبتلا کیا۔ یہ کسی دوسرے ملک کے لوگوں سے لڑنے سے زیادہ خطرناک بات ہے اور فسادی ہونے کی حیثیت سے ان سے مذاکرات کرنا ایسے ماحول میں کہ ان کی منتیں کی جائیں انتہائی خطرناک ہے۔

    رہی بات امریکہ کے ڈرون حملے کی تو میں اس کے بھی سخت مخالف ہوں پاکستان کی سرحدوں کی خلاف ورزی کرنا ہی ڈرون کا سب سے بڑا جرم ہے مگر حکمرانوں کی آنکھ کا تارا ہے اس لئے فوج بھی سوائے منہ دیکھنے کے کچھ نہیں کر سکتی۔
    نحن عشاق الحسین ع
    اگر آپ حق پر کھڑے ہیں توآپ کو چلا کربات کرنے کی ضرورت نہیں
    اور اگر آپ حق پر نہیں ہیں تو چلا کربات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں


آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University