نتائج کی نمائش 1 تا: 3 از: 3

موضوع: خودی ۔علامہ محمد اقبال

  1. #1
    معاون سبطین جی کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2013
    مقام
    shahkot
    پيغامات
    93
    شکریہ
    0
    34 پیغامات میں 47 اظہار تشکر

    خودی ۔علامہ محمد اقبال

    حضرت علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کی تصنیف بال جبرئیل کی غزل
    خودی ہو علم سے محکم تو غیرت جبریل اگر ہو عشق سے محکم تو صور اسرافیل
    عذاب دانش حاضر سے باخبر ہوں میں کہ میں اس آگ میں ڈالا گیا ہوں مثل خلیل
    فریب خوردہ منزل ہے کارواں ورنہ زیادہ راحت منزل سے ہے نشاط رحیل
    نظر نہیں تو مرے حلقہ سخن میں نہ بیٹھ کہ نکتہ ہائے خودی ہیں مثال تیغ اصیل
    مجھے وہ درس فرنگ آج یاد آتے ہیں کہاں حضور کی لذت ، کہاں حجاب دلیل!
    اندھیری شب ہے ، جدا اپنے قافلے سے ہے تو ترے لیے ہے مرا شعلہ نوا ، قندیل
    غریب و سادہ و رنگیں ہے داستان حرم نہایت اس کی حسین ، ابتدا ہے اسمعیل

  2. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے سبطین جی کا شکریہ ادا کیا:

    بےباک (11-11-2013)

  3. #2
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,134
    شکریہ
    2,100
    1,211 پیغامات میں 1,583 اظہار تشکر

    جواب: خودی ۔علامہ محمد اقبال

    ہم کو کمال حاصل ہے غم سے خوشیاں نچوڑ لیتے ہیں ۔
    اردو منظر ٰ معیاری بات چیت

  4. #3
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,134
    شکریہ
    2,100
    1,211 پیغامات میں 1,583 اظہار تشکر

    جواب: خودی ۔علامہ محمد اقبال

    خودی کا سر نہاں لا الہ الا اللہ
    خودی کا سر نہاں لا الہ الا اللہ
    خودی ہے تیغ، فساں لا الہ الا اللہ
    یہ دور اپنے براہیم کی تلاش میں ہے
    صنم کدہ ہے جہاں، لا الہ الا اللہ
    کیا ہے تو نے متاع غرور کا سودا
    فریب سود و زیاں ، لا الہ الا اللہ
    یہ مال و دولت دنیا، یہ رشتہ و پیوند
    بتان وہم و گماں، لا الہ الا اللہ
    خرد ہوئی ہے زمان و مکاں کی زناری
    نہ ہے زماں نہ مکاں، لا الہ الا اللہ
    یہ نغمہ فصل گل و لالہ کا نہیں پابند
    بہار ہو کہ خزاں، لا الہ الا اللہ
    اگرچہ بت ہیں جماعت کی آستینوں میں
    مجھے ہے حکم اذاں، لا الہ الا اللہ
    ہم کو کمال حاصل ہے غم سے خوشیاں نچوڑ لیتے ہیں ۔
    اردو منظر ٰ معیاری بات چیت

  5. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے بےباک کا شکریہ ادا کیا:

    تانیہ (11-12-2013)

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University