نتائج کی نمائش 1 تا: 10 از: 10

موضوع: شیطان کے پجاری

  1. #1
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,191
    شکریہ
    2,175
    1,249 پیغامات میں 1,624 اظہار تشکر

    شیطان کے پجاری

    ٹیکساس (امریکہ) میں دو لڑکے شیطان کے ہاتھ اپنی روح بیچنے کے مرتکب پائے گئے ۔ ایک کی عمر17اور دوسرے کی16سال ہے۔ دونوں نے ایک 16سالہ لڑکی مس کورین کو شیطانی احکامات کے تحت چھرے مار کر قتل کر دیا۔ قتل کے بعد اس کا جسم مسخ کیا اور پھر لاش پر صلیب کا الٹا نشان بنایا۔
    صلیب کا الٹا نشان بنانا دلچسپ ہے اس لئے کہ جملہ شیطانی کلٹ اور سارسرر الہامی مذاہب کی آیات اور نشانات کو الٹا کر کے سمجھتے ہیں کہ انہیں شیطان کی خوشنودی مل گئی۔ پاکستان اور بھارت میں قدیم ہندوستانی جادوگری کرنے والے جن میں بہت سے مذہباً مسلمان اور عیسائی ہیں، قرآن پاک کی آیات کو الٹا کر کے لکھتے ہیں۔
    امریکہ میں شیطان کے ہاتھ روح بیچنے کا تصور نیا نہیں ہے۔ شیطان کی پوجا کرنے والے گروہ کا سب سے زیادہ زور امریکہ میں ہے، پھر روس اور وسطی یورپ کے ملکوں میں۔ امریکہ میں چند برس پہلے تک خود کو شیطان کے پجاری کہنے والے اس کلٹ کے ارکان کی تعداد50 ہزار تھی۔
    کہا جاتا ہے کہ اس کلٹ کے بانی یہودی تھے اور یہ کلٹ مسیحی رومن امپائر کے شروع ہی کے زمانے میں بن گیا تھا۔ زیادہ تر تو جھوٹی کہانیاں تھیں جن کی بناء پر یورپ میں شیطانی کلٹ کے نام پر ہزار رہا یہودیوں اور عیسائیوں کو اذیتیں دے دے کر یا زندہ جلا کر مار دیا گیا۔ بہرحال اس کا وجود ہر دور میں رہا اور مختلف زمانوں میں یہ کبھی ابھرتا تو کبھی ڈوبتارہا۔ امریکہ میں اس کا بڑا ابھار1980ء کے عشرے میں دیکھا گیا جس میں اس کلٹ کے ٹمپل قائم ہو گئے اور قتل کی لرزہ خیز وارداتیں ہونے لگیں۔ روس میں بھی اس کلٹ کی نمایاں موجودگی ہے اور بے شمار قتل اس نے کئے جن میں زیادہ مشہور قتل2008ء میں ہوا۔ اس میں شیطان کے پجاریوں نے نکولائی اوبلو یاک کی زیر قیادت چار کم عمر لڑکوں کو جنگل لے جا کر قتل کیا۔ ہر بچے کے جسم پر چھرے سے 666 وار کئے گئے۔ نتیجے میں یہ جسم قیمے بن گئے۔ شیطان کی پوجا میں چھرے کے وار کی گنتی کی خاص اہمیت ہوتی ہے اور اس گنتی کے کم یا زیادہ ہونے کا انحصار اس’’منّت‘‘ پر ہوتا ہے جس کے لئے یہ قربانی کی جاتی ہے۔ یہ واقعہ یار سلاف کے مقام پر ہوا۔ ان لوگوں کی اپنی شیطانی کتاب ہے جسے انہوں نے ازراہِ شرارت سیٹانک بائبل کا نام دے رکھا ہے۔
    خاص سیٹانک کلٹ یا ملتے جلتے ناموں کے ساتھ یہ لوگ محدود طاقت رکھتے ہیں لیکن ان کی اصل طاقت ’’الومیناٹی‘‘ ہے۔
    عام شیطانی کلٹ میں غریب یا مڈل کلاس کے لوگ ہوتے ہیں لیکن الو میناٹی کے ارکان ارب اور کھرب پتی ہوتے ہیں۔ ان میں عالمی صنعت کے بڑے بڑے ’’ڈان‘‘ ، ساھوکار اور حکمران بھی شامل ہیں۔ برطانیہ کا ٹونی بلیئر اور امریکہ کا جارج بش بھی الومیناٹی سے منسلک رہا۔ امریکہ میں شیطان کے سب سے بڑے کمپاؤنڈ اگرچہ ٹیکساس میں ہیں لیکن حکمران اشرافیہ کا روحانی(شیطانی) مرکز کیلے فورنیا کے شہر مونٹی ریو میں ہے۔ یہاں سے کچھ فاصلے پر گھنے جنگل میں27 سو ایکڑ رقبے کا یہ شیطانی فارم ہاؤس ’’بوہیمین گروو‘‘Bohemian Grove کے نام سے بدنام ہے۔ اسے بوہیمین کلب بھی کہتے ہیں۔ امریکہ کا تقریباً ہر صدر اور اہم وزیر اس کلب کا رکن رہاہے۔ اس کلب میں کسی غیر رکن کو داخلے کی اجازت نہیں۔ لیکن کچھ عرصہ پہلے ایک صحافی مائیکرو کیمرے سمیت بہت جتن سے اندر جا گھسا اور فلم بنا لی اور پہلی بار پتہ چلا کہ اس کلب کے اندر کیا ہوتا ہے۔اس الگ تھلگ عمارتوں کے کمپلیکس میں امریکہ اور برطانیہ کے صدر اور وزیراعظم سمیت جملہ ارکان برہنہ ہو کر رقص کرتے ہیں، شیطان کی پوجا کرتے ہیں، سحر کی رسوم ادا کرتے ہیں اور کچھ ایسے کام کرتے ہیں جن کا ذکر نہیں کیا جا سکتا۔ جو اصحاب تفصیل معلوم کرنا چاہیں وہ INSIDE THE BOHEMIAN GROVE نام کی فلم ویب پر سرچ کر لیں ،یا اس موضوع پر بنی دوسری فلمیں تلاش کر لیں یا اس پر کتابیں پڑھ لیں۔ اہم ترین کتاب بوہیمین گروو۔ کلٹ آف کانس پریسی ہے۔ دیگر مفید کتابوں میں بلڈ لائنز آف الومناٹی، اینڈ گیم، بلوپرنٹ فار ورلڈ ا انسلیومنٹ اور انوزیبل امپائر شامل ہیں) ۔ دنیا بھر کے اہم ترین میڈیا گروپوں کے ٹائیکون بڑے بڑے حکمران فلمی سپر سٹار اور اہم موسیقار عالمی صنعت کے ڈان ہر مئی میں یہاں آتے ہیں اور اس سترہ روزہ شیطانی میلے میں کپاس اور اخلاق سمیت ہر لبادے سے بے نیاز ہو کر جشن بے ہودگی مناتے ہیں۔ اسی بے ہودہ میلے میں دنیا پر اثر انداز ہونیوالے فوجی، سیاسی اور معاشی فیصلوں کے علاوہ یہ فیصلے بھی ہوتے ہیں کہ دنیا کے کس ملک کا الیکٹرانک میڈیا کب کون سی کمپین چلائے گا۔یہاں تک کہ کس ابھرتے ہوئے راک اور پاپ گلوکار کو ہاٹ بنانا ہے، کسے پیچھے دھکیل دینا ہے ، یہ سب فیصلے بھی الومی ناٹی کرتی ہے۔ اس بارے میں تفصیل الگ کہانی ہے کہ ان عالمی سطح کے گلوکاروں کے گائے گئے گانوں میں الومی ناٹی کے نشانات اور علامات کا ذکر مخفی طور پر اس طرح کیا جاتا ہے کہ وہ نو عمر نسل کے ذہن کی ساخت بدل ڈالتا ہے۔ ایکشن اور سائنس فکشن فلموں کی اکثریت الومی ناٹی کی زیر ہدایت لکھی گئی کہانیوں پر ، اس کے خفیہ طور پر رکن ڈائریکٹر اور فنانسر بناتے ہیں۔ کبھی غور فرمائیں گے تو پتہ چلے گا کہ ان ساری فلموں کی سمت ایک ہی ہے۔مثلاً یہ کہ انسان’’ ڈومز ڈے‘‘ کو روک سکتا ہے اور انسانی خون بہانا زندگی کے لوازمات میں ہے۔یہ کلب1889ء سے دنیا بھر میں اپنے فیصلے نافذ کروا رہا ہے، اس کا زمانہ عروج نائن الیون کے بعد سے گزر چکا، اب کمزوری کے آثار ہیں۔ کئی ادب نوازوں کو صدمہ ہو گا کہ معروف ادیب جیک لندن(کال آف دی وائلڈ ) بھی اس کلب کا رکن تھا۔ شیطانی کلٹ عام طور سے ’’بکری‘‘ کو اپنی علامت بناتے ہیں لیکن بوہیمین گروو کا نشان الّو ہے۔ الومی ناٹی ،فری میسنز ، بوہیمین گروو اور سیٹانک کلٹ سب ایک ہیں۔
    ہم کو کمال حاصل ہے غم سے خوشیاں نچوڑ لیتے ہیں ۔
    اردو منظر ٰ معیاری بات چیت

  2. #2
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,191
    شکریہ
    2,175
    1,249 پیغامات میں 1,624 اظہار تشکر

    جواب: شیطان کے پجاری

    ہم کو کمال حاصل ہے غم سے خوشیاں نچوڑ لیتے ہیں ۔
    اردو منظر ٰ معیاری بات چیت

  3. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے بےباک کا شکریہ ادا کیا:

    شاہنواز (02-19-2014)

  4. #3
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,191
    شکریہ
    2,175
    1,249 پیغامات میں 1,624 اظہار تشکر

    جواب: شیطان کے پجاری

    ہم کو کمال حاصل ہے غم سے خوشیاں نچوڑ لیتے ہیں ۔
    اردو منظر ٰ معیاری بات چیت

  5. #4
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,191
    شکریہ
    2,175
    1,249 پیغامات میں 1,624 اظہار تشکر

    جواب: شیطان کے پجاری

    ہم کو کمال حاصل ہے غم سے خوشیاں نچوڑ لیتے ہیں ۔
    اردو منظر ٰ معیاری بات چیت

  6. #5
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,191
    شکریہ
    2,175
    1,249 پیغامات میں 1,624 اظہار تشکر

    جواب: شیطان کے پجاری

    ہم کو کمال حاصل ہے غم سے خوشیاں نچوڑ لیتے ہیں ۔
    اردو منظر ٰ معیاری بات چیت

  7. #6
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,191
    شکریہ
    2,175
    1,249 پیغامات میں 1,624 اظہار تشکر

    جواب: شیطان کے پجاری

    ہم کو کمال حاصل ہے غم سے خوشیاں نچوڑ لیتے ہیں ۔
    اردو منظر ٰ معیاری بات چیت

  8. #7
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,191
    شکریہ
    2,175
    1,249 پیغامات میں 1,624 اظہار تشکر

    جواب: شیطان کے پجاری

    ہم کو کمال حاصل ہے غم سے خوشیاں نچوڑ لیتے ہیں ۔
    اردو منظر ٰ معیاری بات چیت

  9. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے بےباک کا شکریہ ادا کیا:

    شاہنواز (02-27-2014)

  10. #8
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,191
    شکریہ
    2,175
    1,249 پیغامات میں 1,624 اظہار تشکر

    جواب: شیطان کے پجاری

    ہم کو کمال حاصل ہے غم سے خوشیاں نچوڑ لیتے ہیں ۔
    اردو منظر ٰ معیاری بات چیت

  11. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے بےباک کا شکریہ ادا کیا:

    انجم رشید (02-28-2014)

  12. #9
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,191
    شکریہ
    2,175
    1,249 پیغامات میں 1,624 اظہار تشکر

    جواب: شیطان کے پجاری

    ہم کو کمال حاصل ہے غم سے خوشیاں نچوڑ لیتے ہیں ۔
    اردو منظر ٰ معیاری بات چیت

  13. #10
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,191
    شکریہ
    2,175
    1,249 پیغامات میں 1,624 اظہار تشکر

    جواب: شیطان کے پجاری

    ہم کو کمال حاصل ہے غم سے خوشیاں نچوڑ لیتے ہیں ۔
    اردو منظر ٰ معیاری بات چیت

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University