نتائج کی نمائش 1 تا: 5 از: 5

موضوع: اشفاق احمد کی حکمت بھری باتیں

  1. #1
    ناظم جاذبہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Dec 2013
    مقام
    کراچی ، پاکستان
    پيغامات
    603
    شکریہ
    814
    382 پیغامات میں 575 اظہار تشکر

    اشفاق احمد کی حکمت بھری باتیں


    آپ کو کئی بار یہ محسوس ہوتا ہے کہ ایک خاص شخص آپ پر بڑی توجہ دیتا ہے۔ آپ سے بڑا پیار کرتا ہے آپ کے بغیر رہ نہیں سکتا۔۔۔۔۔ لیکن جیسا کہ بہت سے دوسرے لوگوں کے ساتھ ہوتا آیا ہے، ایک روز آپ پر یہ حقیقت کھلتی ہے کہ اس نے تو کبھی بھی آپ کی پرواہ نہیں کی۔ کبھی بھی آپ پر توجہ نہیں دی۔ وہ تو اب تک آپ کو اپنی ذاتی غرض کے لیے استعمال کرتا رہا ہے اور اس سے فائدہ اٹھاتا رہا ہے۔
    اس احساس سے آپ کا خوبصورت اور سہ
    انا سپنا ٹوٹ جاتا ہے۔ اس وقت آپ کو شدید غصہ آتا ہے ساتھ ہی ندامت بھی ہوتی ہے کہ میں اب تک اُلو ہی بنتا رہا۔۔۔۔۔۔۔۔
    لیکن اب ضرورت اس امر کی ہے کہ آپ فوراً اس جذباتی گڑھے سے نکلیں اور اپنے ٹوٹے ہوئے خواب کی کرچیاں ایک ایک کر کے ملاحظہ کریں۔ یہ ساری کی ساری کرچیاں سونے کی ہیں۔ ان کو ملاحظہ کیجئے اور جان جائیے کہ آپ اب تک سو رہے تھے۔
    اگر آپ سو نہ رہے ہوتے تو نہ یہ خواب آتا اور نہ ہی سہانا سپنا اس طرح سے ٹوٹتا۔ اب آپ جاگ گئے ہیں اورخواب کی حقیقت سمجھ گئے ہیں۔ اب مہربانی کر کے جاگتے ہی رہئے اور آئندہ ایسے کسی خواب کی توقع نہ کیجئے۔ کیسی اچھی بات ہے کہ آپ جاگ گئے ہیں اور آپ نے خواب کی دنیا میں جانا چھوڑ دیا ہے۔

    (بابا صاحب سے اقتباس)












  2. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل 3 اراکین نے جاذبہ کا شکریہ ادا کیا:

    بےباک (01-18-2014),اوشو (01-20-2014),تانیہ (01-19-2014)

  3. #2
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,205
    شکریہ
    2,192
    1,260 پیغامات میں 1,635 اظہار تشکر

    جواب: اشفاق احمد کی حکمت بھری باتیں

    شاندار ، واوووووووووووووووووووو
    بہت ہی پیاری بات لکھی
    ہم کو کمال حاصل ہے غم سے خوشیاں نچوڑ لیتے ہیں ۔
    اردو منظر ٰ معیاری بات چیت

  4. #3
    ناظم جاذبہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Dec 2013
    مقام
    کراچی ، پاکستان
    پيغامات
    603
    شکریہ
    814
    382 پیغامات میں 575 اظہار تشکر

    جواب: اشفاق احمد کی حکمت بھری باتیں

    شکریہ ،شکریہ بےباک صاحب ۔ یہ جوآپ نے واوؤ کا بےدریغ استعمال کیا ہے اس کے لیے بھی شکریہ ہمیشہ سے مجھے یہ اردو میں انگریزی کی جھونکے محظوظ کرتے ہیں ۔
    ہم تو آپکی حکمت بھری باتیں سننے کےلیے بھی ہمیشہ متمنی رہتے ہیں۔

  5. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل 2 اراکین نے جاذبہ کا شکریہ ادا کیا:

    بےباک (01-19-2014),تانیہ (01-19-2014)

  6. #4
    ناظم خاص تانیہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    مقام
    گجرات
    پيغامات
    7,924
    شکریہ
    952
    882 پیغامات میں 1,109 اظہار تشکر

    جواب: اشفاق احمد کی حکمت بھری باتیں

    واہ بہت خوب زبردست جی

  7. #5
    ناظم جاذبہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Dec 2013
    مقام
    کراچی ، پاکستان
    پيغامات
    603
    شکریہ
    814
    382 پیغامات میں 575 اظہار تشکر

    جواب: اشفاق احمد کی حکمت بھری باتیں

    زندگی میں کبھی ہمدردی کے طلبگار نہ ہونا۔ خوش رہنا، کلیلیں بھرنا اور تم کو محبت ملے گی۔ ہمدردی کے طالب کو کبھی بھی محبت نہیں ملتی۔ ہمدردی تمہارے خزانے کو کبھی بھی نہیں بھر سکتی۔

    (بابا صاحب سے اقتباس)


  8. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے جاذبہ کا شکریہ ادا کیا:

    بےباک (01-20-2014)

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University