نتائج کی نمائش 1 تا: 4 از: 4

موضوع: حکایات سعدی سے۔۔۔!!

  1. #1
    رکنِ خاص ملہار کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2013
    پيغامات
    162
    شکریہ
    347
    74 پیغامات میں 103 اظہار تشکر

    حکایات سعدی سے۔۔۔!!

    کہتے ہیں، ایک بادشاہ کی عدالت میں کسی ملزم کو پیش کیا گیا۔ بادشاہ نے مقدمہ سننے کے بعد اشارہ کیا کہ اسے قتل کر دیا جائے۔بادشاہ کے حکم پہ پیادے اسے قتل گاہ کی طرف لےچلے تو اس نے بادشاہ کو برا بھلا کہنا شروع کر دیا۔کسی شخص کے لئے یہ بڑی سے بڑی سزا یہی ہو سکتی ہے کہ اسے قتل کردیا جائے اور چونکہ اس شخص کو یہ سزا سنائی جا چکی تھی اس لئیے اس کے دل سے یہ خوف دور ہو گیا تھا کہ بادشاہ ناراض ہو کر در پہ آزار ہو گا۔

    بادشاہ نے یہ دیکھا کہ قیدی کچھ کہہ رہا ہے تو اس نے اپنے وزیر سے پوچھا "یہ کیا کہہ رہا ہے؟" بادشاہ کا وزیر بہت نیک دل تھا اس نے سوچا، اگر ٹھیک بات بتا دی جائے تو بادشاہ غصے سے دیوانہ ہو جائے گا اور ہو سکتا ہے قتل کرانے سے پہلے قیدی کو اور عذاب میں مبتلا کرے گا۔اس نے جواب دیا "جناب یہ کہہ رہا کہ اللہ پاک ان لوگوں کو پسند کرتا ہے جو غصے کو ضبط کر لیتے ہیں اور لوگوں کے ساتھ بھلائی کرتے ہیں۔"

    وزیر کی بات سن کے بادشاہ مسکرا دیا اور اس نے حکم دیا کہ اس شخص کو آزاد کر دیا جائے۔

    بادشاہ کا ایک وزیر پہلے وزیر کا مخالف اور تنگ دل تھا وہ خیر خواہی جتانے کے انداز میں بولا "یہ بات ہرگز مناسب نہیں ہے کہ کسی بادشاہ کے وزیر اسے دھوکے میں رکھیں اور سچ کے سوا کچھ اور زبان پہ لائیں اور سچ یہ ہے کہ قیدی حضور کی شان میں گستاخی کر رھا تھا۔غصہ ضبط کرنے اور بھلائی سے پیش آنے کی بات نہ کر رہا تھا۔"

    وزیر کی بات سن کے نیک دل بادشاہ نے کہا"اے وزیر! تیرے اس سچ سے جس کی بنیاد بغص اور کینے پر ہے ، تیرے بھائی کی غلط بیانی بہتر ہے کہ اس سے ایک شخص کی جان بچ گئی۔یاد رکھ! اس سچ سے جس سے کوئی کوئی فساد پھیلتا ہو، ایسا جھوٹ بہتر ہے جس سے کوئی برائی دور ہونے کی امید ہو"

    وہ سچ جو فساد کا سبب ہو بہتر ہے نہ وہ زبان پہ آئے
    اچھا ہے وہ کذب ایسے سچ سے جو آگ فساد کی بجھائے ."

    حکایات سعدی

  2. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے ملہار کا شکریہ ادا کیا:

    جاذبہ (01-19-2014)

  3. #2
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,187
    شکریہ
    2,149
    1,247 پیغامات میں 1,621 اظہار تشکر

    جواب: حکایات سعدی سے۔۔۔!!

    وہ سچ جو فساد کا سبب ہو بہتر ہے نہ وہ زبان پہ آئے
    اچھا ہے وہ کذب ایسے سچ سے جو آگ فساد کی بجھائے ."
    جزاک اللہ ، ملہار جی جزاک اللہ ، سبق آموز نتیجہ ہے
    ہم کو کمال حاصل ہے غم سے خوشیاں نچوڑ لیتے ہیں ۔
    اردو منظر ٰ معیاری بات چیت

  4. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے بےباک کا شکریہ ادا کیا:

    ملہار (01-19-2014)

  5. #3
    ناظم جاذبہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Dec 2013
    مقام
    کراچی ، پاکستان
    پيغامات
    603
    شکریہ
    814
    382 پیغامات میں 575 اظہار تشکر

    جواب: حکایات سعدی سے۔۔۔!!

    بہت اچھا اور سبق آموز واقعہ تھا ۔ جزاک اللہ

  6. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل 2 اراکین نے جاذبہ کا شکریہ ادا کیا:

    بےباک (01-19-2014),ملہار (01-19-2014)

  7. #4
    مبتدی
    تاريخ شموليت
    Sep 2016
    پيغامات
    5
    شکریہ
    0
    2 پیغامات میں 2 اظہار تشکر

    جواب: حکایات سعدی سے۔۔۔!!

    بسا اوقات سچ حرام اور جهوٹ فرض ہو جاتا ہے
    ماشاءاللہ بہت عمدہ

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University