جکارتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیا کے حکام نے شمالی سماٹرا میں آتش فشاں سے 14 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ انڈونیشیائی میڈیا کے مطابق سینا بنگ پہاڑ پر آتش فشاں سے جاں بحق ہونے والے باقی 6 افراد کی شناخت بھی کر لی گئی ہے۔ یہ عیسائی اکثریتی آبادی والا علاقہ ہے اور یہاں ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر مسلمان ہیں جن میں اساذہ اور طلبہ بھی شامل ہیں اور یہ تمام لوگ سکامیریاہ گاﺅں کے رہنے والے ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے علاقے میں پانچ سے سات کلومیٹر تک عام لوگوں کا داخلہ بند کر دیا ہے۔ رشتہ داروں کی قبروں پر جانے والے 3 افراد بھی آتشگیر مادے سے متاثر ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔