نتائج کی نمائش 1 تا: 4 از: 4

موضوع: ہم پاکستانی کتنے مسلماں، یوٹیوب کا رونا چھوڑو اپنا آپ ٹھیک کرو

Hybrid View

  1. #1
    رکنِ خاص شاہنواز کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Mar 2012
    مقام
    کراچی پیارا پاکستان
    پيغامات
    967
    شکریہ
    603
    370 پیغامات میں 496 اظہار تشکر

    ہم پاکستانی کتنے مسلماں، یوٹیوب کا رونا چھوڑو اپنا آپ ٹھیک کرو

    ہم پاکستانی کتنے مسلماں جی ہاں یہ ہے میرا نیا موضوع یوٹیوب کی بندش کے سلسلے میں اور اب آپ کو یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ یو ٹیوب پر پابندی کی اصل وجہ تھی وہ تو پس منظر میں چلی جائے گی جب آپ حقیقت حال میں رہیں گے کیوں کہ ہم پاکستانی کچھ زیادہ ہی جوشیلے ہیں جس کی وجہ سے ہم آج وہیں کھڑے ہیں جہاں سے ہم نے سفر شروع کیا بلکہ ترقی بجائے پیچھے کی جانب جارہے ہیں - میں نے پہلے بھی کئی فورمز پر اسی طرح کا اظہار کیا ہے وجہ یہ ہے کہ انتہا پسند غیر مسلموں کا کام ہی ہے انتہا پسندی پھیلانا اور وہ جان بوجھ کر ایسا کام کرجاتے ہیں کہ انتہا ہوجاتی ہے اور ہم مسلمان جذبات میں آکر اپنے ہی املاک کو آگ لگار ہے ہوتے ہیں اپنے ہی بھائیوں کی دکانوں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کررہے ہوتے ہیں یہ حل نہیں ہے ان باتوں کا اور ہم کس بات کا احتجاج کرتے ہیں افسوس صد افسوس کہ روز ہم جتنی گستاخی [Drood]صلی اللہ علیہ وسلم [/Drood]اور قرآن پاک کے اوراق اور آیات کریمہ کی توہین کرتے ہیں اسی وجہ سے ہم نے تو پہلے ہی سے ان سے دو ہاتھ آگے ہیں میں جس پر جتنی دن بھر گستاخی کرتے ہیں کوئی اور کرہی نہیں سکتا مثال کے طور پر اخبارات میگزین لے لیں ان میں لاتعداد صفحات پر اللہ پاک کا نام ، قرآنی آیات اور کلمہ طیبہ لکھا ہوا ہوتا ہے اور یہ سب کہاں جاتے ہیں ردی کی ٹوکری میں پاؤں کی جوتی کے نیچے اور اور پتہ نہیں کہاں کہاں غلاظت میں پڑے ہوئے ہوتے ہیں اور مدیران صاحبان فرماتے ہیں کہ ان سب کے شائع کرنے کے بعد ہماری ذمہ داری ختم بھئی یہ کیا بات ہوئی، اور تو اور ہم دیواروں پر مذہبی دنوں پر پمفلٹ تقسیم کرتے ہیں دیواروں پر کلمہ طیبہ اور آیات قرآنی لکھی ہوئی ہوتیں ہیں اور یہاں کتے پاگل دیوانے پیشاب اور نجاست کرتے ہوئے صاف نظر آتے ہیں اور بینر اتئے خستہ حال ہوچکے ہوتے ہیں کہ توبہ اللہ، پھر سونے پر سہاگہ کہ ہمارے طلبا حضرات جب امتحانات ہوتے ہیں تو ان ہی اسلامی اوراق کو اپنے زیر جامہ میں چھپا کر لاتے ہیں اور کام نکل جانےکے بعد گندی گلیوں میں پھینک جاتے ہیں یہ سب کیا ہے او رکیوں اس پر دھیان کیوں نہیں دیا جاتا-
    ایک واقعہ جو میرے ساتھ بیتا وہ یہاں بیان کرتا ہوں کہ میرا پیشہ ایسی نوعیت کا ہے کہ میں ایک سرکاری ملازم بھی ہوں سندھ حکومت میں میری ایک اسکول میں ڈیوٹی تھی اسلامیات کا پرچہ تھا سب لڑکے اسلامی اوراق کو کہیں تو حتٰی کہ زیر جامہ چھپا کر لائے ہوئے تھے جس پر مجھے غصہ آگیا مجھے کلاس روم میں داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی لیکن میرے اندر پتہ نہیں کون سی قوت سماگئی تھی میں اسکول کی تمام کلاسوں کی چیکنگ کرنے لگا اور مجھے یہ دیکھ کر اشتعال آگیا میں نے اپنے آپ پر قابو رکھتے تمام اساتذہ اور لڑکوں سے کہا کہ کچھ بھی ہوجائے میری کمپلین کردیں میری ملازمت ختم کردیں لیکن میں اسلامی اوراق کے ساتھ یہ سلوک نہیں دیکھ سکتا پھر ہم مسلمان کس چیز کے ہوئے تو میں نے تمام اسلامی اوراق سامنے لانے کو کہا سب نے نکال کردئے اور میں نے سنبھال کر مقر استاد کے حواللے کئے یہ تو حال ہے ہمارا اور ہم ہیں کہ یوٹیوب کا رونا رورہے ہیں پہلے اپنے آپ ٹھیک کرو تو باقی سب ٹھیک ہوجائے گا-

  2. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے شاہنواز کا شکریہ ادا کیا:

    انجم رشید (02-01-2014)

  3. #2
    ناظم خاص تانیہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    مقام
    گجرات
    پيغامات
    7,861
    شکریہ
    949
    877 پیغامات میں 1,102 اظہار تشکر

    جواب: ہم پاکستانی کتنے مسلماں، یوٹیوب کا رونا چھوڑو اپنا آپ ٹھیک کرو

    بالکل جی پہلے اپنی اصلاح بہت خوب فرمایا جناب



  4. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل 2 اراکین نے تانیہ کا شکریہ ادا کیا:

    شاہنواز (01-28-2014),انجم رشید (02-01-2014)

  5. #3
    رکنِ خاص
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    831
    شکریہ
    246
    110 پیغامات میں 168 اظہار تشکر

    جواب: ہم پاکستانی کتنے مسلماں، یوٹیوب کا رونا چھوڑو اپنا آپ ٹھیک کرو

    محترم ہم صرف جزباتی ہیں صرف جزبات سے کام لینے والے اور دوسرے ہمیں جزبات میں لاکر اپنا الو سیدھا کر لیتے ہیں کبھی مسلک میں جزباتی کبھی نسل پرستی میں جزباتی کبھی لسانی بنیادوں میں جزباتی تو کبھی سیاست میں جزباتی
    اے وطن پیارے وطن پاک وطن

  6. #4
    رکنِ خاص شاہنواز کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Mar 2012
    مقام
    کراچی پیارا پاکستان
    پيغامات
    967
    شکریہ
    603
    370 پیغامات میں 496 اظہار تشکر

    جواب: ہم پاکستانی کتنے مسلماں، یوٹیوب کا رونا چھوڑو اپنا آپ ٹھیک کرو

    یو ٹیوب کا معاملہ ایک بار پھر سرگرم عمل ہے پتہ نہیں پاکستان میں اتنے مسائل ہونے کے باوجود ایک لگتا ہے کہ ایک یو ٹیوب ہی سب سے بڑا مسئلہ رہ گیا ہے کہ اس کے بغیر زندگی جیسے رک کر رہ گئی ہے اور ہم اس کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے یو ٹیوب نہ ہوگئی پاکستانیوں کے لئے آکسیجن ماسک ہوگیا ۔
    پاکستان پولیس
    پولیس کی مدہ ہے فرض آپ کا

    https://www.iradeo.com/station/48344

  7. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے شاہنواز کا شکریہ ادا کیا:

    انجم رشید (02-27-2014)

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University