نتائج کی نمائش 1 تا: 8 از: 8

موضوع: سی فوڈز

  1. #1
    ناظم خاص تانیہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    مقام
    گجرات
    پيغامات
    7,862
    شکریہ
    949
    878 پیغامات میں 1,104 اظہار تشکر

    سی فوڈز

    فش ٹوسٹ



    اجزاء:
    فش ۔۔ ایک کپ
    میدہ ۔۔ ایک کپ
    انڈا ۔۔ ایک عدد
    ہری پیاز ۔۔ ایک کپ
    نمک ۔۔ حسن ذوق
    پسی کالی مرچ ۔۔ آدھا چائے کا چمچہ
    براؤن شوگر ۔۔ آدھا چائے کا چمچہ
    بریڈ سلائس ۔۔ چار عدد
    تل ۔۔ حسب ضرورت
    تیل ۔۔ فرائی کے کے لئے
    ہری پیاز ۔۔ گارنش کے لئے
    ترکیب:
    چوپر میں فش، میدہ، انڈا ہری پیاز، پسی کالی مرچ، نمک اور براؤن شوگر ڈال کر چوپ کرلیں۔ اب بریڈ سلائس کے کنارے کاٹ کر بنائے ہوئے پیسٹ کی تہہ لگائیں۔ پھر تل کو پلیٹ میں ڈال کر سلائس کو اس پر رکھیں اور تل کی تہہ لگادیں۔ اس کے بعد انہیں کاٹ کر کچھ دیر کے لئے فریج میں رکھ کر نکال لیں۔ اب ٹوسٹ کو اوون میں بیک کریں۔ اور کچھ کو فرائی پیں میں بیک کرلیں۔​



  2. #2
    ناظم خاص تانیہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    مقام
    گجرات
    پيغامات
    7,862
    شکریہ
    949
    878 پیغامات میں 1,104 اظہار تشکر

    جواب: سی فوڈز



    فیش رول اپ



    اجزاء:
    فیش کے قتلے ۔۔ تین عدد
    اورنج جوس ۔۔ چار کھانے کے چمچ
    کلونجی ۔۔ ایک چٹکی
    کٹی کالی مرچ ۔۔ ایک چائے کا چمچہ
    براؤن شوگر ۔۔ ایک چائے کا چمچہ
    کٹا ادرک ۔۔ ایک چائے چمچہ
    ٹماٹر کیچپ ایک چائے کا چمچہ
    نمک ۔۔ حسب ذوق
    لال شملہ مرچ ۔۔ ایک عدد
    پیلی شملہ مرچ ۔۔ ایک عدد
    ہری پیاز ۔۔ ایک عدد
    آئل ۔۔ ایک کھانے کا چمچہ
    لہسن ۔۔ دو کھانے کے چمچ
    مکھن ۔۔ ایک کھانے کا چمچہ
    کریم ۔۔ تین کھانے کے چمچ

    ترکیب:
    ایک پیالے میں اورنج جوس، لیموں کا رس، کلونجی، کٹی کالی مرچ، براؤن شوگر، کٹا ادرک، ٹماٹو کیچپ اور نمک ڈال کر مکس کرلیں۔ پھر اس سے مچھلی کے قتلے کو میری نیٹ کریں۔ اب لال شملہ مرچ، پیلی شملہ مرچ، ہری پیازکے پتے کو کاٹ کر مچھلی کے قتلے میں رکھ کر کردیں اور ٹوتھ پیک لگا کر سیلڈ کرلیں۔ اب سوس پین میں لہسن کو مکھن اور آئل میں فرائی کر کے مچھلی کے رول ڈال کر فرائی کریں۔ پھر رول نکال لیں۔ سوس میں بچا ہوا میری نیٹ اور کریم ڈال کر ہلکا سا سوتے کر ے مچھلی کے رول کے اوپر کور کر کے پیش کریں۔ فیش کی بو ہٹانے کے لئے آپ فیش کے قتلوں کو دس سے پندرہ منٹ بیسن یا آٹا لگا کر چھوڑ دیں۔ پھر دھو لیں، بو نکل جاتی ہے۔
    آخری ادارت منجانب تانیہ : 02-24-2014 وقت 09:10 PM



  3. #3
    ناظم خاص تانیہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    مقام
    گجرات
    پيغامات
    7,862
    شکریہ
    949
    878 پیغامات میں 1,104 اظہار تشکر

    جواب: سی فوڈز

    اسپائسی فش اسٹکس


    اجزاء:
    مچھلی کے فلے ۔۔ 500 گرام
    انڈے کی سفیدی ۔۔ دو عدد
    پسا ہوا لہسن ادرک ۔۔ ایک کھانے کا چمچہ
    پسی ہوئی لال مرچ ۔۔ ایک کھانے کا چمچہ
    پسی ہوئی ہلدی ۔۔ آدھا چائے کا چمچہ
    پسا ہوا گرم مصالحہ ۔۔ آدھا چائے کا چمچہ
    اجوائن ۔۔ آدھا چائے کا چمچہ
    میتھی دانہ(پیس لیں) ۔۔ آدھا چائے کا چمچہ
    لیوں کا رس ۔۔ دو کھانے کے چمچے
    میدہ ۔۔ دو کھانے کے چمچے
    زردے کا رنگ ۔۔ ایک چٹکی
    نمک ۔۔ حسب ذائقہ
    تیل ۔۔ تلنے کے لئے
    سلاد، پتے، لیموں، ٹماٹر ۔۔ سجانے کے لئے
    ترکیب:
    ایک پیالے میں تیل اور مچھلی کے علاوہ تمام اجزاء اچھی طرح سے ملالیں۔ مچھلی کے فلے کو پٹیوں کی صورت میں کاٹ کر پیالے میں شام کریں اور آدھا گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ کراہی میں تیل کریں، مچھلی کی پٹیاں ایک ایک کر کے اس میں شامل کریں اور سنہری تل کر چازب کاغذ پر نکالیں۔ مزیدار فش اسٹکس سلاد پتے لیموں اور ٹماٹر سے سجا کر پیش کریں۔



  4. #4
    ناظم خاص تانیہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    مقام
    گجرات
    پيغامات
    7,862
    شکریہ
    949
    878 پیغامات میں 1,104 اظہار تشکر

    جواب: سی فوڈز

    فش کٹلس

    [/]

    اجزاء:
    فش فلے ۔۔ آدھا کلو
    نمک ۔۔ حسب ذائقہ
    کالی مرچ ۔۔ تین عدد
    ابلا اور کچلا آلو ۔۔ ایک عدد
    انڈے ۔۔ دو عدد
    باریک کٹا لہسن ۔۔ تین جوئے
    باریک کٹی ادرک ۔۔ آدھا انچ کا ٹکڑا
    باریک کٹی ہری مرچ ۔۔ ایک عدد
    لیموں کا رس ۔۔ ایک کھانے کا چمچہ
    باریک کٹی پیاز ۔۔ ایک عدد
    کٹا ہرا دھنیا ۔۔ ایک کھانے کا چمچہ
    بریڈ کرمبز ۔۔ حسب ضرورت
    تیل ۔۔ شیلو فرائی کے لئے

    ترکیب:
    برتن میں آدھا کلو فش فلے، حسب ذائقہ نمک، تین عدد کالی مرچ اور تھوڑا سا پانی ڈال پکنے کے لئے رکھ دیں۔ پانی خشک ہوجائے تو چولہےسے ہٹا لیں، اس میں سے کالی مرچ کے دانے نکال لیں۔ اب کانٹے کی مدد سے مچھلی کو اچھی طرح کچل لیں۔ اس مین ایک عدد ابلا اور کچلا آلو، ایک عدد انڈا، تین جوئے باریک کٹا لہسن، آدھا انچ کا ٹکڑا باریک کٹی ادرک، ایک عدد بارک کٹی ہری مرچ، ایک کھانے کا لیموں کا رس۔ ایک عدد باریک کٹی پیاز، حسب ذائقہ نمک اور ایک کھانے کا چمچہ ہرا دھنیا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ اب اس آمیزے سے گول اور چپٹے کٹلس بنالیں، اب ایک ایک کر کے ہر کٹلٹس کو پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈبو کر حسب ضرورت بریڈ کرمبز سے کوٹ کریں۔ پھر گرم تیل میں شیلوں فرائی کرلیں یہاں تک کے گولڈن براؤن اور کرسپی ہوجائیں۔\





  5. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے تانیہ کا شکریہ ادا کیا:

    بےباک (02-25-2014)

  6. #5
    ناظم خاص تانیہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    مقام
    گجرات
    پيغامات
    7,862
    شکریہ
    949
    878 پیغامات میں 1,104 اظہار تشکر

    جواب: سی فوڈز



    مصالحہ مچھلی



    اجزاء:
    مچھلی ۔۔ ایک عدد
    تیل ۔۔ ایک کپ
    لہسن ۔۔ چار جوئے
    دار چینی ۔۔ دو ٹکڑے
    میتھی دانہ ۔۔ ایک چٹکی
    لونگ ۔۔ دو عدد
    کالی مرچ ۔۔ چار عدد
    لال مرچ ۔۔ آٹھ سے دس عدد
    تلہار مرچیں ۔۔ دو سے چار عدد
    لیموں ۔۔ تین عدد
    ثابت دھنیا ۔۔ ایک چائے کا چمچہ
    پسی ہلدی ۔۔ آدھا چائے کا چمچہ
    کٹی ادرک ۔۔ دو کھانے کا چمچے
    کٹی پیاز ۔۔ چار کھانے کے چمچے
    سفید زیرہ ۔۔ ایک سے آدھا چائے کا چمچہ

    ترکیب:
    ایک پین میں تیل گرم کر کے ادرک، لہسن، پیاز، ثآبت دھنیا، سفید زیرہ، دار چینی، میتھی دانہ، لونگ، کالی مرچ، تلہار مرچیں اور تھوڑا پانی ڈال کر فرائی کر لیں۔ پھر اس میں لیموں کا رس اور نمک شامل کر کے پندرہ منٹ پکائیں۔ مچھلی کو کٹ لگا کت رکھیں۔ اب فرائی مصالحے کو بلینڈر میں اچھی طرح بلینڈ کر کے دوبارہ گاڑھا ہونے تک پکائیں۔ ایک الگ پین میں مچھلی کو نمک اور لیموں کا رس لگا کر تھوڑا فرائی کر کے بیکنگ ٹرے پر رکھیں۔ ساتھ ہی تیار مصالحہ اور بچا ہوا تیل لگائیں۔ پندرہ سے بیس منٹ تک اوؤن میں رکھیں۔ لیموں، ٹماٹر، سلاد پتہ، ہرا دھنیا سے سجا کر سرو کریں۔





  7. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے تانیہ کا شکریہ ادا کیا:

    بےباک (02-25-2014)

  8. #6
    ناظم خاص تانیہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    مقام
    گجرات
    پيغامات
    7,862
    شکریہ
    949
    878 پیغامات میں 1,104 اظہار تشکر

    جواب: سی فوڈز


    گارلک پرانز




    اجزاء:
    جھینگے ۔۔ آدھا کلو

    میری نیشن کے لئے:
    نمک اور سفید مرچ ۔۔ آدھا چائے کا چمچ
    چینی ۔۔ ایک چائے کا چمچ
    سویا سوس ۔۔ ایک کھانے کا چمچ
    کارن فلور ۔۔ دو کھانے کے چمچ
    انڈا ۔۔ ایک عدد

    سوس کے لئے:
    لہسن ۔۔ تین کھانے کے چمچ
    ہری مرچ ۔۔ تین عدد
    لال مرچ ۔۔ ایک عدد
    ہرا دھنیا کے پتے ۔۔ ایک چائے کا چمچ
    ہری پیاز ۔۔ آدھا کپ
    سویا سوس ۔۔ دو کھانے کے چمچ
    کٹی لال مرچ ۔۔ ایک چائے کا چمچ
    چینی ۔۔ ایک چائے کا چمچ
    کیچپ ۔۔ آدھا کپ
    سرکہ ۔۔ دو کھانے کے چمچ
    تیل ۔۔ دو کھانے کے چمچ
    نمک ۔۔ 4/1 چائے کا چمچ
    یخنی ۔۔ ایک کپ
    کارن فلور ۔۔ دو کھانے کے چمچ

    ترکیب:
    جھینگوں کو نمک، سفید مرچ پاؤڈر، چینی، سویا سوس، کارن فلور اور انڈے سے میری نیٹ کرلیں۔ اب گرم تیل میں فرائی کریں اور نکال کر رکھ لیں۔ گارلگ پرانز تیار ہے۔



  9. #7
    منتظم اعلی بےباک کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    پيغامات
    6,140
    شکریہ
    2,103
    1,215 پیغامات میں 1,587 اظہار تشکر

    جواب: سی فوڈز

    سب اچھی ترکیبات ہیں ، بس کوئی پکا کر کھلایاکرے ،
    ہاہاہا
    ہم کو کمال حاصل ہے غم سے خوشیاں نچوڑ لیتے ہیں ۔
    اردو منظر ٰ معیاری بات چیت

  10. #8
    ناظم خاص تانیہ کا اوتار
    تاريخ شموليت
    Nov 2010
    مقام
    گجرات
    پيغامات
    7,862
    شکریہ
    949
    878 پیغامات میں 1,104 اظہار تشکر

    جواب: سی فوڈز

    ہاہا
    آنٹی جی اسی لیے تو آئی ہیں اب کیسی فکر



  11. اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے تانیہ کا شکریہ ادا کیا:

    بےباک (02-25-2014)

آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات

  • آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
  • آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
  • آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
  •  
Cultural Forum | Study at Malaysian University