نتائج کی نمائش 1 تا: 10 از: 10

موضوع: مجھ سے ملیے میں ہوں جازی

  1. #1
    ناظم جاذبہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Dec 2013
    مقام
    کراچی ، پاکستان
    پيغامات
    603
    شکریہ
    814
    382 پیغامات میں 575 اظہار تشکر

    مجھ سے ملیے میں ہوں جازی

    اپنا تعا رف شروع کر کے میں خود شش و پنج میں مبتلا ہوں جو کے میرے خیال سے بےمعنی ہی ہے کیونکہ زیادہ کچھ ہے ہی نہیں بتانے کو - خیر ایک نامعقول سی کوشش ہی گردان لیجیے گا اسے -
    اپنے بارے میں مجھے یہ گماں ہے کہ مجھے اردو ادب سے رغبت ہے لیکن دماغ ہے کے یہ ماننے کو تیار نہیں - اکثر اسی تلاش میں انٹرنیٹ پر سرگرداں رہتی ہوں جس کی بدولت آپ کے سامنے حاضر ہوں- انکل گوگل سے یہاں کا پتا ملا تمام فورم کا بغور جائزہ لینے کے بعد رکنیت کا فیصلہ طے پایا - اب اپ لوگوں کے کان کھانے کے لئے ہر سامان سے لیس ہوں -
    کراچی سے میرا تعلق ہے اور ایک طالب علم ہوں - چھوٹی سی فیملی ہے جو کے پانچ افراد پر مشتمل ہے - ہم تین بہن بھا ئی ہیں اور امی ابو- مشاغل بہت سے ہے بس موسم کی مناسبت سے تبدیل ہوتے رہتے ہیں اگر کوئی مجھے موڈی کہے تو غلط نہ ہوگا پرہر کام کو یکسوئی سے کرنا عادت ہے بس ایک بیچینی رہتی ہے اگر کام ہو نہ جائے - اپنے تمام مشاغل میں بفضل الله لوگوں کی داد و تحسین سمیٹتی آئی ہوں - بس الله کا کرم ہے جناب کبھی .........
    کیا خیال ہے کچھ آگے کے لئے بھی چھوڑ دیا جائے آپ لوگ بھی اپنی چھٹی کے منتظر ہوں گے -



  2. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل 5 اراکین نے جاذبہ کا شکریہ ادا کیا:

    شاہد نذیر (04-13-2014),بےباک (12-05-2013),ابوسفیان (01-29-2014),اوشو (12-06-2013),سرحدی (01-23-2014)

  3. #2
    رکنِ خاص سقراط کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    1,469
    شکریہ
    35
    149 پیغامات میں 217 اظہار تشکر

    جواب: مجھ سے ملیے میں ہوں جازی

    بہت ہی مختصر تعارف دیا آپ نے کچھ مزید لکھئے اپنے بارے میں
    اور کان کھانے کے ہتھیار تو آپ کے بالکل بیکار ہیں یہاں کیوں کہ آپ لیٹ ہیں آپ سے پہلے اور لوگ یہ کام پہلے ہی کرچکے ہیں پھر بھی آپ کو ویلکم اور آپ کے آنے سے واقعی مسرت ہوئی ہے
    ویلکم اردو منظر پر
    سہما سہما ڈرا سا رہتا ہے
    جانے کیوں جی بھرا سا رہتا ہے



  4. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل 3 اراکین نے سقراط کا شکریہ ادا کیا:

    شاہد نذیر (04-13-2014),بےباک (12-05-2013),ابوسفیان (01-29-2014)

  5. #3
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,205
    شکریہ
    2,192
    1,260 پیغامات میں 1,635 اظہار تشکر

    جواب: مجھ سے ملیے میں ہوں جازی

    عجیب سی بات ہے ، جس کان کو پکے ہوئے۔ چالیس بہاریں بھی عرصے سے گزر چکی ہوں ، اب تو وہ کان گلنے کے قریب ہے ،
    خیر ہم منع بالکل نہیں کریں گے ۔کیونکہ آپ ہر طرح کے کیل کانٹوں سے لیس ہو کر تشریف لائی ہیں ، جہاں دنیا بھر کے افسانے سن سن کر کان پک چکے ہوں ان پر مزید مشق سخن کرنے کی اجازت ہے اس سمع خراشی پر آپ کو ایوارڈ بھی دیا جا سکتا ہے ، اردو منظر کے سب قارئین کی طرف سے آپ کو خوش آمدید
    جازي.gif

    آپ کا مسکراتا ہوا تعارف بہت کم سا لگا ، شاید آپ اپنے منہ سے مس مٹھو نہیں بننا چاہتی ،
    ہمیں امید ہے بلکہ ہم امید کا دامن پکڑ کر امید لگائےبیٹھے ہیں کہ آپ کی کھِلی ہوئی تحریر یں
    اردو منظر کے فورم پر چار چاند کے بجائے مکمل چاندنی بکھیریں گی ،
    ہم کو کمال حاصل ہے غم سے خوشیاں نچوڑ لیتے ہیں ۔
    اردو منظر ٰ معیاری بات چیت

  6. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے بےباک کا شکریہ ادا کیا:

    شاہد نذیر (04-13-2014)

  7. #4
    ناظم خاص تانیہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    مقام
    گجرات
    پيغامات
    7,924
    شکریہ
    952
    882 پیغامات میں 1,109 اظہار تشکر

    جواب: مجھ سے ملیے میں ہوں جازی

    تعارف کے لیے شکریہ محترمہ اردو منظر پہ ہمیشہ خوش آمدید آپکی طرف سے خوبصورت تحاریر کا انتظار رہیگا



  8. #5
    ناظم اوشو کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Dec 2010
    پيغامات
    357
    شکریہ
    58
    46 پیغامات میں 79 اظہار تشکر

    جواب: مجھ سے ملیے میں ہوں جازی

    جازی جی ! بہت اچھا لگا آپ کے بارے میں جان کر۔ اپنے مشاغل کے بارے میں بھی کچھ بتائیے۔ ہم امید کرتے ہیں آپ کی طرف سے ہمیں اچھی اچھی اور مفید شیئرنگ موصول ہوں گی۔ خوش رہیں بہت جئیں
    بہ لبم رسیدہ جانم ، تو بیا کہ زندہ مانم
    پس ازاں کہ من نمانم ، بہ چہ کار خواہی آمد

  9. #6
    منتظم اعلی
    تاريخ شموليت
    Feb 2013
    پيغامات
    234
    شکریہ
    291
    119 پیغامات میں 184 اظہار تشکر

    جواب: مجھ سے ملیے میں ہوں جازی

    آپ کا کمیاب تعارف پڑھ کر اچھا لگا۔ کمیاب اس لئے کہ تعارف سے کم روز مرہ کے مسائل سے بھرپور نشست ہے۔ تعارف تو ہوتا ہے "میں" کے نام سے اور خصوصیات سے آپ نے تو "میں" کے نام اور خصوصیات کی بجائے "میں" کی ماحولیات پیش کر دیں۔
    رہی بات ادب سے رغبت کی تو دل مانے نہ مانے ادب سے رغبت رکھنا ہی اچھا ہے بے ادب بندہ یا بندی ادیب بھی ہو جائے تو عزت خودی نصیب نہیں ہوتی۔
    آخر میں آپ کے گرد و پیش کا جائزے کا انداز اچھا لگا۔ امید ہے اسی قبیل کی مزیدار تحاریر پڑھنے کو ملتی رہیں گی۔
    ہم تو وہ لوگ ہیں جنہیں سبق یاد کرنے پر بھی چھُٹی نہیں ملتی اور یاد نہ کرنے پر بھی محروم کرم رہتے ہیں۔
    یعنی "اس کو چھُٹی نہ ملی جس نے سبق یاد کیا" کا مفہوم نہ ادھر سے ہمارا اور نہ اُدھر سے۔۔۔
    فورم پر خوش آمدید اور لکھنے اور پڑھنے کے لئے پیشگی شکریہ۔۔۔۔
    نحن عشاق الحسین ع
    اگر آپ حق پر کھڑے ہیں توآپ کو چلا کربات کرنے کی ضرورت نہیں
    اور اگر آپ حق پر نہیں ہیں تو چلا کربات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں


  10. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل 2 اراکین نے aliimran کا شکریہ ادا کیا:

    شاہد نذیر (04-13-2014),بےباک (12-08-2013)

  11. #7
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Apr 2011
    پيغامات
    291
    شکریہ
    18
    35 پیغامات میں 52 اظہار تشکر

    جواب: مجھ سے ملیے میں ہوں جازی

    شکریہ
    لائی حیات آئے قضا لے چلی چلے
    اپنی خوشی نہ آئے نہ اپنی خوشی چلے

  12. #8
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    831
    شکریہ
    246
    110 پیغامات میں 168 اظہار تشکر

    جواب: مجھ سے ملیے میں ہوں جازی

    اردو منظر پر خوش آمدید جازی جی
    اے وطن پیارے وطن پاک وطن

  13. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے انجم رشید کا شکریہ ادا کیا:

    جاذبہ (01-16-2014)

  14. #9
    ناظم جاذبہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Dec 2013
    مقام
    کراچی ، پاکستان
    پيغامات
    603
    شکریہ
    814
    382 پیغامات میں 575 اظہار تشکر

    جواب: مجھ سے ملیے میں ہوں جازی

    انجم رشید آپکا بہت بہت شکریہ

  15. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل 2 اراکین نے جاذبہ کا شکریہ ادا کیا:

    شاہد نذیر (04-13-2014),بےباک (01-17-2014)

  16. #10
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Dec 2010
    مقام
    کراچی
    پيغامات
    393
    شکریہ
    65
    55 پیغامات میں 107 اظہار تشکر

    جواب: مجھ سے ملیے میں ہوں جازی

    اردو منظر پر خوش آمدید اُمید ہے کہ یہاں پر سیکھنے ، سکھانے کا عمل جاری رہے گا۔
    آپ کا تعارف اجمالاً پڑھا بہت اچھا لگا
    اُمید ہے کہ اردو منظر کے ذریعہ آپ بہت اچھا شیئر کریں گی۔


    -------------------------
    اب جس کے جی میں آئے وہی پائے روشنی
    ہم نے تو دل جلاکے سرِ راہ رکھ دیا
    ---------------------

  17. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل 3 اراکین نے سرحدی کا شکریہ ادا کیا:

    شاہد نذیر (04-13-2014),بےباک (01-23-2014),جاذبہ (01-29-2014)

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University