پاکستان کے لئے ایک اچھی خبر اسپورٹس کے حوالے سے بھی اور فٹبال کے حوالے سے بھی پاکستان چائلڈ فٹبال ٹیم برازیل میں 28 مارچ سے شروع ہونے والے اسڑیٹ چائلڈ ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں حصہ لے گی ۔ یہ سب کچھ ممکن ہوا ایک این جی او آزاد فاؤنڈیشن کی وجہ سے 11 ممبران چائلڈ فٹبال ٹیم برازیل روانگی کے لئے تیار ہے ۔ اپنی مدد آپ کے تحت یہ فٹبال ٹیم تیار کی گئی ۔بغیر حکومتی سرپرستی کے اور سخت محنت ٹریننگ کے بعد یہ ٹیم تیار ہوئی اس کے کوچ راشد نے انتہائی مشکل حالات میں یہ ٹیم تیار کی ہے ۔ اس ٹیم سے امید کی جارہی ہے کہ یہ ٹیم ورلڈکپ جیت کر آئے۔ یہ وہ فٹبال ٹورنامنٹ ہے جو کہ اسٹریٹ پر کھیلی جاتی ہے اور ان کا کوئی وارث نہیں ہوتا ان کی بحالی کے لئے فیفا نے یہ ورلڈکپ شروع کیا ہے ۔ جس کی وجہ سے ان بچوں میں آگے بڑھنے کا رحجان بڑھتا ہے اور معاشرے کا مفید رکن بننے میں مدد فراہم ہوتی ہے ۔