نتائج کی نمائش 1 تا: 7 از: 7

موضوع: نئےگھریلو ٹوٹکے

  1. #1
    رکنِ خاص ملہار کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2013
    پيغامات
    162
    شکریہ
    347
    74 پیغامات میں 103 اظہار تشکر

    نئےگھریلو ٹوٹکے


    اگر آپ کے سفید سوٹ پر داغ آجاۓ تو اسے پہننا فوراً بند کردیں اور اسے کسی غریب کو خیرات میں دے دیں۔ کسی کو داغ نظر نہ آۓ گا بلکہ باعثِ ثواب بھی ہوگا


    دودھ اگر زمین پر گر جاۓ تو اسے خشک کرکے اس میں سے مٹی نکال دیں، دودھ قابلِ استعمال ہوجاۓ گا۔


    نت نئی بیماریوں سے بچنے کے لیے برف ہمیشہ ابال کر استعمال کریں۔


    چینی ہمیشہ نمک والے ڈبے میں ڈالیں، اس طرح وہ چیونٹیوں سے محفوظ رہے گی۔


    اگر آپ کپڑوں میں زیادہ سفیدی چاہتے ہیں تو صابن کو واشنگ پاؤڈر میں دھوکر استعمال کریں۔


    اگر دودھ گرمی کی وجہ سے پھٹ جاۓ تو ائرکنڈشنڈ کمرے میں بیٹھ کر اسے سی لیں اور جی بھر کے استعمال کریں۔


    اگر گوشت نہ گلے تو سالن پک جانے کے بعد ساری بوٹیاں نکال کر بلی کے آگے پھینک دیں۔
    کسی کو گوشت نہ گلنے کی شکایت بھی نہ ہوگی اور بلی کا کام بھی بن جاۓ گا۔


    کپڑے دھوتے وقت ڈنڈے کا استعمال زیادہ کریں، شوہر زیادہ تیزی سے کپڑے دھوۓ گا۔


    اگر جلے ہوۓ برتن سے داغ نہ جا رہا ہو تو اسے بازار میں بیچ کر نیا خریدیں۔ داغ دور ہوجاۓ گا۔


    اگر استری کپڑے جلاتی ہو تو استری ٹھنڈی کرکے کپڑوں پر پھیریں، کپڑے نہیں جلیں گے۔


    جھاڑو دیتے وقت اگر تنکے بکھرنا شروع ہوجاۓ تو ناریل کے برش سے صفائ کریں، تنکے بکھرنا بند ہوجائیں گے۔


    پیاز کاٹے ہوۓ آنسو نکلنے لگے تو پیاز زیادہ سے زیادہ کاٹیں کیوں کہ زیادہ رونے سے آنکھیں خوبصورت ہو جاتی ہیں۔


    برتن دھوتے ہوۓ شیشے کے برتن پہلے دھوئیں تاکہ برتن ٹوٹنے میں آپ کو برتن کم دھونے پڑیں۔


  2. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے ملہار کا شکریہ ادا کیا:

    بےباک (02-06-2014)

  3. #2
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,191
    شکریہ
    2,175
    1,249 پیغامات میں 1,624 اظہار تشکر

    جواب: نئےگھریلو ٹوٹکے تابڑ توڑ ٹوٹکے

    یہ یقینا ملہار کے آزمودہ نسخے اور ٹوٹکے ہیں ،
    اب ملہار صاحبہ اور جاذبہ صاحبہ کو پیاز کی بُو دور کرنے کے نسخے کو بتایا جاتا ہے،قارئین بھی اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ،
    چھری سے جو پیاز کاٹا ، آ جائے گی اس میں بُو
    اسے دور کرنے کا ٹوٹکا ، سن میری بہو

    چھری سے گر تُو آلو کاٹے ، ہو جائے گی بدبو دور
    آلو کا ذائقہ لیکن چھری سے ، چپکے گا ضرور

    گھبرانے کی بات نہیں ، علاج ہے اس کا میرے پاس
    گر تو بھنڈیاں کاٹ لے ، بدبو کو مل جائے بن باس

    لیکن بھنڈی کی لیس جو چپکی ، کروگی کیسے دور
    جلدی سے چھری پر مل دو تم ، تھوڑا سا امچور

    اب اس کی کھٹاس سے چھٹکارا ، پائے گی کیسے رانی
    کھٹاس نہ جائے گی جتنا مرضی ، ڈالو اس پر پانی

    علاج ہے اس کا سیدھا سادا ، پڑھ لو میری بیاض
    طریقہ اس میں لکھا ہے ، پھر کاٹو کلو پیاز

    بعد اس کے کیا کرنا ہے ، پڑھ شروع سے بہو رانی
    سر پکڑ کر بیٹھ گئی ہو ، کیا ہے تجھے حیرانی

    اچھا ! چل چھوڑ سب جھنجھٹ ، تو سن نئی ترکیب
    لے لو دوسری چھری پڑی ہے جو چمچوں کے قریب

    حل تو یہ آسان ہے لیکن ، علم تو آنا چاہئے
    بدبو کیسے دور ہیں کرتے ، طریقہ آنا چاہئے

    تجھ سے محرومی کا غم صدیوں رلائے گا مگر
    اپنے دیوانوں کو جینے کا ہنر دے کر گئی


    یہ نسخے چوری کے ہیں ، پردے میں رہنے دینا ، یہ ایک ساس کااپنی بہو کو دیا ہوا ٹوٹکہ ہے ،
    اردو مجلس فورم ۔ والوں کے نقل کئے ہیں ، ان کا الگ سے شکریہ ادا کرنا ہے ،


    ہم کو کمال حاصل ہے غم سے خوشیاں نچوڑ لیتے ہیں ۔
    اردو منظر ٰ معیاری بات چیت

  4. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے بےباک کا شکریہ ادا کیا:

    ملہار (02-06-2014)

  5. #3
    رکنِ خاص ملہار کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2013
    پيغامات
    162
    شکریہ
    347
    74 پیغامات میں 103 اظہار تشکر

    جواب: نئےگھریلو ٹوٹکے

    اقتباس اصل پيغام ارسال کردہ از: بےباک پيغام ديکھيے
    حل تو یہ آسان ہے لیکن ، علم تو آنا چاہئے
    بدبو کیسے دور ہیں کرتے ، طریقہ آنا چاہئے


    ہاہاہا۔۔۔ واہ بہت خوب، میرے آزمودہ نسخوں سے بھی بڑھ کے نسخے بتائے۔۔ بہت شکریہ :)

  6. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے ملہار کا شکریہ ادا کیا:

    بےباک (02-06-2014)

  7. #4
    ناظم خاص تانیہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    مقام
    گجرات
    پيغامات
    7,871
    شکریہ
    949
    880 پیغامات میں 1,107 اظہار تشکر

    جواب: نئےگھریلو ٹوٹکے

    ہاہا ملہار آپکے لکھے نسخے پڑھ کے بہت خوب اندازہ ہو گیا آپ کتنی سگھڑ ہو ۔۔۔۔۔۔آپ نے تو زبیدہ آپا کو بھی مات دے دی



  8. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل 2 اراکین نے تانیہ کا شکریہ ادا کیا:

    بےباک (02-06-2014),ملہار (02-06-2014)

  9. #5
    رکنِ خاص ملہار کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2013
    پيغامات
    162
    شکریہ
    347
    74 پیغامات میں 103 اظہار تشکر

    جواب: نئےگھریلو ٹوٹکے

    hehehehe.....tania jee
    ان کو اپنا کے آپ مجھے بھی مات دے جائیں گی۔۔۔آزما لیجیئے P:

  10. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے ملہار کا شکریہ ادا کیا:

    بےباک (02-06-2014)

  11. #6
    ناظم خاص تانیہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    مقام
    گجرات
    پيغامات
    7,871
    شکریہ
    949
    880 پیغامات میں 1,107 اظہار تشکر

    جواب: نئےگھریلو ٹوٹکے

    اقتباس اصل پيغام ارسال کردہ از: ملہار پيغام ديکھيے
    hehehehe.....tania jee
    ان کو اپنا کے آپ مجھے بھی مات دے جائیں گی۔۔۔آزما لیجیئے P:
    ہاہا۔۔۔۔۔۔یس



  12. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے تانیہ کا شکریہ ادا کیا:

    بےباک (02-06-2014)

  13. #7
    رکنِ خاص ملہار کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2013
    پيغامات
    162
    شکریہ
    347
    74 پیغامات میں 103 اظہار تشکر

    جواب: نئےگھریلو ٹوٹکے



  14. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے ملہار کا شکریہ ادا کیا:

    بےباک (02-06-2014)

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University