-
رکنِ خاص
خبردار xp ونڈو کا استعمال ترک کردیں مائیکرو سافٹ
ونڈوز ایکس پی کا استعمال ختم کردیں ورنہ۔۔۔۔
07 اپریل 2014 (20:03)

نیو یارک( بیورورپورٹ)مائیکروسافٹ نے ایک بار پھر ونڈوز ایکس پی استعمال کرنے والے صارفین سے کہا ہے کہ وہ اس آپریٹنگ سسٹم کی سپورٹ ختم ہونے سے پہلے جدید آپریٹنگ سسٹمز پر منتقل ہوجائیں۔ بصورت دیگر انہیں زیرو ڈے تھریڈز کا سامنا رہے گا۔مائیکروسافٹ 8 اپریل 2014ء کے بعد سے ونڈوز ایکس پی کی سپورٹ فراہم کرنا بند کررہاہے اوراس میں دریافت ہونی والی خامیوں کے لئے کوئی سکیوریٹی پیچز ریلیز نہیں کئے جائیں گے۔ یاد رہے کہ مائیکروسافٹ ونڈوز ایکس پی تقریباً 12 سال پرانا آپریٹنگ سسٹم ہے جسے آج بھی صارفین کی ایک بڑی تعداد استعمال کررہی ہے۔ مائیکروسافٹ اب تک اس آپریٹنگ سسٹم کی تین سروس پیکز ریلیز کرچکا ہے جو اس کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اب جبکہ مائیکروسافٹ کی جانب سے اس آپریٹنگ سسٹم کی سپورٹ فراہم کرنا بند کی جارہی ہے، اس لئے یہ بات واضح ہے کہ 8 اپریل 2014ء کے بعد ونڈوز ایکس پی میں دریافت ہونی والی خامیاں اس میں ہمیشہ موجود رہیں گی۔ کچھ ماہرین تو یہاں تک کہہ رہے ہیں کہ ہیکرز نے ونڈوز ایکس پی کی کچھ خامیوں کو اب تک منظر عام پر ہی نہیں لایا۔ وہ انہیں اس وقت استعمال کرتے ہوئے صارفین کو نقصان پہنچائیں گے جب مائیکروسافٹ اس آپریٹنگ سسٹم کو مزید سکیوریٹی فراہم کرنے سے ہاتھ کھڑے کرلے گا۔ یہی وجہ ہے کہ مائیکروسافٹ بار بار اپنے صارفین کو جدید آپریٹنگ سسٹمز جیسے ونڈوز 7 یا ونڈوز 8 پر منتقل ہونے کا مشورہ دےرہا ہے۔
یہ بات بھی قابل غور ہے کہ مائیکروسافٹ نے اب تک سب سے زیادہ سکیوریٹی پیجز ونڈوز ایکس پی کے لئے ہی جاری کئے ہیں۔ جس سے اس آپریٹنگ سسٹم کی ناقص سکیوریٹی کا واضح اظہار ہوتا ہے۔پاکستان میں صارفین کی بہت بڑی تعداد اب بھی ونڈوز ایکس پی استعمال کررہی ہے۔ پاکستان سے ماہنامہ کمپیوٹنگ کی ویب سائٹ ملاحظہ کرنے والے قارئین کی ستر فی صد تعداد ونڈوز ایکس پی استعمال کرتے ہوئے، ویب سائٹ براؤز کرتی ہے۔تقریباً آٹھ ماہ بعد جب ونڈوز ایکس پی کے لئے سکیوریٹی پیچز کی فراہمی بند ہوجائے گی، پاکستانی کمپیوٹر صارفین کی ایک بڑی تعداد وائرس حملوں کی ذد میں آسکتے ہیں۔ لہذا ہم بھی آپ کو مائیکروسافٹ کے مشورے پر کان دھرنے کا مشورہ دیں گے۔
-
اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل 4 اراکین نے شاہنواز کا شکریہ ادا کیا:
حبیب صادق (06-22-2014),ابوسفیان (03-14-2016),انجم رشید (04-10-2014),جاذبہ (04-08-2014)
-
ناظم
جواب: خبردار xp ونڈو کا استعمال ترک کردیں مائیکرو سافٹ
بہت اچھا شا ہنواز بھائ میں بھی تبدیل کرنے کی سوچتی ہوں ونڈو سیون یا پھر ایٹ میں اس سے پہلے کے کچھ خرابی پیدا ہو ۔ ویسے میں نے ما ئیکرو سوفٹ سیکیورٹی ایسینشلز ڈالا ہوا ہے
جاذبہ
اردومنظرفورم
-
اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے جاذبہ کا شکریہ ادا کیا:
-
رکنِ خاص
جواب: خبردار xp ونڈو کا استعمال ترک کردیں مائیکرو سافٹ
خوب جی بہت اچھا کام کیا ہے آپ نے فوری نوٹس لیا ہے
-
اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے شاہنواز کا شکریہ ادا کیا:
-
جواب: خبردار xp ونڈو کا استعمال ترک کردیں مائیکرو سافٹ
مائیکروسافٹ ونڈوز 98 کے بعد سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ونڈو ایکس پی ہے۔ ونڈوز ایکس پی نے مائیکروسافٹ کو خاصا منافع دیا لیکن دورِ جدید کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ونڈوز سیون ایک اچھی ونڈو ہے اور کام کے اعتبار سے کافی آسان ہے۔
اکثر یوزرز کے خیال میں ونڈوز ایکس پی فوری طور پر کام کرنا چھوڑ دے گی تو ایسا نہیں ہے بلکہ انٹرنیٹ براؤزنگ اور سرفنگ نیز سافٹ ویئر اپ ڈیٹس کا سلسلہ کچھ عرصہ بعد رک جائے گا۔ اس لیے مناسب یہی ہے کہ ونڈوز سیون کو انسٹال کرلیا جائے تاکہ وقت آنے پر فوری پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
دوسری بات یہ بھی اہم ہے کہ ونڈوز سیون کی انسٹالیشن بنسبت ونڈوز ایکس پی کے جلدی ہوجاتی ہے ۔
اچھی پوسٹ پر آپ کا شکریہ اُمید ہے کہ کمپیوٹر کے مسائل اور نئی معلومات سے بروقت آگاہ کرتے رہیں گے۔

-------------------------
اب جس کے جی میں آئے وہی پائے روشنی
ہم نے تو دل جلاکے سرِ راہ رکھ دیا
---------------------
-
اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل 4 اراکین نے سرحدی کا شکریہ ادا کیا:
شاہنواز (05-14-2014),حبیب صادق (06-22-2014),طوفانی (06-25-2014),تانیہ (06-03-2014)
-
جواب: خبردار xp ونڈو کا استعمال ترک کردیں مائیکرو سافٹ
بالکل درست ہے ایکس پی پر وٴیرس کے حملے بھی بہت زیادہ ہوتے ہیں ، ۹۸ پر بہت کم خطرات ہوتے ہیں وٴیرس کے ، ونڈوز ۷ کا سکیورٹی نظام عمدہ ہے ، انڈوز۷ کو خود ہی درست کیا جا سکتا ہے ، ایکس بھی ہر دفعہ انسٹال کرنی پڑتی تھی ،
-
اس مفید مراسلے کے لئے درج ذیل رُکن نے طوفانی کا شکریہ ادا کیا:
-
معاون
جواب: خبردار xp ونڈو کا استعمال ترک کردیں مائیکرو سافٹ
-
آپ کے اختيارات بسلسلہ ترسيل پيغامات
- آپ نئے موضوعات پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
- آپ جوابات نہیں پوسٹ کر سکتے ہیں
- آپ اٹیچمنٹ پوسٹ نہیں کر سکتے ہیں
- آپ اپنے پیغامات مدون نہیں کر سکتے ہیں
-
فورم قوانین
?? ????