نتائج کی نمائش 1 تا: 2 از: 2

موضوع: ڈاکٹر جیفری لینگ

  1. #1
    ناظم جاذبہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Dec 2013
    مقام
    کراچی ، پاکستان
    پيغامات
    603
    شکریہ
    814
    381 پیغامات میں 573 اظہار تشکر

    ڈاکٹر جیفری لینگ

    وہ ایک عیسائی گھرانے میں پیدا ہوا لیکن وہ خود خدا کو بھی نہیں مانتا تھا ۔بچپن سے پڑھائی میں لائق ، عام امریکی نوجونوں کے برعکس سنجیدہ علمی انسان ۔ محض 27 برس کی عمر میں پی ایچ ڈی کرکے یونیورسٹی میں پڑھانے لگا۔ اس کا نام جیفری لینگ تھا
    پھر کیا ہوا کہ چالیس برس کی عمر کے بعد ایک بار بار آنے والے خواب سے متعلق عجیب وغریب واقعات کے بعد ، اور بہت جستجو، تحقیق اور برسوں مطالعے کے بعد اسلام لے آئے ۔ اسلام لا چکے تو نمازوں کی فکر ہوئی ۔سب نمازیں وقت پہ ہوتیں مگر فجر کا معاملہ ٹیڑھا تھا ۔46 برس سے سات بجے اٹھنے کی عادت تھی ۔پانچ بجے کیسے جاگتے ؟ اپنی کتاب میں لکھتے ہیں کہ : "میں نے الارم والی گھڑیاں لیں ۔ ایک گھڑی سب سے پہلے وقت پر الارم لگا کر سرہانے کے میز پر رکھی ہوتی ۔ دوسری پانچ منٹ بعد کے الارم پر سیٹ کر کے چند قدم دور ڈریسنگ ٹیبل پہ رکھی ہوتی تیسری واش روم کے دروازے کی دہلیز پر ۔
    پہلا الارم سوئے سوئے ہاتھ مارنے سے بند ہو جاتا ، دوسرے کو بستر سے نکل کر بند کر کے واپس آکر لیٹ جاتے ، تیسرے الارم پہ واش روم کے دروازے تک چل کر جانے سے نیند اڑ جاتی ۔ اور اکثر وقت پہ وضو بھی ہو جاتا اور نماز بھی ۔"
    میں نے یہ کتاب بار بار پڑھی ، ہر بار مجھے خود پر اپنی نادانی پر رونا آیا ۔ اسلام کی جس نعمت کو ڈاکٹر جیفری لینگ نے اتنے سالوں کی جدو جہد کے بعد حاصل کیا ، وہ ہماری جھولی میں اللہ تعالی نے پہلے سانس سے پہلے ہی ڈال دی تھی کہ ہمارے والدین الحمد للہ مسلمان ہیں ۔ فجر کی نماز کی جس نعمت کو پانے کے لیے ڈاکٹر جیفری کو اتنی محنت کرنا پڑی ہمارے لیے وہ نعمت روز بازو پھیلائے دہلیز پہ آتی ہے ۔
    ڈاکٹر جیفری کو جگانے والا کوئی نہ تھا ، ہمارے والدین، باری باری محبت سے ہمیں جگانے آتے ہیں. ڈاکٹر جیفری کے علاقے میں کوئی مسجد نہ تھی کہ اذان کی آواز سے آنکھ کھلتی۔ ہمارے گھر کے پاس بہت ساری مسجدیں ہیں جن کے موذن باری باری پکارتے ہیں
    الصلوہ خیر من النوم،الصلوہ خیر من النوم ! نماز نیند سے بہتر ہے،نماز نیند سے بہتر ہے !
    مگرعجیب بات ہے کہ ہمارے لیے فجر کی نماز بہت مشکل ہے !!!!
    ڈاکٹر جیفری لینگ، الحاد سے اسلام تک
    جاذبہ


    اردومنظرفورم

  2. #2
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,138
    شکریہ
    2,101
    1,212 پیغامات میں 1,584 اظہار تشکر

    جواب: ڈاکٹر جیفری لینگ


    ڈاکٹر جیفری کو جگانے والا کوئی نہ تھا ، ہمارے والدین، باری باری محبت سے ہمیں جگانے آتے ہیں. ڈاکٹر جیفری کے علاقے میں کوئی مسجد نہ تھی کہ اذان کی آواز سے آنکھ کھلتی۔ ہمارے گھر کے پاس بہت ساری مسجدیں ہیں جن کے موذن باری باری پکارتے ہیں
    سبحان اللہ ، کیا خوبصورت بات لکھی ، جزاک اللہ
    ہم کو کمال حاصل ہے غم سے خوشیاں نچوڑ لیتے ہیں ۔
    اردو منظر ٰ معیاری بات چیت

  3. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے بےباک کا شکریہ ادا کیا:

    جاذبہ (02-01-2014)

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University