ایک مونگ پھلی بیچنے والا ایک بینک کے سامنے مونگ پھلی بیچتا تھا ۔
اس کا ایک دوست اس کے پاس آیا اور سو روپیہ ادھار مانگا ۔
مونگ پھلی بیچنے والے نے کہا ،یار میں آپ کو سو روپیہ تو ادھار یعنی لون دے سکتا ہوں ، مگر مجبوری ہے۔
اس کے دوست نے پوچھا کیا مجبوری ہے ،
مونگ پھلی فروخت کرنے والا بولا ، میرا اس بینک والوں سے ایک ایگرمنٹ ہو چکا ہے ، کہ نہ وہ کسی کو مونگ پھلی فروخت کریں گے اور نہ میں کسی کو کوئی لون ( ادھار ) دوں گا ،