صفحہ 1 از 3 123 آخریآخری
نتائج کی نمائش 1 تا: 10 از: 28

موضوع: جناب مبشر نذیر صاحب کی صحت کے لئے خصوصی دعا کی اپیل

  1. #1
    معاون
    تاريخ شموليت
    Mar 2012
    پيغامات
    94
    شکریہ
    0
    29 پیغامات میں 55 اظہار تشکر

    جناب مبشر نذیر صاحب کی صحت کے لئے خصوصی دعا کی اپیل

    میرے ایک بہت ہی عزیز دوست مبشر نذیر صاحب کا سعودی عرب میں ایکسیڈنٹ ہو گیا ہے۔ تشویش ناک حالت میں icu میں داخل ہیں۔
    اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اُنکو جلد سے جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے اور اُن کے خاندان پر اُنکا سایہ قائم و دائم رکھنے۔ آمین
    آپ احباب سے بھی دعا کی اپیل ہے۔

  2. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل 4 اراکین نے نجم الحسن کا شکریہ ادا کیا:

    شاہنواز (03-05-2014),بےباک (12-23-2013),تانیہ (12-24-2013),نگار (12-24-2013)

  3. #2
    معاون
    تاريخ شموليت
    Mar 2012
    پيغامات
    94
    شکریہ
    0
    29 پیغامات میں 55 اظہار تشکر

    جواب: افسوسناك خبر:خصوصي دعاون كي درخواست

    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    میرے پیارے بھائیو اور بہنو
    ہم سب اس وقت ایک مشکل وقت سے گذررہے ہیں ۔ ہمارے بھائی اور استاد محترم مبشر نذیر اس وقت زندگی اور موت کی کشمش میں مبتلا ہیں۔ اللہ انہیں جلد از جلد صحت یاب کرے ، آمین
    اس قسم کے مواقع وہ ہوتے ہیں جب انسان بکھر جاتا ہے، وہ بے صبر ی کا مظاہرہ کرتا اور مایوسی کا شکار عام طور ہر ہوجاتا ہے۔ یہی وہ موقع ہوتا ہے جب شیطان بھی بہت زیادہ دراندازی کرتا اور انسان کو اپنے رب سے بدگمان کرنے کی پوری کوشش کرتا ہے۔ چنانچہ ہمیں اپنے بھائی کے سکھائے ہوئے سبق کو یاد رکھنا ہے کہ امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا، مایوسی سے گریز کرنا ہے۔ ہر صورت میں صبر و استقامت کا پیکر بننا ہے اور اپنے پیارے رب کے بارے میں ادنی سی بدگمانی ، خیال ،وہم یا شکایت کو دل و زبان پر نہیں لانا۔ ہمیں ہر صورت میں اپنے رب پر بھروسہ کرنا ہے، ڈاکٹروں کی منفی باتوں کے باوجود اسی رب پر بھروسہ کرنا ہے جو زیرو فی صد چانس کو سو فی صد کردینے پر پوری طرح قادر ہے۔ اسی رب کو اپنے معاملات سونپ دینے ہیں جس کی حکمت و قدرت کے تحت یہ کارخانہ قدرت چل رہا ہے۔ اور اسی رب کی مشیت و فیصلے پر راضی رہنا ہے جس کے قبضہ قدرت میں سب کچھ ہے۔
    یہی سبق ہے جو اللہ نے ہمیں قرآن کے ذریعے دیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی کردار کے ذریعے اس سبق کو ازبر کرایا، صحابہ نے اس پر لبیک کہا ۔ یہی وہ سبق ہے جس کی تبلیغ ہمارے بھائی مبشر نے کی ہے۔
    قرآن نے بتادیا کہ اللہ نے مومنین کی جان اور ان کے مال جنت کے بدلے میں خرید لئے ہیں ۔ چنانچہ ہمارے ہاتھ ، پاؤں، دماغ، غرض بدن کا ہر عضو بک چکا ہے ۔ جس طرح بیچے ہوئے مال پر سیلر کا کوئی حق نہیں ہوتا اسی طرح ہمارا کوئی حق نہیں اپنی جانوں اور مالوں پر۔ بس یہ اس رب کا فیصلہ ہے وہ جس طرح چاہے انہیں استعمال کرے۔
    میرے بھائیو اور بہنو!اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پوری زندگی خدا کے فیٖصلوں پر راضی رہنے کی مثال ہے۔ وہ وقت یاد کریں کہ آپ کے صاحبزادے آپ کے ہاتھوں میں دم توڑ رہے ہیں ۔ اور آپ کی آنکھوں سے آنسو جار ی ہیں ۔ آپ فرمارہے ہیں کہ آنکھیں نم ہیں اور دل غمگین ہے لیکن ہم اپنے رب کے فیصلے کے خلاف کوئی بات نہیں کہیں گے۔
    میرے بھائیو اور بہنو! اس وقت کسی قسم کی مایوسی کی کوئی ضرورت نہیں۔ مبشر بھائی کو جس وقت گاڑی نے ہٹ کیا ، ان کی موت اسی وقت واقع ہوسکتی تھی اور ہم کچھ نہ کرسکتے تھے۔ لیکن ہمارے رب نے انہیں بچالیا۔ اسی طرح جب ڈاکٹروں نے ان کے دماغ کا آپریشن کیا تو بتادیا تھا کہ اس دوران بھی موت ہوسکتی ہے لیکن ہمارے رب نے کرم کیا اور انہیں زندگی دی۔ آج وہ دو دن سے بستر پر ہیں ۔ آگے کیا ہوگا کسی کو پتا نہیں ۔ لیکن ہمیں اپنے رب پر بھروسہ کرنا ہے ، اسی سے لو لگانی ہے اور کوئی منفی بات نہیں سوچنی۔ بس یہی مانگنا ہے کہ اللہ ہمارے بھائی کو دوبارہ ہمارے درمیان صحیح سالم لے آئے۔ ہم نے اپنے معاملات خدا ہی سونپنے ہیں۔
    کل کو اگر اللہ کی مشیت کا فیصلہ خدا نخواستہ ہماری دعاؤں کے برعکس ہوتا ہے تو پھر اس کی رضا میں راضی رہنا ہی اصل بندگی ہے۔ یہی غلاموّں کا شیوہ ہے کہ وہ مالک کے ہر حکم پر سر تسلیم خم کرتے ہیں ۔ اور کیوں نہ کریں، وہ مالک سراپا خیر ہے، سرتاسر نفع بخش ہے، بہت دانا اور حکیم ہے، بہت بہترین فیصلہ کرنے والا ہے۔
    میرے بھائیو اور بہنو! ہمارے بھائی نے ہمیں ہمیشہ خدا پرستی کا درس دیا ۔ انہوں نے کبھی لوگوں کو اپنی تقلید کے لئے نہیں بلایا بلکہ یہی نصیحت کی اللہ کی بندگی اختیار کرو۔آئیے ! اپنے بھائی اور استاد کے سبق کو دہرائیں کہ ہم کسی صورت میں مایوس نہیں ہونگے، اپنے رب پر بھروسہ کریں گے، اسی سے مانگیں گے، اسی سے امیدیں وابستہ کریں گے اور کسی بھی نتیجے کی صورت میں اپنے رب کے بارے میں شکایت کا ایک لفظ بھی دل و دماغ میں لے کر نہیں آئیں گے۔
    اے اللہ! اس مشکل گھڑی میں ہمارا ساتھ دیجے، اپنے فرشتوں کے ذریعے ہم پر سکینت نازل کردیجے، ہمارے بھائی کو صحت دے دیجئے ، ان کے خاندان پر اپنی خاص رحمت نازل فرمائیے۔ اور اس آزمائش میں ہم سب کو اس راہ پر چلائیے جس سے آپ راضی ہوجائیں ۔ آمین
    براہ مہربانی اس میسج کو جتنا ہوسکے مبشر بھائی کے چاہنے والوں میں پھیلائیے۔شکریہ

  4. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل 4 اراکین نے نجم الحسن کا شکریہ ادا کیا:

    شاہنواز (03-05-2014),بےباک (12-23-2013),تانیہ (12-24-2013),نگار (12-24-2013)

  5. #3
    معاون
    تاريخ شموليت
    Mar 2012
    پيغامات
    94
    شکریہ
    0
    29 پیغامات میں 55 اظہار تشکر

    جواب: افسوسناك خبر:خصوصي دعاون كي درخواست

    محترم بھائیو اور بہنو
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

    مبشر بھائی کی خیریت اور حادثے کی تفصیلات کافی لوگوں نے میل اور فون پر پوچھی ہے۔ میں اس حادثے کا پس منظر بتاتا چلوں کہ رات کو کھانا کھانے کے بعد مبشر بھائی اپنی اہلیہ کے ساتھ واک کرنے نیچے اترے ۔ انہوں نے اپنے ڈرائیور کو گیس کا سلنڈر بھران بھیج دیا ۔ دونوں واک کرتے ہوئے کوئی میڈیسن لینے کے لئے جارہے تھے کہ ایک جی ایم سی نے انکی وائف کو اور انہیں ہٹ کردیا۔ ان کی وائف نے ڈرائیور کو فون کرکے بلایا ۔ ڈرائیور کا بیان ہے کہ مبشر بھائی اس وقت تک ہوش میں تھے اور کچھ ورد کررہے تھے۔ بعد میں وہ بے ہوش ہوگئے۔ اس کے بعد ان کے دماغ کا آپریشن ہوا تاکہ سائڈ سے ہونے والی بلیڈنگ کو روکا جاسکے۔ اس وقت وہ آئی سی یو میں ہیں۔

    ابحھی گیا ہ بجے پاکستان کے مطابق میرے ہم زلف کی ہسپتا ل میں بات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مبشر بھائی حالت میں کچھ بہتری آئی ہے۔ اس کے علاوہ ایک اچھی خبر یہ ہے جو ہمارے دوست ریحان نے بتائی ہے جسے من و عن میں نیچے کاپی کررہا ہوں:

    میرے ایک دوست کے دوست جو ریڈیالوجسٹ ہیں یعنی
    An expert who employs the use of imaging to both diagnose and treat disease visualized within the human body
    انھوں نے ابھی مبشر اور بھابی دونوں کو وزٹ کیا تھا۔ سارے اسکیکنز کو انھوں نے خود دیکھا ہے۔ نیورو سرجن سے بات کی ہے اور پوری صورتحال کا خود جائزہ لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مبشر کا اصل مرکزی دماغ الحمدللہ پوری طرح محفوظ ہے۔ یعنی سانس اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت محفوظ ہے۔ اگر کوئی کمپلیکیشن نہیں آتی ہے تو موجودہ اسکینز کے مطابق ان کی ریکوری کا امکان الحمد للہ ستر فیصد ہے۔ انھوں نے تفصیل تو بہت کچھ بتائی ہے مگر اس کا خلاصہ یہی ہے۔ اگلے تین چار دن اہم ہیں جن میں دعا کریں کہ کوئی کمپلیکیشن نہ آئے۔مثلاً دماغ میں بلیڈنگ نہ ہو، پریشر دوبارہ نہ پیدا ہوجائے وغیرہ۔ اس کے بعد انشا ءاللہ ریکوری شروع ہوجائے گی۔

    بس آپ لوگوں سے دعا کی خاص درخواست ہے۔ اللہ کی رحمت کو ایک مرتبہ ہم سے مل کر متوجہ کرنے میں کامیاب ہوگئے تو عنقریب مبشر بھائی ہم سب کے درمیان اسی طرح ہنستے مسکراتے اپنے علم کا فیض ہم تک پہنچارہیں ہونگے۔

  6. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل 3 اراکین نے نجم الحسن کا شکریہ ادا کیا:

    بےباک (12-23-2013),تانیہ (12-24-2013),نگار (12-24-2013)

  7. #4
    معاون
    تاريخ شموليت
    Mar 2012
    پيغامات
    94
    شکریہ
    0
    29 پیغامات میں 55 اظہار تشکر

    جواب: افسوسناك خبر:خصوصي دعاون كي درخواست

    میرا دوست اور بھائی مبشر نزیر (دایئں ) آج زندگی اور موت کی کشمکش میں جدہ کے ہسپتال میں ہیں - یہ وقت مبشر بھائی کے لئے دعا کرنے کا ہے اور صبر کا وقت بھی ہے۔ اللہ تعالیٰ انہیں اور ان کی اہلیہ کو صحت یابی عطا فرمائیں۔ اور انہیں جلد از جلد دین کی مزید خدمت کا موقع عنایت فرمائیں۔ مجھے امید ہے کہ اللہ ہم سب کی سن لیں گے کیونکہ وہ بہت زیادہ محبت کرنے والے، رحم کرنے والے، شفیق، مہربان اور سننے والے ہیں۔ تو ہم سب اس رب کے سامنے دعا ہاتھ پھیلا کر دعا مانگتے ہیں ۔ اے ہمارے رب ہمارے بھائی کو صحت یاب کردیجئے، اس کی تکلیف کم کردیجے، اس کو اپنے لئے چن لیجے، اس کے علم سے ہمیں مزید فیض یاب ہونے کی توفیق دے دیجے، اس کی شفقت بھری باتوں سے ہمیں مزید استفادہ کرنے دیجے۔

  8. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل 2 اراکین نے نجم الحسن کا شکریہ ادا کیا:

    تانیہ (12-24-2013),نگار (12-24-2013)

  9. #5
    معاون
    تاريخ شموليت
    Mar 2012
    پيغامات
    94
    شکریہ
    0
    29 پیغامات میں 55 اظہار تشکر

    جواب: افسوسناك خبر:خصوصي دعاون كي درخواست

    اللہ تبارک وتعالی محترم مبشر صاحب پر خصوصی رحمت فرمائیں ،اللہ تعالی ان کو جلدشفاء کاملہ عاجلہ مستمرہ عطافرمائیں ،اللہ تعالی مبشر صاحب کو صحت کی نعمت سے نوازیں ،اس آزمائش پر انہیں صبر واستقامت دیں ،اس کو بلندی درجات کا ذریعہ بنائیں ،فیملیز اور دوست واحباب کو صبر وحوصلہ دیں آمین

  10. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل 3 اراکین نے نجم الحسن کا شکریہ ادا کیا:

    بےباک (12-24-2013),تانیہ (12-24-2013),نگار (12-24-2013)

  11. #6
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Dec 2010
    مقام
    کراچی
    پيغامات
    393
    شکریہ
    65
    55 پیغامات میں 107 اظہار تشکر

    جواب: افسوسناك خبر:خصوصي دعاون كي درخواست

    بہت افسوس ہوا یہ خبر سن کر۔
    اللہ تعالی مبشر صاحب اور ان کی اہلیہ پر اپنا فضل فرمائے، ان کی جملہ تکالیف دور فرماکر صحت مندانہ زندگی عطا فرمائے۔
    ہماری دعائیں مبشر صاحب اور ان کےخاندان کے لیے ہیں ، ان شاء اللہ ! اللہ پاک ان کو جلد صحت عطا فرمادیں گے۔


    -------------------------
    اب جس کے جی میں آئے وہی پائے روشنی
    ہم نے تو دل جلاکے سرِ راہ رکھ دیا
    ---------------------

  12. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل 4 اراکین نے سرحدی کا شکریہ ادا کیا:

    بےباک (12-24-2013),ابوسفیان (02-03-2014),تانیہ (12-24-2013),نگار (12-24-2013)

  13. #7
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,205
    شکریہ
    2,192
    1,260 پیغامات میں 1,635 اظہار تشکر

    جواب: افسوسناك خبر:خصوصي دعاون كي درخواست

    اللہ تعالی سے دعا ہے کہ محترم جناب مبشر نذیر صاحب اور ان کی اہلیہ محترمہ کو صحت کاملہ سے نوازے ، آمین۔
    مجھے ابھی ابھی علم ہوا ھے ، میں آج اپنے ذرائع سے مزید معلوم کرکے یہاں تفصیل دوں گا ، ان شاٗاللہ
    محترم جناب مبشر نذیر صاحب ایک وسیع علم رکھنے والے مخلص انسان ہیں ، ان کی صحتیابی کے لئے خصوصی دعاوں کی اپیل ہے ۔
    نجم الحسن صاحب ،شکریہ اس اطلاع پہنچانے کا ، اللہ تعالی ہماری دعاوں کو ضرور قبول فرمائیں گے ، بھائی مبشر نذیر صاحب کی دین کی سربلندی کے لئے کوششیں قابل تعریف ہیں ،
    اللہ تعالی ضرور مہربانی فرمائیں گے ، ان کو اور ان کی زوجہ محترمہ کو صحت کاملہ ، عاجلہ و نافعہ و دائمہ نصیب ہو ، آمین
    ہم کو کمال حاصل ہے غم سے خوشیاں نچوڑ لیتے ہیں ۔
    اردو منظر ٰ معیاری بات چیت

  14. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل 3 اراکین نے بےباک کا شکریہ ادا کیا:

    ابوسفیان (02-03-2014),تانیہ (12-24-2013),نگار (12-24-2013)

  15. #8
    معاون
    تاريخ شموليت
    Mar 2012
    پيغامات
    94
    شکریہ
    0
    29 پیغامات میں 55 اظہار تشکر

    جواب: افسوسناك خبر:خصوصي دعاون كي درخواست

    السلام عليكم:
    محترم بے باك صاحب
    بهاي مبشر صاحب كي خيريت معلوم كركے مجهے ضرور ميل كريں _یہ فورم بسا اوقات ميرا موبائل فون سبورٹ نهي كرتا _اور ميل كے ذريعه یہ نمبر ملا هےخيريت معلوم كرنے کے ليے
    اُنکے خاندان سے اُنکے اِس نمبر (00966569391719) پر
    >>>>>>> رابطہ فرما کر خیریت معلوم کرلیں اور اُنہیں اِس مُشکل وقت میں تنہائی کا
    >>>>>>> احساس نہ ہونے دیں
    نجم الحسن

  16. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل 3 اراکین نے نجم الحسن کا شکریہ ادا کیا:

    بےباک (12-24-2013),تانیہ (12-24-2013),نگار (12-24-2013)

  17. #9
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,205
    شکریہ
    2,192
    1,260 پیغامات میں 1,635 اظہار تشکر

    جواب: افسوسناك خبر:خصوصي دعاون كي درخواست

    میری آج بھائی مبشر نذیر صاحب کی اہلیہ محترمہ سے بات ہوئی ، انہوں نے بتایا ہے کہ جناب مبشر نذیر صاحب ابھی کومہ میں ہیں ، تاحال ہوش نہیں آیا ، محترمہ بہن صاحبہ خود بھی اس حادثے میں سخت چوٹیں کھائی ہوئی ہیں ، وہ بھی مبشر نذیر صاحب کے بارے میں کافی پریشان ہیں ، اللہ تعالی سے خصوصی دعا ہے اللہ تعالی ان کو صحت کاملہ سے نوازے ، آمین ،
    کل پھر میں معلوم کروں گا ، اور اطلاع دوں گا ، شکریہ
    ہم کو کمال حاصل ہے غم سے خوشیاں نچوڑ لیتے ہیں ۔
    اردو منظر ٰ معیاری بات چیت

  18. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل 2 اراکین نے بےباک کا شکریہ ادا کیا:

    تانیہ (12-24-2013),نگار (12-24-2013)

  19. #10
    رکنِ خاص نگار کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Dec 2011
    پيغامات
    5,360
    شکریہ
    663
    357 پیغامات میں 424 اظہار تشکر

    جواب: جناب مبشر نذیر صاحب کی صحت کے لئے خصوصی دعا کی اپیل

    اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ان کو صحت کاملہ عطا فرمائیں اور
    آمین ثمہ آمین

  20. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل 2 اراکین نے نگار کا شکریہ ادا کیا:

    شاہنواز (03-06-2014),تانیہ (12-24-2013)

صفحہ 1 از 3 123 آخریآخری

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University